وحدت نیوز(کوئٹہ) پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ برکت علی مطھری صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جلوس عزا داری اورمجالس عزا پر پابندیوں کی مذمت کی ۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ پابندی کےبجا ئے حکومت مومنین کو سھولتیں فراہم کرے اور جلوس عزا کو مکمل سیکورٹی دی جائے اضلاع کے نام درج ذیل ھیں.
ضلع جعفرآباد تحصیل گنداخہ گوٹھ باغ ٹیل آٹھ محرم کے جلوس پر پابندی ہے. ضلع جعفرآباد تحصیل گنداخہ گوٹھ ھیڈ باغ نو(9) محرم کے جلوس سیکورٹی نہیں دی جارہی ہے. ضلع جھل مگسی شھر درگاہ فتح پور کے جلوس دس محرم پر پابندی ہے ضلع حب لسبیلہ بلوجستان میں سبیل امام حسین پر یکم محرم سے لیکرسات محرم تک ابھی تک پابندی ہے پورے ضلع حب میں شیعہ اور سنی حضرات پر ڈی سی حب کی طرف سے پابندی ہے سید قربان شاہ دوپاسی کو بلاوجہ تنگ کیاجارہاہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) کربلا کے میدان میں شھید ہونے والے بچوں اور بالخصوص ننھے شیر خوار مجاھد ششماہہ علی اصغرؑ بن امام حسینؑ کی یاد میں ماہ محرم الحرام کے پہلےی جمعے کو یوم علی اصغرؑ کے عنوان سے دنیا بھر میں اجتماعات منعقد کیے گئے پچھلے چھ سالوں سے ایران سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں یوم علی اصغرؑ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہر سال ان اجتماعات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں یوم علی اصغر ع کے موقع پر مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ گلگت، اٹک ، چینیوٹ ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، ٹنڈوباگو ، رجوعہ سادات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم علی اصغر کا انعقاد ھوا ان اجتماعات میں تمام بچے سبز لباس زیب تن کیے اور ماتھے پر یا علی اصغر ع اور یا صاحب الزمان عج کی پٹیاں باندھے شریک ہوے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کربلا کے کم سن بچوں کے کردار کو پیش کیا اور جناب علی اصغرؑ کی قربانی اور شہادت کے واقعہ کو بیان کیا نیز امام زمانہ عج کے حضور تجدید عھد کیا گیا کہ دین اسلام کی حفاظت اور امام وقت کی اطاعت میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ ہیں کربلا کی شیردل ماوں کےنقش قدم پر چلتے ہوے اپنے جگر گوشوں کو امام زمان عج کی نصرت میں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) بصارت کے ساتھ بصیرت کا ہونا لازم ہے اگر انسان کے اندر بصیرت نہ ہو تو اس میں فقط حیوانی نظر باقی رہ جاتی ہے جو کہ اردگرد صرف اپنی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوے اسکا استعمال کرتا ہے مومن کی پہچان ہے کہ وہ بابصیرت ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا ۔
انھوں نے بیان کیا امام علی فرماتے ہیں مومن اپنے وجود میں بصیرت کی آنکھ رکھنے والا ہے اور کائنات و آفاق عالم میں تدبر کی نگاہ ڈالتا ہے پس یہی بصیرت باعث بنتی ہے کہ وہ معرفت پروردگار کی منازل طے کرتا ہے۔ محترمہ معصومہ نقوی لاھور کے پانچ مختلف علاقوں میں عشرہ مجالس سے خطاب کر رہی ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ کربلا ہر دور میں ظالم کے خلاف مظلوموں کو حریت اور شجاعت کا پیغام دیتی ہے کربلا ہر دور کے یزید کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے کربلا حق کی آواز کو بلند کرتے رہنے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ظالم کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کی حمایت و نصرت کرنا ہی عزاداری کا اصل حدف ہے ۔ امام حسین علیہ السلام کی تحریک طاغوت شکن تحریک تھی ۔ اسی تحریک نے بلا تفریق مذہب و مکتب انسانوں کو عزت و شجاعت کے ساتھ جینا سیکھایا۔
انھوں نے کہا کہ چودہ سو سال بعد بھی دشمن کربلا سے خوف زدہ ہے اور کبھی مجالس و جلوس ہائے عزا پر بم دھماکے کرکے اسے محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے کبھی اپنے اہلکار حکمرانوں کے ذریعے اسے محدود کرنے کے غلیظ منصوبے بناتا ہے مگر ہر دور کے شمر و یزید کو منہ کی کھانی پڑی ہے ہے اور انشاللہ آج کے یزید کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ علماء و ذاکرین پر مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ختم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کو چاہیے کہ سابقہ ادوار کی اس غلیظ روش کو ختم کرے عزاداری ہمارا قانونی حق ہے اگر کہیں بھی مراسم عزا کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو مجلس وحدت المسلمین کی قیادت خاموش نہیں بیٹھی گی۔
انھوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ بے گناہ جبری گمشدہ افراد کو رہا کیا جائے اگر کسی نے کوئی قانون شکنی کی ہے تو اسے ملکی نظام انصاف کے سامنے پیش کیا جائے جبری طور پر سالوں کسی فرد کو حراست میں رکھنا غیر انسانی فعل ہے۔ خانم نرگس سجاد جعفری امسال مری کے مختلف علاقوں بھمروٹ سیداں ، موہڑہ سیداں اور قدیمی امام بارگاہ مری شہر میں عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کررہی ہیں
وحدت نیوز(لاہور) محرم ہمیں حسینی افکار و نظریات کو عوام الناس تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔پس ہمارا اپنا عمل، کردار و گفتار ایسا ہونا چاہیے کہ اس میں عکس کربلا و فکر حسین علیہ السلام دکھائی دے۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے رشی بھون برانڈرتھ روڈ لاہور میں مجلس عزا کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو امام عالی مقام علیہ السلام اور اہلبیت علیہم السلام کی طرز زندگی اور بتائے گئے طریقے کے مطابق ڈھالنا ہو گا تب ہی ہم حقیقی حسینی پیروکار و محب اہلبیت اطہار ع کہلا سکتے ہیں۔
قول امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمارے شیعہ میں تین خصلتیں نہیں پائی جاتیں ہیںہمارا شیعہ بخیل نہیں ہوتاہمارا شیعہ فقیر نہیں ہوتاہمارا شیعہ جھوٹا نہیں ہوتامحترمہ حنا تقوی کا کہنا تھاکہ ہمیں ایام عزا میں عہد کرنا ہے کہ ہم قول امام علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے نفس کو ان خصلتوں سے پاک کریں گے۔
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہےکہ پاک فوج کی ملک کی بقا و حفاظت کیلئے دی گئی قربانيون کو ہميشہ یاد رکھا جائیگا ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و عوام کا تحفظ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظھار مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزی ترجمان نے دڑو میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ اگر وطن عزیز پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر جنگ لڑے کا اور ملک کا دفاع کریگا ۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہاکہ انتہا پسند مودی نے کشمير میں بيگناہ مسلمانون کا خون بہاکے انسانيت کا قتل عام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مجلسوںو سبيلوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کو عبادت سے روک کر عزاداروں کیخلاف جھوٹی ايف آء آر داخل کی جا رہی ہیں جس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں عزاداری کے خلاف ایف آئی آرز نے ضيائی آمریت اور نواز شریف کی یاد کو تازہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندہ میں خواتین کی مجالس میں خواتین پوليس اہلکاروں کی تعداد تمام کم ہے اس لئے مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات بہتر کئے جائیں دوسری جانب علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیاکہ سندہ میں ماتمی جلوسوں و مجالس میں پولیس کے ساتھ پاک رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور اصغريہ آرگنائزیشن کے رہنما مختيار دايو، فضل بلاولی،شاہد شاہ ان کے ہمراہ تھے۔