وحدت نیوز(لاہور) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ ق،پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کے ہمراہ 15 اگست کو گورنر ہاؤس سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جانے والی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی" کے حوالے سے پریس کانفر نس۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا ،تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹر ی پنجاب شعیب احمد صدیقی نے بھی پریس کانفرنس میںاظہار خیال کیا۔
گورنرپنجاب نے کہاکہ کل بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقعہ پر لاہورمیں گور نر ہائوس کے مین گیٹ سے 5بجے پنجاب اسمبلی تک مارچ ہوگا جسکے لیے تمام انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔ مارچ میں کسی جماعت کا نہیں صرف پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا نظر آئیگا اور دنیا بھر کو پیغام دیں گے ہم کشمیر یوں کے ساتھ اور بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہیں ۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ بھارت کی جانب سےکشمیر عالمی قوانین کو پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انسانی حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بھارتی اقدام کے نتیجے میں لاکھوں کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کشمیری دیکھ رہے ہیں کہ پوری دنیا سے کون ان کے حق میں آواز اٹھاتا ہے ۔کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد بروقت اقدام ہے ۔
انہوںنے مزیدکہاکہ ہم بیشک پرانے سیاسی اتحادی ہیں لیکن ہمارا یہاں جمع ہونا سیاسی مقاصد کیلئے نہیں بلکہ مظلوم کشمیری عوام کی خالصتاًاسلامی ، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر حمایت کیلئے ہے ۔ انشاءاللہ ہم کل مولاعلی ؑ کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام حمایت اور ظالم بھارتی حکومت کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ نکلیں گے۔
ناصرشیرازی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنان کل کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ جنکے ہاتھوں میں فقط پاکستان اور کشمیرکے پرچم ہوں گے ۔ یہ ریلی ہماری پاکستانیت کا اظہار ہوگا جس سے ہم تمام کشمیریوں ، عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو پیغام دیں گےکہ پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے شابہ بشانہ ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری ۔وفدکی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کی ۔رہنماؤں نے بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ا ور پھولوں کا گلدستہ رکھا۔اس موقع پر رہنماؤں نے ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا کروائی۔وفد میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سمیت علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک عباس، مولانا احسان دانش ،مولانا غلام عباس کمیلی، مولانا فدا حسین منتظری، ناصرحسینی، ارشد اللہ مکتبی، میرتقی ظفر،حسن رضا، عالم اہل سنت مولانا عبداللہ جونا گڑھی اور دیگر بھی شریک تھے۔
بعدازاں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح سمیت تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی عظیم جدوجہد اور ہمارے بزرگوں کی قیمتی جانوں کی قربانیوں کے بدولت ہمیں یہ وطن عزیزنصیب ہوا۔14اگست کو ہمیں اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے اس ملک پر منڈلاتے خطرات کا مقابلہ کرنےکا عہد کرناہے۔
رہنماؤں نے کہاکہ 15اگست کو کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے اظہار نفرت کے لئے یوم سیاہ منائیںگے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور وہاں بسنے والے مسلمان ہمارے بھائی ہیں۔70سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے کشمیریوں پر بھارتی مظالم دن بہ دن بڑھتےجا رہےہیں۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے اب بھی اگر کشمیر کی گھمبیر صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو بہت بڑا انسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے۔
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو کشمیر کے ایشو پر بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس ایشو پر حکومت کی پشت پر کھڑی ہوں، کیونکہ یہ قومی مسئلہ ہے، بھارت نے کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کو مسائل سے دوچار کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے، اس سلسلے میں اس نے اپنی سفارتی سرگرمیاں بھی تیز کر دی ہیں، ایسے میں حکومت خارجہ محاذ پر اپنی مضبوط سفارتکاری کے ذریعے دوست ممالک کو اپنا ہم خیال بنائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چین، روس اور ایران کی مدد پاکستان کیلئے بہت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنان اور ملت تشیع اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم آزادی پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چودہ اگست یوم پاکستان ہماری مادروطن کی آزادی اور پاکستان کی تشکیل کے ایام سے تعلق رکھتا ہے۔ 14اگست اب ان حالات میں آ رہاہے کہ ہمارے دشمن نے ایک بار پھر کشمیر پر وار کیا ہے ،کشمیری مظلوموں کی آزاد اور انکی حق خودارادیت پر شب خون مارا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کشمیریوں پر زمین تنگ کیا ہوا ہے۔ کشمیر مسلمانوں کو نماز عید اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے روک کر بھارت نے اپنی بدترین بربریت تاریخ رقم کی ہے۔ 70سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے کشمیریوں پر مظالم دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے،کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو پاؤں تلے روندہ گیا ہے،ایسے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا پاکستان کی تکمیل کا مرحلہ طے نہیں ہو گا قائداعظم ؒ نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری مائیں بہنیں ،بیٹیاں یہ ذہن میں رکھ لیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں پورے پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہے اور مودی نے جو اقدام اٹھایا ہے مجھے یقین ہے یہ مقبوضہ کشمیر کے مظلومین کو اور متحد کرے گا ہم چودہ اگست پاکستان میں جہاں منائنگے وہاں پر کشمیریوں کی حمایت کے دن کے طور پر منائیں گے اور 15 اگست کو کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منائیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہمارے پاکستانی بھائی کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائنگے انشااللہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اور مستضعفین کو اس کرہ ارض کا وارث بنانا وعدہ الہی ہے، انشاءاللہ ہم پوری دنیا میں ان کا ساتھ دینے کے لئے ایک ماحول بنائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو آئسولیٹ نہیں ہونے دیں گے ۔پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی خارجہ پالیسی کو آزاد کرے ایسی خارجہ پالیسی جو پاکستان کے قومی مفادات کو میچ کرتی ہو اگر ہم آئی ایم ایف کے زنجیروں میں جکٹرے جائیں گے ہم آل سعوداور محمد بن زید کے مالی امداد کے نتیجہ میں جو امریکہ کی اجازت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہم اس میں دھنس جائیں گے تو یہ ممکن نہیں کہ ہم آزاد فیصلے کرے پاکستان کی وزارت خارجہ میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے ایک ایسے وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو پاکستان کے قومی مفادات کو سمجھتا بھی ہو اور اس کے لئے کام بھی کر سکتا ہو پاکستان کی موجودہ حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر توجہ دینی ہو گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا کے مکار استعماری طاقتوں کے منحوس عزائم کو سمجھنا ہو گا پاکستان کو چاہیے چین،ایران، روس اور مسلمان ممالک کو اعتماد میں لےجن کے اندار کچھ آزاد خارجہ پالیسی ہے اُن کی طرف جائے ان ممالک پر قطعی انحصار نہ کرے جن کے مفادات امریکہ اور استعماری قوتوں سے وابستہ ہو مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جہاں پاکستان کاصرف وہ ممالک ساتھ دئینگے جن کی آزاد خارجہ پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان کے 70فیصدریمٹنسی چار ملکو ں سے آتے ہیں امریکہ،برطانیہ،یواے ای اور سعودی عرب آپ اگر اپنے اندار معاشی ریفامزم نہیں لائیں گے اور آپ کا انحصار ریمیڈنسی کے اوپر ہو گی تو آپ کیسے اپنی آزاد خارجہ پالیسی بنا سکیں گےآپ کی زیادہ تر جو ایکسپورٹ ہیں وہ یورپ اور امریکہ میں ہیں اگر ہم اس میں تبدیلی نہیں لائیں گے اور ہمسیایہ ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی راوبط قائم نہیں کرئیں گے تو ہم کس طرح ان چار استعماری ملکوں کے اقتصادی شکنجے سے آزاد ہونگے؟ اور ان ممالک کے زیر تسلط رہتے ہوئے آزاد خارجہ پالیسی کیسے بنا سکتے ہیں ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو ہم نے یہ بھی عہد کرنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہے اور ایک محب وطن غیور شخصیت ہمارا وزیر خارجہ ہو،جس کے سامنے پاکستان کے مفادات ہوں اور اگر یہ نہیں کیا گیا تو ہم اس موقع کو ضائع کر دینگے اور جو خطرات ہمارے سروں پر منڈلا رہے ہیں اس میں ہم اور زیادہ نقصان اٹھائنگے لہذا چودہ اگست ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ جس طرح آپ نے مل کر عوامی جدوجہد سے بلا رنگ و نسل مذہب تمام طبقات نے ملکر پاکستان بنایا تھا ہم بھی ملکر پاکستان کو بچائیں انشا اللہ ان خطرات سے پاکستان کو نکالیں گے لیکن جو حکومت کی ذمہ داری ہے وہ حکومت پوری کرے مجھے اُمید ہے ان نکات طرف توجہ دی جائے گئی تاکہ ہم ایک باوقار ملک بن سکے ہم ایک ایسی اہم جگہ پر واقع ہیں جو پانچ عرب انسانوں کو ملاتی ہے ہم طاقتوار جگہ پر ہیں اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھے اپنی طاقت سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ دنیا میں ہم ایک باوقار قوم بن سکے۔
پاکستان پائندہ باد
وحدت نیوز(جیکب آباد) نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔
انہوں نےکہا کہ خانہ کعبہ کو ابراہیم جیسے پاکیزہ کردار متولی اور خادم کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ نام نہاد خادم کعبہ نمرودی کردار کا حامل ہے یہی سبب ہے کہ آج کشمیر اور فلسطین جل رہا ہے جبکہ خائن حرم ان مظلوموں کے حق میں ایک جملہ تک نہیں کہتے۔ کاش امام کعبہ خطبہ حج میں ان مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق ایک دعا ہی کر دیتے۔ برائت از مشرکین کے حکم قرآنی سے بغاوت کرکے آل سعود نے سامراج اور شیطان بزرگ کی خدمت کی ہے۔ قوم راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نےکہا کہ آئین و قانون سے ماوراء جوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ ملت جعفریہ کو وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ نئے پاکستان کے دعویداروں کو ماورائے آئین اقدامات کو روکنا ہوگا۔ ملت جعفریہ وطن کی سالمیت سربلندی اور تحفظ کی فرنٹ لائن ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) صوبائی اور شہری انتظامیہ کی غفلت نے بارانِ رحمت کو زحمت بنا دیا۔سند ھ حکومت کے 11 سالوں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی۔ شہر قائد پاکستان پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی حکومت نے بارش سے قبل انتظامات کے صرف زبانی دعوے کئے۔کے الیکٹرک کی نااہلی اور غفلت نے اہلِ کراچی کی جانیں لے لیں۔9 معصوم شہریوں کی قتل کی ذمہ دار کے الیکٹرک انتظامیہ ہے۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے میڈیاسیل سےجاری اپنے بیان میں کیا۔
انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک کی وجہ سے معصوم شہریوں کے قتل پرانسداد دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے۔کراچی سے اربوں روپے کمانے کے باوجود کے الیکٹرک انفرااسٹریکچردرست نہ کرسکی۔سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیں ۔ کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم کر کے اسے واپس حکومتی تحویل میں لیا جائے۔کے الیکٹرک حالیہ بارشوں میں معصوم شہریوں کی قاتل بن گئی ہے۔