The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب ملک اقرار حسین علوی اور برادر آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی کوآرڈینیٹر ایم ڈبلیو ایم نے لاہور میں سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات سے ان کے مرحوم بھائی انتقال پر تعزیت کی ۔
لاہور سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات سے مرکزی صدر عزاداری ونگ جناب ملک اقرار حسین علوی اور مرکزی کوآرڈینیٹر ایم ڈبلیو ایم جناب آصف رضا ایڈووکیٹ نے سید حسن زیدی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور اس ناگہانی سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ سید حسن زیدی مرحوم گذشتہ کافی عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے ۔ سید حسین زیدی نے جتنا عرصہ وہ علیل رہے ان کے لئے ہمیشہ ہر شخص دعا کی درخواست کرتے رہے ۔ہر بہانے سے اپنے مرحوم بھائی کے لئے صدقات خیرات اور مجالس کا اہتمام کرتے رہے ۔ سید حسین زیدی نے اپنے مرحوم بھائی کےلئے اپنے سے بڑھ کر صلہ رحمی کا ثبوت دیا ۔ اور ہر ایک سے دعا کی درخواست کرتے نظر آئے ۔
مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے بھائی مرحوم کو مہلت نہ دی اور وہ امریکہ (پردیس) میں موت وحیات کی کشمکش میں اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے ۔ پاکستان میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد , سیاسی ،سماجی اور علمی و مذہبی شخصیات ضنے اور بالخصوص تنظیم سے وابستہ اعلی سرکردہ شخصیات نے سید حسین زیدی سے ان مرحوم بھائی کے لئے تعزیت کرتےاور دعائے مغفرت کر تے رہے ۔ آج مرکزی وفد مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے لاہور میں آکر ان سے تعزیت کی اور سید حسین زیدی اور ان کے خانوادہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے ملک اقرار حسین علوی اور آصف رضا ایڈووکیٹ کا اپنے بھائی سید حسن زیدی کے لئے دعائے مغفرت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹی شبیر حسین ساجدی نے کرغستان میں پاکستانی طلبا پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہویے عم وغصے کا اظہار کیا ۔ صوبائی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں پاکستانی عوام کو حملوں کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملے پاکستانی طلبا کو بے قصور جان سے مارنے کی مذموم کوشش ہے ۔
شبیر ساجدی نے کہا کہ کرغستان میں ایک اندزے کے مطابق چودہ ہزار پاکستانی حصول علم میں مصروف ہیں ۔ دراصل کرغستانی مقامی لوگوں اور مصری طلبا کے درمیان کویی ناچاقی ہوئی تھی . جس پر سینکڑوں کی تعداد میں کرغستانی مصری طلبا پر ہاسٹل کے اندر جاکر حملہ اور ہوئے۔ ہاسٹل میں کرغستانی اور مصری طلبا کی جھڑپ کی ویڈیوز کلپ وائرل ہونے کے بعد مقامی آبادی نے غیر ملکی طلبا کے ہاسٹلز میں گھس کر طلبا پر حملے کیے ۔ زد و کوب کیا گیاجس میں کئی طلبا کے جانیں بھی ضائع ہوگئی ہیں۔
انہوں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبا کی جان خطرے میں ہیں ۔ طلبا چیخ چیخ کر مدد کیلئے پکار رہے ہیں ۔ ہمارے حکمران زبانی جمع خرچ سے اگے نہیں بڑھ رہے ہیں ۔ طلبا سمیت کئی طالبات کے عزت کو پامال کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے صدر وزیر اعظم سمیت دوسرے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ ریاستی مشینری کو ہنگامی بنیادوں پر ہزاروں پاکستانی طلبہ کے مدد کرنے کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے طول و عرض میں عوام کے اندر بے چینی پایی جاتی ہے ۔ کرغستان میں پاکستانی سفارت خانہ فوری طور پر طلبا ء کی مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پہنچ جائے۔
صوبائی سیکریٹری جنرل نے حکومت کو متنبہ کیا کہ طلبا ءکےبا حفاظت اور محفوظ ریسکو کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔ شبیر ساجدی نے حکومت وقت پر زور دیا کہ مذکورہ طالب علموں کو ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں فوری پڑھنے کے مواقع فراہم کردیئے جائیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان صوبہ بلوچستان کا اہم اجلاس پشتوامیپ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے جدوجہد کے ذریعے بے حس حکمرانوں سے اپنے مطالبات منوا لئے۔ اپنے ہی عوام پر ہتھیار اٹھانے والے بزدل ہوتے ہیں۔ چمن کے عوام گذشتہ 8 ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لہذا چمن اور گوادر کے عوام کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت پر پوری دنیا کے انسان غمزدہ اور سراپا احتجاج ہیں۔ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور اسرائیل اور نتن یاہو کے جنگی جرائم کو انسان دشمنی سمجھتے ہیں۔
اجلاس سے بی این پی رہنما میر غلام نبی مری بی ایس او کے سابقہ چیئرمین عبد الواحد بلوچ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل کبیر افغان ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر غلام نبی مری نے کہا کہ مسنگ پرسنز کے ساتھ غیر آئینی اور غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہم نے کبھی کسی غیر قانونی کام کی حمایت نہیں کی مگر ریاستی ادارے خود غیر قانونی اور غیر آئینی کام کر کے لاقانونیت کو ہوا دے رہے ہیں۔
اجلاس میں چمن دھرنے کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چمن کے عوام کے مطالبات تسلیم کرے۔اجلاس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)گلگت بلتستان کے وزیر قانون و صحت سید سہیل عباس شاہ نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سابق وزیر نے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جی بی کے عوام کے آئینی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کے عزم کو دہرایا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ پہنچ کر ماما قدیر بلوچ و دیگر سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سٹی حاجی غلام حسین اخلاقی مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی پابندی تمام شہریوں اور اداروں کے لئے ضروری ہے اور کوئی بھی شخص یا ادارہ آئین اور قانون سے بالاتر نہیں۔ پاکستان کے کسی بھی شہری کو ماورائے آئین و قانون اُٹھانا لا قانونیت ہے۔ اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اس کے لیے قانون موجود ہے۔ ایف آئی آر درج کر کے اسے کورٹ میں پیش کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماورائے آئین و قانون اٹھانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے مسنگ پرسنز کو مجاز عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کراچی میں مزار قائد کے سامنے کراچی کے شہری مسنگ پرسنز کے معاملے پر دھرنا دے چکے ہیں جبکہ اس وقت مسنگ پرسنز کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ مسنگ پرسنز کے دھرنے اسلام آباد پہنچ کر یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچ مسنگ پرسنز تحریک کے سربراہ ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت بھی ہزاروں لوگ لا پتہ ہیں جن کے وارث عدالتوں اور ریاستی اداروں کے چکر کاٹ کر تھک چکے ہیں مگر کوئی ان کے پیاروں کو بازیاب کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ہماری تحریک پرامن ہے اور ہم پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے مسنگ پرسنز کی بازیابی چاہتے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی ٹارگٹ کلنگز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان جان لیوا حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقامی افراد کے ہاتھوں پاکستانی طلباء کی ٹارگٹ کلنگز کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں، کرغزستان کی مقامی پولیس انتظامیہ کی نگرانی میں قتل و غارت کا یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، کرغزستان میں کم و بیش 10 ہزار پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں، حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اس سنجیدہ مسئلے پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے پاکستان میں موجود کرغزستان کے سفیر کو طلب کر کے اس سے ایسے واقعات کی سخت الفاظ میں باز پرس کرے، وزارت خارجہ اپنے اعلیٰ سطح وفد کرغزستان روانہ کر کے وہاں کی حکومت سے بات چیت کرے اور پاکستان طلباء کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی اور صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود (ویلفیئر)جناب شیخ عمران علی کی زیر صدارت فلاح و بہبود (ویلفیئر) کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی اور صوبائی مسئولین مجلس وحدت مسلمین نے شرکت کی ۔
جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری ، آفتاب ہاشمی سنیئر ضلعی نائب صدر ،سید فخر حسنین رضوی صدر عزاداری ونگ ، رانا کاظم ضلعی نائب صدر ،فضل کاظمی ضلعی مالیات سیکرٹری ، ملک خاور ، حیدر عباس ، رضا بھائی ، جناب باقر بھائی، ڈپٹی فلاح وبہبود ، علی رضا بھائی کے علاؤہ کئی دیگرعہدیدار بھی میٹنگ میں شریک تھے ۔
میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ گذشتہ ماہ کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے مہینوں کے لئے نئی پالیسی دی گئی ۔ گذشتہ فعالیت اور کارکردگی کو حوصلہ افزاء تصور کرتے ہوئے امید کی گئی کہ آگے بھی اسی طرح فلاح وبہبود (ویلفیئر ) کونسل بہتر انداز میں اپنے اہداف کی جانب گامزن رہے گی اور اپنی بھرپور توجہ دے گی ۔ ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کا اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی ماں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت، اس موقع پر بار ممبران کی جانب سے سید ناصر عباس شیرازی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور اجرک بھی پہنائی گئی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست دے دی ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں یونیورسٹی طلباء کے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کی حمایت کریں اور پاکستانی کی جامعات میں بھی فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد وراولپنڈی کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات ، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری خواہر نادیہ اور میڈیا سیکرٹری محترمہ نغمہ زیدی نےکلچرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس میں خصوصی دعوت پر شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ صدیقہ کائنات نے فلسطین کے بچوں اور خواتین پر جنگ کے اثرات اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز(سرگودھا)صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید ملازم حسین شاہ نقوی اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا جناب مولانا ذوالفقار اسدی کا سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کا وزٹ اور ساہیوال میں کارنر میٹنگ ہوئی ۔ سردار صفدر حسین خان کا نام برائے تحصیل صدر زیر غور آیا ہے ۔ ان شاءاللہ عنقریب ان سے تحصیل صدر کا حلف لیا جائے گا۔