وحدت نیوز (اسلام آباد) دفاعی کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طور ی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر شیرازی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے فیصلہ کو دونوں رہنماؤں نے مستحسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پسماندہ علاقوں کو بھی خوشحالی کے برابر مواقع حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پارہ چنارمیں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ یہاں کے لوگوں کو جب بھی کوئی سنگین صورتحال درپیش ہوئی مجلس وحدت مسلمین نے اپنی قومی ذمہ داری کا بھرپور حق ادا کیا ہے اور اپنی قوم کو کبھی تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیا۔ظلم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کے منشور پر ایم ڈبلیو ایم پوری طرح کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان سے بیرونی مداخلت کا مکمل خاتمہ ہو۔ افغانستان ، سعودیہ اورصیہونی مداخلت نے وطن عزیز کی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ملک میں جاری ضرب عضب نے دہشت گردوں کے حوصلوں کو پست کیا ہے۔اس کے دائرہ کار کومزید وسعت دے کر بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔اب ضرب عضب کے ثمرات کو سمیٹنے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی اپنے علاقوں میں واپسی کے عمل کو اب بلاتاخیر شروع ہو جانا چاہیے تاکہ موسم سرما میں انہوں رہائشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط اور کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں عدل و انصاف کی عدم موجودگی کا سامنا ہے اور اسکی عدم موجودگی نے ملک کے اندر کرپشن، قانون شکنی، جرائم میں اضافے اور ایسے دیگر مسائل جنم دے دیئے ہیں۔جمہوریت انصاف کی بحالی کیلئے ہوتی ہے، اس نظام میں انصاف کو ترجیح دی جاتی ہے، پاکستان کے عوام حقیقی جمہوریت کے خواہش مند ہیں، ہماری قوم نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے اور جاگیردارانہ نظام کے مقابلے میں کھڑے ہو کر اسے مسترد کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حقیقی جمہوریت ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں پارلیمانی نمائندے اپنے علاقے کے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہیں، عوامی نمائندے اپنے اختیارات کے استعمال سے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرتے ہیں اور قوم کی خدمت حقیقی نمائندوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جمہوریت ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ سے کوئی شخص مایوس نہیں ہوتا مگر یہاں کا حال کچھ الگ ہی تصویر کشی کرتی ہے، جمہوری نظام میں عدلیہ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملے میں ہم کامیاب نہیں رہے ہیں۔ ایک جمہوری ملک میں عدلیہ قانون ، آئین اور انسانی حقوق کی محافظ ہوتی ہے۔ قیام امن اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے اور عدلیہ کو چاہئے کہ وہ بغیر کسی سیاسی دباؤ اور خوف کے فیصلہ کرے اور جمہوریت کی تکمیل میں اپنا  کردار ادا کرے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ موجودہ جمہوری نظام میں عدلیہ کا کردار سب سے زیادہ اہم ہو گیا ہے، بہتر نظام کیلئے عدل و انصاف کو یقینی بنایا جائے وگرنہ ہمارا نام صرف نام کا جمہوری نام رہ جائے گا اور اس کے اندر جمہوریت کی کوئی خوبی نظر نہیں آئے گی۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سنجیدہ اور مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کارروائی کرنا ہوگی، بصورت دیگر پاکستان کے بے گناہ عوام اسی طرح نشانہ بنتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ حب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ درگاہ شاہ نورانی پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے، آج پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان بنانے کے مخالفین کی اولادیں آج پاکستانیوں کو قتل کر رہی ہیں اور حکمران بھی ان کے سپورٹر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو دہشتگردوں کیخلاف تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کارروائی کرنا ہوگی، پوری قوم اور خاص طور پر حکومت کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے پاک فوج کیساتھ ہونا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر درست سمت پر عمل کرنا ہوگا اور محب وطن قوتوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین پر مشتمل وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت حلقہ PP-78جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ ، سید شہریار اور حسن رضا کاظمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وصوبائی قائدین نے ضلع جھنگ میں تنظیمی ڈھانچے کی اسرنو تشکیل کے لئے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا، اجلا س میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا ملازم حسین شاہ ، ڈاکٹرافتخار حسین نقوی ، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن کاظمی اور سید شہریارنے خصوصی شرکت کی ، علامہ مبارک موسوی نے علامہ اظہرحسین کاظمی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سردار انتخاب خان بلوچ کی سربراہی میں بانچ رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا جس میں عمائدین اور سابقہ ضلعی کابینہ کے اراکین شامل ہیں ، قائدین نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور صوبے کی جانب سے آغازملازم شاہ ، سید حسن کاظمی اور مظاہر شگری پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا جوکہ جھنگ PP-78میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تنظیمی حکمت عملی مرتب کرے گی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد کے انچارج علامہ عبدالخالق اسدی کا اسلام آبا دکے مقامی اسپتال میں کامیاب بائی پاس آپریشن ہو ا ہے ، علامہ عبدالخالق اسدی کو گذشتہ دنوں عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بائی پاس آپریشن کی ہدایت کی تھی ، مجسل وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین نے علامہ عبدالخالق اسدی کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی سمیت دیگر نے اسپتال میں علا مہ عبدالخالق اسدی کی عیادت کی اور ان کی جلد شفاءیابی کے لئے دعا کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree