وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے فلاحی پروجیکٹ مدرسہ ام ابیھا و تعیلم بالغاں سکول میں ہفتہ وار باجماعت نماز فجر اور محفل دعاے ندبہ کا انعقاد ھوا ۔اس موقع پر مدرسہ کی معلمہ اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری نے روز جمعہ کی اھمیت پر خواتین اور طالبات سے خطاب کیا ۔

انھوں نے کہا کہ خدا نے تمام ایام میں روز جمعہ کو فضیلت عطا کی اور اسے دعا و عبادات کے لیے مخصوص کیا ہے اور اس دن دنیاوی امور ترک کرکے خالصتاً بارگاہ الہی میں عبادت انجام دینے کی تاکید اور بے پناہ اجر کا وعدہ کیا ہے محتر۔

مہ سیمی نقوی نے کہا کہ جمعہ کا دن امام زمانہ عج سے منسوب ہے لھذا اس دن اپنے امام عج سے رابطہ مضبوط کیا جاے اور ان کے ظھور کی دعا کثرت سے کی جاے انھوں نے کہا کہ ہم پنجگانہ نماز کے پابند ہوجائیں اور اپنے پروردگار سے عبادات کے ذریعے رابطہ مضبوط کر لیں تو دینی و دنیاوی خسارے سے محفوظ رہیں گے۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ ضلع ٹنڈو محمد خان کے تحت بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں گستاخ امام زمان (ع) ملعون ستار جمالی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئمہ معصومین (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس حوالے سے قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے کسی گستاخ کو ہمت نہ ہو۔


وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین نے جمعۃ المبارک کوپنجاب بھرمیں ’’یوم عظمت قرآن‘‘ کے طور پرمنایا، مساجد میں خطباء حضرات نے قرآن پاک کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام، امن و سلامتی کا دین ہے، اسلام انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا درس دیتا ہے، قرآن کریم اصلاح انسانیت کیلئے اللہ کریم کی نازل کردہ آخری کتاب ہے، قرآن کریم امن،سلامتی، اعتدال کا درس دیتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔یہود ونصاری کو اس حقیقت کا درک کرنا چاہیے کہ اسلام کے بارے میں پورے عالم اسلام کے جذبات ایسے ہی ہیں۔یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا دین اسلام دشمن قوتوں کیلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔مذہبی تعصب شدت پسندی کے رجحانات کو تقویت دیتا ہے جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ اسلام دشمنی میں حد سے آگے بڑھ گئے ہیں، حالانکہ اسلام امن و محبت کا دین ہے، مسلمانوںکو متحد ہوکر اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر مسلمان ہی ان کا ٹارگٹ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمعۃ المبارک کو عظمت قرآن منانے کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کو قرآن کریم کی عظمت اور اصلاح انسانیت کے درس سے متعلق آگاہ کیاجائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین سٹی جیکب آباد کے زیراہتمام گستاخ امام زمانہ ع پر دھشت گردی کی دفعات لگانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرکے شہر کے مین ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا اور ٹائر جلا کر احتجاج رکارڈ کیا گیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندہ حکومت کو گستاخ امام مہدی ع کے خلاف دھشت گردی اور توہین رسالت و توہین اھل بیت ع کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ ملعون ستار جمالی کےخلاف یہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلانا چاہئے کیوں کہ امام مہدی ع وارث رسول اور خلیفتہ اللہ ہیں۔ جن کی شان میں سینکڑوں آیات و احادیث نازل ہوئیں۔

احتجاجی دھرنے سے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی سیف علی ڈومکی ،سٹی سیکریٹری جنرل نذیر حسین دایو، وسیم لطیف مہر، آئی ایس او کے رہنما سید ثاقب علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کے حق خود اردایت کو تسلیم کرانے کے لیے بھارت پر زور ڈالیں۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی بڑھتی ہوئی بربریت نے ظلم کی ساری حدیں عبور کر لی ہیں۔نہتے کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے حوالے مغربی قوتوں نے ہمیشہ متعصبانہ کردار ادا کیا ہے۔غیر مسلم ممالک میں قتل وغارت کے معمولی واقعہ پر بھی پوری دنیا کو سر پر اٹھا لیا جاتا ہے جب کہ مسلمانوں کے حوالے سے روایتی  چشم پوشی برتی جاتی ہے جوااستکباری قوتوں کی بے حسی کی واضح دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی محض مذمتی بیانوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔بھارتی حکومت پہ عالمی سطح پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی فوج کے محاصرے میں انتہائی اذیتوں کا سامنا ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کو نقل مکانی پرمجبور کر کے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو وہاں بسانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوچکی ہے۔ ایک متنازع علاقے میں اس طرح کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بھارتی حکومت ایسے غیر آئینی اقدامات سے بازرہے۔کشمیری قوم تنہا نہیں ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا ہے تنازع کشمیر پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔بھارتی حکومت کشمیری عوام کو استصواب رائے کے حق سے محروم رکھ کربنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔بھارتی فوج نے گزشتہ چار ماہ سے پورے کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو نامعلوم مقامات پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑرہی ہیں۔ حکومت نے عام شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔کشمیری حریت قیادت کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے کشمیری عوام کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کو عالمی امن کے تناظر میں دیکھ رہی ہیں۔ساری دنیا پر یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ کشمیر دو ممالک کے درمیان محض زمینی تنازع نہیں بلکہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ بھارت نے ایک ایسی ریاست پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جو علحیدگی کے وقت پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کے خواہشمند تھی۔

انہوں نے کہا کہ دوایٹمی طاقتوں کے مابین یہ چپقلش پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر سکتی ہے۔اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ اس مسلئے کی سنگینی کا درک کرتے ہوئے اس کے حل کی کوئی راہ تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور بہترین حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے ہے۔ اپنے مستقبل کا  فیصلہ کشمیری عوام نے خود کرنا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree