وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہاکہ سندھ حکومت کی گڈگورننس کےدعوے کتے کے کاٹے بچوں کی موت اور اقلیتوں پرمظالم کی صورت میں روز بے نقاب ہورہے ہیں،۔صوبائی حکومت کے بلند وبانگ دعوے زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں ۔صوبائی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھاکہ سندھ میں طرز حکومت باقی صوبوں سے اچھا ہے ۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں طبی سہولیات کی فراہمی کا نظام انتہائی نا گفتہ با ہے ،گوٹھوں دیہاتوں میں کتے کے کاٹے کا انجیکشن بھی دستیاب نہیں ، شکارپور کا ایک معصوم بچہ سسک سسک کر مرگیا جس کے قتل کاذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ونا انصافی کے روز بروز بڑھتے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی اور شہری آزادی فراہم کرتا ہے ۔ گھوٹکی واقعہ کی شفا ف تحقیقات کے بعد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ۔ لاڑکانہ میں قتل ہونے والی ہندولڑکی کے اہل خانہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے ۔
وحدت نیوز(گجرات) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع گجرات کے علاقے رندھیر میں خواتین سے ملاقات کی اور نیا یونٹ قائم کیا علاقے کی خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ انھوں نے کہا ہم اگر اپنے امام ع کے منتظر ہیں تو ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے بلکہ شہر شہر گاوں گاوں امام کے ظھور ع کی زمینہ سازی کریں معاشرے کی تربیت کریں اور خواتین میں آمادگی و بیداری پیدا کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ راہ خدا و امام ع پر چلنے سے سختیاں آتی ہیں مشکلات آتی ہیں لیکن یہی آلام و مصائب دراصل مومن کا امتحان ہے بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف پیش کیا اور اھداف و مقاصد پر روشنی ڈالی مومنات کی آمادگی سے محترمہ ہاجرہ بتول کو رندھیر یونٹ کا سیکرٹری جنرل اور محترمہ فضہ نورین کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اور حلف برداری ہوئی۔
وحدت نیوز(جہلم)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جہلم کینٹ میں یونٹ قائم کیا اس موقع پر مرکزی میڈیا سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ عرفا عباس رضوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی نے مجلس وحدت مسلمین کا تعارف و اھداف بیان کیے اور کہا کہ اس وقت شیعہ قوم کو ایک ایسے سیاسی و مذہبی پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے کہ جن کی سیاست کا محور ان کا دین ہو اور جو علوی سیاست کے علمبردار ہوں اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستانی تشیع کو مضبوط اور ایک طاقت بنانے کے لیے میدان میں سرگرم عمل ہے محترمہ امام زادی بھٹو کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ ریحانہ شگری کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سی ڈی اے اور بلدیاتی اداروں کی باہمی چپقلش نے وفاقی دارلحکومت کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے اداروں کی باہمی مسائل کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔گلیوں سڑکوں اور نالوںکے کناروں پر گندگی کے ڈھیرسے شہر میں وبائی امراض کا خطر ہ بڑھ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آبادکے سیکرٹری جنرل انجینئر سید ظہیرعباس نقوی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ کراچی کے کچرے پر سیاست کررہے ہیں جبکہ وفاقی دارلحکومت انتظامی حوالے سے لاوارث دیکھائی دے رہا ہے ۔شہرمیں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا چلا جار ہاہے ۔ اکثر سیکٹرز میں کئی کئی دن تک پانی نہیں آتا خصوصا جی سیکٹرز، I-10 سیکٹر، جھنگی سیداں اور مضافات میں پانی کی اشد قلت ہو چکی ہے۔میئر اسلام آباد اورخصوصا وفاقی وزرا کو ان مسائل پر نوٹس لینا چاہئے کیونکہ شہر میں وفاقی ملازمین کے علاقوں میں صورت حال زیادہ گھمبیر ہے ۔
انہوں نے مذید کہا کہ ٹینکر مافیا سرگرم ہو چکا ہے اور غیر قانونی کنکشن کی فراہمی بھی عروج پر ہے۔اگر یہ بلدیاتی ادارے عوام الناس تک فلا ح و بہبود نہیں پہنچاسکتے توحکومت اپنا ایکٹو رول ادا کرتے ہوئے ان اداروں کو ختم کر دے اور ان مسائل کے حل کیلئے نئے سیٹ اپ تشکیل دے۔مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد اس وقت ان تمام مسائل کا جائزہ لے رہی ہے اور عوام الناس سے رابطے میں اگر ان مسائل کا حل جلد از جلد نہ نکالا گیا تو عنقریب عوام الناس سڑکوں پر اپنے حقوق کے حصول کیلئے لے نکلے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور عوامی مسائل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مسئلہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ پر انحصار ہماری عاقبت نااندیشی کی دلیل ہے ہمیں دنیا کی غاصب،بددیانت اور ظالم قوتوں سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی اپیل کرنے کی بجائے اقوام عالم میں ہر باضمیر کے دروازے پر اس مسئلے کو لے جانا ہو گا کشمیریوں کے گھروں پر غاصب افواج قابض ہے مزاحمت کرنا ان کا قانونی اور انسانی حق ہے ۔ان خیالات کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مظبوط بنائیں اور ان کو اس قابل کریں کہ وہ خود غاصب اور ظالم انڈین افواج، اسٹبلشمنٹ اور آر ایس ایس کا مقابلہ کرسکیں وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں ہمیں ان پر قیادتیں اور فیصلے مسلط کرنے کی روش ترک کرنا ہو گی ۔ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا امریکہ اور برطانیہ کے مفاد میں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں جبکہ دنیا نے دیکھا ہے کہ جب بھی کسی مسئلے میں امریکہ اور برطانیہ ثالث بنے انہوں نے ظالموں کا ساتھ دیا ہے ۔ ہمیں عالمی رائے عامہ کو کشمیر کے حق میں کرنے کی کوشش کرنا ہو گی،کشمیر کے مظلوم عوام کو عزت احترام کیساتھ طاقت ور بنانا ہی اس مسئلے کا واحد راہ حل ہے۔
وحدت نیوز(گجرات) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے امرہ کلاں گجرات میں مجلس عزا سے خطاب کیا اور خواتین کا یونٹ تشکیل دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امام زمان عج کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے ملت تشیع کے ہر فرد کا میدان عمل میں آنا ضروری ہے شیعیان حیدر کرار تو حجت آخر ع کے منتظر ہیں ہی لیکن دشمن بھی ان کی آمد کا منتظر اور ان سے جنگ کے لیے آمادہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حسینیت کا سب سے بڑا پیغام یہی ہے کہ ہر قوم اور ہر زمانے میں وقت کے یزید کے خلاف آواز بلند کی جاے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ہم نہیں بولیں گے تو کون بولے گا ظالم بھارتی حکومت یزیدی کردار ادا کر رہی ہے اور کشمیری عوام حسینیت کا سبق پڑھ کر اس کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیںبعد ازاں یونٹ کی تشکیل کے دوران خواتین سے مجلس وحدت مسلمین کے تعارف اور اغراض و مقاصد کو تفصیلاً بیان کیا محترمہ عابدہ کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ مصباح کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ ضلع گجرات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے پہلا یونٹ قائم کیا گیا اور مزید یونٹس اور اس کے بعد ضلع تشکیل دینے کی کاوش کی جائے گی۔