وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں منعقدہ کشمیر ریلیوں میں بھر پور شرکت اسلام آبادڈی چوک پر یکجہتی کشمیر احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجازحسین بہشتی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہر ے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹر ی یوتھ ایم ڈبلیوایم علامہ اعجازحسین بہشتی نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے مظلوم کشمیر ی بہنوں اور بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یک زبا ن ہو کر بلاتفریق ایک ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ہے مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور انشااللہ آزادی کا سورج جلد وادی کشمیر پر پوری آب وتاب سے چمکے گا۔
انہوںنے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کشمیر کی ہر پلیٹ فارم حمایت جاری رکھے گی ان کا مزید کہا کہ کہ ہندوستان ستر سالوں سے بے پناہ قوت اور ظلم کے باوجود تحریک آزادی کو دبا سکا اور کشمیر کی وادی نے برہان وانی جیسے سپوت جنم دینا شروع کردیئے ہیں میں آزادی کشمیر کی تحریک کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) محرم سے قبل زائرین کے مسائل کو حل کیا جائے ۔بلوچستان کے صوبائی بارڈر پر این او سی کی شرط ختم کی جائے پاکستان ایران بارڈر ملک کا سب سے مصروف بارڈر ہے حکومت زائرین امام سید الشہدا امام حسین ؑ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بروقت سنجید ہ اقدامات کرئے ۔حکومت پاکستا ن ایران ریلوے کی بحالی پر بھی کوشش کرئے ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام مہینہ ہے جس میں خانوادہ رسول ﷺ کی میدان کربلا میں سربلندی اسلام کے لئے دی جانی والی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے اور پاکستان سے ماہ محرم اور خصوصا اربعین امام حسین ؑ کے لئے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی زیارات مقامات مقدسہ کی غرض سے پاکستان ایران بارڈر کراس کرتے ہیں ۔لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس بارڈر سے منسلک مسائل پر توجہ نہیں کی گئی ۔ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال کچھ اقداما ت کئے تھے جو کہ قابل ستائش ہیں لیکن اب بھی تفتان بارڈر پر بہت سے مسائل موجود ہیں جن کا بروقت حل ہونا ناگزیر ہے زائرین کی سہولت کے لئے کوئیٹہ میں سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان ایران ریلوے لائن کی بحالی سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں وزارت ریلوے کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں ملت جعفریہ کے محب وطن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ بند کیا جائے، ماورائے آئین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف اعلیٰ عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور ملتان بارکونسل کے رکن ایڈووکیٹ یافث ہاشمی کا دن دہاڑے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون سے غائب ہونا اس بات کی غمازی ہے، ان قوتوں کو نہ عدلیہ کا خوف ہے نہ آئین و قانون کی یہ پاسداری کرتے ہیں، ہم پاکستان کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے، اگر کوئی قصوروار ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، ہم ایسے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ان نادیدہ قوتوں کیخلاف کاروائی کرے، اور تمام ہمارے جبری گمشدہ افراد کو رہا کرے بصورت دیگر ان کے لواحقین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے ہر فورم کو استعمال کرے.
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ۔آئی ایس او کے مرکزی صدر قاسم شمسی اور دیگر رہنماؤں نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ فعال شیعہ قومی شخصیات کا اس طرح جبری گمشدہ کیا جانا بنیادی شہری آزادی پر قدغن کے مترادف اور خلاف آئین و قانون ہے۔مسلسل احتجاجات کے باوجود درجنوں جوان اب تک لاپتہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیوایم یافث ہاشمی کی بازیابی کیلئے آئی ایس او کے تمام تر اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ایم ڈبلیوایم کا شعبہ سیاسیات یافث ہاشمی سمیت تمام اسیران ملت کی جلد بازیابی کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی،ناصر شیرازی،اسدعباس نقوی ،ڈاکٹر یونس حیدری، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،سید حسن کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کیجانب سے سیکرٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری کی قیادت میں اریگشن کالونی سجاول سے مین بٹھورو اسٹاپ کراچی بدین روڈ تک جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔ کارکنان نے جوش وخروش کےساتھ شرکت کی۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کےسیکرٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری فیاض حسین شیخ اورفرحت عباس کھوسو نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان کی سلامتی اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی دہشتگردی اور ظلم بربریت کی مذمت کی اور اقوام متحده اور عالمی انسانی حقوق کی عدالتوں سےمطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام مدرسہ خاتم النبیین المرتضی کالونی سے پریس کلب تک جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ، ضلعی رھنما حسن رضا غدیری، مولانا منور حسین سولنگی نے کی۔ شہر کے مرکزی ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج پوری قوم جشن آزادی کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے طور پر منا رہی ہے ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی اور ظالم کی دشمن ہے۔ ظالم مودی ہو یا ٹرمپ ہم اس کے دشمن ہیں۔ کشمیری مسلمانوں کو اللہ تعالی کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیے آزادی ان کا مقدر ہے.انہوں نےکہا کہ دنیائے اسلام کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔