وحدت نیوز (آسٹریلیا) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی اربعین امام حسین ؑ میں شرکت کے بعد ان دنوں اسٹریلیا کے سرکاری دورے پرمصروف ہیں ، اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ نائلہ چوہان صاحبہ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کےپالیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغا رضا)نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ،اس موقع پر وفد میں شامل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی، مولانا عبدالسمیع اور دیگر اراکین بلوچستان اسمبلی بھی موجود تھے، واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کا پالیمانی وفد ماہ اگست میں امریکہ کے دورے پر بھی گہا تھا جس میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغارضا نے بھر پور انداز میں پاکستان اور بلوچستان کی نمائندگی کی تھی ۔
وحدت نیوز (کراچی) پاکستان باالخصوص شہر کراچی میں تواتر کے ساتھ جاری شیعہ مسلمانوں کے قتلِ عام نے کراچی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کے بدنما چہرے کو آشکار کردیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لئے اعلیٰ حکومتی شخصیات اور بعض معتبر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران کی کالعدم جماعتوں کے رہنمائوں کیساتھ ملاقاتوں کے بعد وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے سرگرمیوں میں اچانک تیزی سے محسوس ہوتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کو شیعانِ علی ابنِ ابیطالبؑ کے مسلسل اور سفاکانہ قتلِ عام سے مشروط رکھا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات سید عرفان حیدر نے گزشتہ رات گلستان جوہر کے علاقے میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے ایئرپورٹ پولیس سیکشن کے ڈی ایس پی فیض علی شگری کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔شھید فائز علی شگری کا جسدِ خاکی گزشتہ رات جناح اسپتال سے مسجدِ خیرالعمل انچولی بلاک 20 منتقل کئے جانے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان سید عرفان حیدر کی سربراہی میں ایک اعلٰی سطح کے وفد نے کہ جس میں ضلعی رہنماء اور صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کے کوآرڈینیٹر سید ثمر عباس،کاظم عباس،عامر جعفری اور کمیل عباس شامل تھے نے مسجدِ خیرالعمل انچولی کا دورہ کیا اور وہاں موجود شھید ڈی ایس پی فائز علی شگری کے بڑے بھائی اور فرذندوں سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی کی جانب سے تعزیت پیش کی۔اس موقع پر شھید فائز علی شگری کے بڑے بھائی سے گفتگو کرتے ہوئے سید عرفان حیدر نے واضع کیا ملتِ تشیع شھید فیض علی شگری کے پاک لہو کو ضائع نھیں ہونے دے گی بلکہ دیگر شھدء کیطرح شھید فیض علی شگری کے کردار و افکار کو اپناتے ہوئے وطن عزیزپاکستان کی ترقی اور دفاع کے لئے عملی میدان میں موجود رہے گی۔
عرفان حیدر نے اس موقع پر کہا کہ اس سال محرم کے آغاز سے وطنِ عزیز پاکستان باالخصوص کوئٹہ،پنجاب کے مختلف شہروں اور شہر کراچی میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت حکومتی سرپرستی میں کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کے ہاتھوں عزاداری سیدالشھداء پر حملے کروائے گئے کہ جسمیں کئی خواتین،معصوم بچے،جوان اور بزرگ شھید ہوئے،اس کے علاوہ شیعہ پولیس افسران،ڈاکٹروں،وکلاء اور دیگر قومی شخصیات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان مظالم کے خلاف آوازِ حق بلند کرنے پر فرزندِ پاکستان سید فیصل رضا عابدی، اتحاد بین المسلمین کے داعی اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کو گرفتار کیا گیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژں کے رہنماء علامہ مبشر حسن کے خلاف تھانہ سولجر بازار اور تھانہ ناظم آباد میں دو غیر قانونی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، جو ہرگز قابلِ قبول نھیں ہے ۔عرفان حیدر نے بعض معتبر دفاعی اور قانون ناگذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران کی جانب سے کالعدم تکفیری دہشتگرد عناصر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ان ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر چلنے سے ملت تشیع پاکستان میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور ملتِ تشیع کو گمان ہوچلا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ہو یا کراچی آپریشن،کامبنگ آپریشن ہو یا آپریشن ضربِ عضب ان کی کامیابی کو ملتِ تشیع کی خواتین،معصوم بچوں،جوانوں،بزرگوں اور مقتدر شیعہ شخصیات کے قتلِ عام سے مشروط رکھا گیا ہے۔
عرفان حیدر نے مزید کہا کہ ملتِ تشیع پاکستان کو نا تو حکمرانوں اور نا ہی سیاستدانوں سے کسی خیر کی توقع ہے بلکہ شیعانِ حیدرِ کرار کو اپنی پاک افواج، رینجرز،پولیس اور دیگر خفیہ اداروں سے ابھی بھی توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف صف آراء کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان کو ان تکفیری عناصر سے چھٹکارا دلائیں گے۔ عرفان حیدر نے شھید ڈی ایس پی فائز علی شگری کی گرانقدر خدمات پر انکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ تشیع نے ہمیشہ اس ملک کی ترقی اور اس کے دفاع میں بے دریغ اور بے بہا اپنے خون کا نزرانہ دیا ہے اور انشاء اللہ دیتے رہیں گے،اور اپنی پاک افواج،رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ اس ملک کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے ۔
وحدت نیوز (گھوٹکی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے گھوٹکی میں مجلس عزا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا ؑ کے موقع پر کروڑوں عاشقان اہل بیت ؑ کاسرزمین کربلا پر تاریخی اجتماع حال اور مستقبل کے حالات بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دشمنان اسلام کی تمام تر سازشوں کے باوجود نظام ولایت و امامت، یزیدیت کے خلاف ایک موثر عالمی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔ عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابل آج عاشقان کربلا ہی سینہ سپر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ، ھفتہ وحدت اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر 18 دسمبر کو حیدر آبادمیں تاریخی اجتماع کرنے جارہی ہے، جس کا مقصد دھشت گردی اور نفرتوں کا خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہے۔ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں کو خصوصی دعوت دی جائے گی۔در ایں اثناء ضلع خیرپور میرس اور گھوٹکی کے ضلعی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 3 دسمبر کو جامشورو میں صوبہ سندہ کے تمام اضلاع اور تحصیل ذمہ داران کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہو گی، ورکشاپ میں قائد وحدت اور علمائے کرام کے درس ، شعبہ جاتی تربیت اور گروپ ڈسکشن کے ساتھ تنظیمی فعالیت پر غور وخوض ہوگا۔
وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا، جس نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما سید وزارت حسین نقوی کی رسم سوئم میں شرکت اور ضلع بھکر کے تنظیمی رہنماوں سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی بھی شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکہ اب ترکی کی شکل میں اپنے عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، کیونکہ آل سعود کی منافقت اس وقت کھل کر امت مسلمہ کے سامنے آگئی ہے، اس لئے امریکہ اب لبرل نام نہاد مسلم ملک ترکی کے ذریعے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی ڈھانچہ کو ملک بھر میں مضبوط کیا جا رہا ہے اور جس طرح ہماری قیادت نے ہر مشکل وقت میں قوم کی آواز کو بلند کیا، اسی طرح اپنا فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے سید وزارت حسین نقوی کی رسم سوئم سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی ملت کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وحدت نیوز (بغداد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے علامہ شفقت شیرازی کے ہمراہ عراق کے سب سے بڑے پارلیمانی اتحاد نیشنل عراق الائنس کے سربراہ سید عمار الحکیم سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق،دونوں شخصیات کے درمیان ، پاک عراق تعلقات، امت مسلمہ کو درپیش حالیہ چیلنجز، مسئلہ کشمیر، مشرق وسطیٰ بالخصوص پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد اور تکفیریت کے نفوذ اور بڑھتے ہوئے خارجی داعشی فتنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سید عمار الحکیم کو مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد وبھائی چارے کے قیام کی کوششوں اور اہل سنت جماعتوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات سے آگا ہ کیا اور داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی عوام داعش کی دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
انہوں نےکہا کہ مظلوم اقوام کی امداد کیلئے عراق اب ایک مضبوط آواز ہے، عراق کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھائے اور پاکستان کا اس مسئلہ میں اقوام متحدہ میں ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے قیام سے لے کر آج تک تکفیریت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہے، یہ تکفیری پوری دنیا میں شکست سے دوچارہیں ، شکست ان تکفیری عناصرکے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔
سید عمار الحکیم نے پاک عراق تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے، ہم پاکستان اور عراق دوستی کے فروغ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ انہوں نے زائرین امام حسین (ع) کی مشکلات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے جلد پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کریں گے، داعش کے خلاف جاری جنگ میں ہم روز بروزکامیابی کی جانب گامزن ہیں، عراق میں حالات بہتر ہوتے ہی پاکستانی لیبرز کیلئے مواقع پیدا کریں گے۔ آخر میں سید عمار الحکیم نے داعش کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نےانسپکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ سے ملاقات کی اور سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں، اہل تشیع کے قتل عام سمیت سیکورٹی ایشوز پرتبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں میں علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، میر تقی ظفر اور ثمر زیدی شامل تھے۔ رہنماؤں نے آئی جی سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سکھر ، کراچی اور خیرپور میں سندھ پولیس میں شامل بعض افسران ملت جعفریہ کیخلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں، جس پر پوری ملت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ظلم کیخلاف آواز بلندکرنے کی اجازت اس ملک کا آئین دیتا ہے تو کس قانون کے تحت مظلومیت کی آواز اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا ٹی جاتی ہے، کراچی بھر میں محرم الحرام کے دوران جو ٹارگٹ کلنگ ہوئی اس پر اب تک کیا پیش رفت ہوئی، سندھ پولیس ہمیں اس پر اعتماد میں لے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور ڈی آئی جیز کی سطح پر بھی ملاقاتیں رکھی جائیں تاکہ کیس ٹو کیس فالو اپ کیا جاسکے۔ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرزواپس لے رہے ہیں۔