The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ ذاکر حسین درانی ضلع کوئٹہ سٹی جنرل سیکریٹری حاجی غلام حسین اخلاقی نائب صدر ماسٹر یونس ضلع ہزارہ ٹاؤن کے آغا ضیاء اور مولانا نور حسین اندرزگو شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے کروڑوں شہریوں کو شدید تحفظات ہیں درسی کتب سے متنازعہ مواد ہٹا کر اسے اتحاد بین المسلمین وحدت و اخوت اور حب الوطنی کا مظہر بنایا جائے۔ 1975 کے نصاب تعلیم پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے۔ متنازعہ نصاب تعلیم کی جگہ پر 1975 کا نصاب تعلیم نافذ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ محرم اور صفر میں زائرین کربلا اور مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جاتے ہیں ویزا اور کانوائے میں تاخیر کے سبب زائرین کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں زائرین ایک ایک ھفتے کوئٹہ میں پریشان رہتے ہیں لہذا اس سال زائرین کے لئے بر وقت کانوائی کا اہتمام کیا جائے۔
انہوں نے صحبت پور میں جلوس چہلم شہدائے کربلا کے روایتی جلوس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چہلم کے جلوس کے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے پرمیشن دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے چوری ڈاکے کی وارداتوں پر قابو پانا ضروری ہے۔ خصوصاً ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ میں بدامنی کے واقعات پر تشویش ہے مجرموں کا تعاقب کر کے عوام کو پر امن ماحول دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قیام امن اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے زائرین کے مسائل و دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ذمہ داران سے بات کروں گا۔ امن و امان کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے امن ہی ملکی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے۔ زائرین کے مسائل حل کریں گے۔
انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی آپ نے نشاندھی کی ہے ان پر اقدام ہوگا۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گورنر شیخ جعفر مندوخیل کو مولانا عبد الحق بلوچ کی کتاب تاریخ بلوچ اور کتاب ذبح عظیم کا تحفہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کی سربراہی میں سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، سید فصاحت علی بخاری کا ضلع گوجرانوالہ ، وزیر آباد ،گجرات اور جہلم کا تنظیمی وزٹ
1۔ پہلا وزٹ ضلع گجرات :
ضلعی صدر جناب سید اظہر عباس جعفری نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ضلعی صدر اور عمائدین شہر گجرات سے ملاقات تنظیمی ،سیاسی ، سماجی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئندہ صوبائی شوری اجلاس،صوبائی شعبوں کی کارکردگی آئندہ کاپلان،اور اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔آنے والے مہینوں میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین شاہ زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں اپنے بلدیاتی امیدوارالیکشن کے لئے میدان میں اتارےگی ان شاءاللہ ۔ ہمارا منشور واضح ہے ۔ اس لئے لوگ کنونس ہو کر ہماری باتوں کو سنجیدہ لے رہے ہیں ،۔اپنے ضلعی صدور کو یقین دلاتا ہوں کہ مجلس وحدت آپ کی اخلاقی تعاون جاری رکھے گی ۔ ہم نے نہ پہلے کسی کو نامید کیا ہے اور نہ ہی اب ناامید کریں گے ۔
ہم اپنے وقت پر ان شاءاللہ عوام کے پاس جاکر میں اپنی بلدیاتی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔ صوبائی صدر صاحب کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی مجھے حوصلہ دیا اور مجھے پنجاب میں بلدیاتی انتخابی مہم (اضلاع کے وزٹ)کے لئے باقاعدہ گو ہیڈ دیا ہے ۔ میں ان شاءاللہ مرکز اور صوبے کی پالیسی کو اپنی انتخابی اولین ترجیح دیکر عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔
جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے گجرات کے ضلعی صدر سے کہا : سب سے پہلے صوبائی سطح پر شعبہ فلاح وبہبود کی جانب سے 3 رکنی کور کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور اس کور کمیٹی کے باقاعدہ مستقل ممبر ہونگے ۔ اور فلاح وبہبود کے حوالے سے فیصلہ جات کرنے میں مکمل با اختیار ہوگی ۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلخصوص لاہور میں اجتماعی شادیوں کا پروگرام جمادی الثانی کے مہینہ میں بھرپور انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کار خیر ہے اس سے معاشرے میں جو بگاڑ ہے اس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اور ان فیملیز اور افراد کو فائدہ پہنچے گا جو شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ گھروں میں بیٹیاں بیٹھے بیٹھے ضعیفی کی مسافر بن جاتی ہیں اور وہ مرد حضرات جو شادی کرنا چاہتے ہیں مگر جہیز ادا کرنے سے قاصر ہونے کے باعث اس کام سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں اور ان کی عمریں معاشرے کی بری رسموں کو کوستے کوستے گزر جاتی ہے ۔
جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نے اپنے شعبے کے حوالے سے ضلعی صدر اور عمائدین شہر کو بریف کیا اور مرکزکی جانب سے دیئے گئے لائحہ عمل کو عملی شکل دینے کے لئے ضلعوں سے مانگ لیا ۔ اگر اضلاع کے صدور ساتھ دیں توآپ سب اپنے پائوں پر کھڑیں ہوسکتے ہیں ۔ آپ کو کسی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ بہتر انداز میں عوامی خدمت کرسکتے ہیں ۔
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ علی اکبر کاظمی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج سے ہم آپ کے پاس عملی میدان میں اتر رہے ہیں ۔ میرے ساتھ 3 صوبائی سیکرٹری شعبوںکے سربراہ لیکر آیا ہوں ان شعبوں کے حوالے سے جہاں جہاں مشکلات سمجھتے ہیں ! آئیں ملکر حل کرتے ہیں ۔ آپ نشاندہی کریں ہم اس کا حل نکالتے ہیں ، آپ بھی ہمت کریں ہم میدان میں نکل چکے ہیں ملکر اپنے اہداف تک پہنچتے ہیں ۔ اضلاع میں ہمیں کوئی بڑا کام نہیں چاہیئے صرف دستوری تنظیمی یونٹس چاہیئے جب اضلا ع کے صدور اس جانب متوجہ ہوگئے اسی دن ہم تنظیمی طور پر مضبوط اور کامیاب ہوجائیں گے ۔ ضلعی صدور سے گزارش ہے کہ اپنی کابینہ مکمل کریں تحصیلوں کے یونٹس پر فوکس کریں اور جیسے جیسے یونٹس بنتے جائیں ہم کاروائی رجسٹردیے جارہے ہیںاسکے آخر میں 9 نکاتی ایجنڈا دیا گیا اس کو مکمل کرائیں ۔ پہلے یونٹس کہتے تھے کہ کام نہیں ابتو آپ کے پاس تشکیل کے بعد 9 نکاتی فامولاہے اس کی تکمیل پر توجہ دیں ۔
2۔ دوسرے مرحلے میں صؤبائی وفدضلع جہلم پہنچا جہاں پر ضلعی صدر دلدار حسین علوی ان کا شایان شایان استقبال کیا ۔ ضلعی صدر نے اپنی کابینہ سے تعارف کرایا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تنظٰمی اور لوکل سطح صورتحال کا جائزہ لیا گیا ضلع کی کارکردگی پر غوروخوض کیا گیا ۔ امورکی انجام دہی کے طریقہ کا ر پر گفتگو کی گئی ۔ ضلع جہلم میں بھی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نےضلعی صدر اوران کی کابینہ کوآنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مکمل بریف کیا اورامید ظاہر کی کہ اضلاع کے صدورصوبے اور مرکزکی پالیسی کو ہی فالو کریں گے ۔ ان شاءاللہ ۔
3۔ صوبائی اپنے تیسرے اور چوتھے مرحلہ میں وزیر آباد پہنچا جہاں ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے صدور نے وفد کا استقبال ۔ صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے صوبائی وفد کے وزٹ سے متعلق ضلعی صدور کو آگاہ کیا اور ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے ضلعی صدور سے تنظیمی ، سیاسی اور سماجی حوالے سے گفتگو فرمائی ۔ وزیر ماشاءاللہ تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بڑا اہم ضلع ہے ۔ ضلع وزیر آباد کے صدر جناب سید منتظر مھدی نے فروری میں ہونے والے الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا۔ پھر صوبائی پالیسی کے تحت انہیں ود ڈراء کرنا پڑا ۔
وزیر آباد میں جنا ب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل بور کرایا جس ہزاروں لوگ بلاتفریق مسلک روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہورہے ہیں ۔ خواتین کے امام بارگاہ کے مسائل کو حل کرایا ، مسجد سے ملحقہ جگہ کو خرید کر مسجد میں شامل کرایا اور قبرستان کی جگہ بھی خرید کر دی ۔ وزیر آباد میں مجلس کی ایک ٹیم موجود ہے ۔
البتہ گوجرانوالہ میں ابھی تک منظم ٹیم وجود میں نہیں آسکی کوشش پوری ہے کہ آئندہ وزٹ سے پہلے پہلے یہاں بھی ایک بہترین ٹیم بن جائے جو فعالیت کرسکے ۔ ضلعی صدر جناب سید مبشر زیدی ابھی تک اکیلے کام کررہے ہیں ۔ کافی چیزیں ان سے بھی ڈسکس ہوئی ہیں ۔ ان سے بہتری کی امید ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صدر اسلامی جمہوری ایران شہید سید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میںمنعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئےسربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اپنے زمانے کے دشمن اور دوست کو پہچاننا اشد ضروری ہے، اگر کوئی اپنے زمانے کے دوست اور دشمن کو نہیں پہچانتا وہ زمانہ شناس نہیں ہے، وہ اپنے وقت کے رہبر سے شناسائی نہیں رکھتا اس صورتحال میں وقت کا حسین شہید ہو جاتا ہے اور یہ بے بصیرت شخص گھر میں بیٹھا رہے گا، یہود و نصارٰی ہمارے دشمن ہیں کس طرح سب ملکر غزہ کے مظلومین کا قتل عام کر رہے ہیں یہ سارے ظالم مسخ شدہ ہیں چاہے وہ فرعون ہے نمرود، یزید، امریکہ اور اسرائیل ہے، امریکہ کو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار کہا گیا، لیکن اس کا اصل مکروہ چہرہ امام خمینی نے دنیا کو دکھایا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان ہے، اور اس فکر ونظر کو رہبر سید علی خامنہ ای نے آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو دنیا بھر میں Civilized ملک بنا کر پیش کیا گیا، امریکہ کے گھناونے چہرے پر انسانی حقوق کے نام نہاد پردے ڈالے گئے، رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی قدس سرہ نے امریکہ کے چہرے سے نقاب اتارا اور بتایا کہ امریکہ بڑا شیطان ہے، 1979 کے بعد دنیا میں ٹکراؤ نئے مرحلے میں داخل ہوا، عالمی جنگ انقلاب کے خلاف آئی لیکن قیادت نے انقلاب پر پہرہ دیا۔ امام خمینی نے فرمایا کہ خون کے آخری قطرے تک عالمی استعمار کا مقابلہ کروں گا اور انہوں نے کر دکھایا، اس مقاومت، مزاحمت اور زمانہ شناس مکتب میں عظیم سپوتوں نے پرورش پائی، انہی میں سے ایک آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بھی شامل ہیں، جن کی زندگی اسی مقصد پر قربان ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سید ابراہیم رئیسی کا دور ایران کا سنہری دور تھا وہ ایک دن بھی آرام نہیں کرتے تھے اور اپنی عوام کی خدمت کے لیے شب و روز مصروف عمل رہنے والی متحرک ترین شخصیت اس مقاومت اور مزاحمت کے عاشورائی مکتب نے کئی عظیم ہستیوں کی تربیت و پرورش کی، یہ حق وباطل کا ٹکراؤ جاری ہے، آج اس حق کے پرچم کو سید علی خامنہ ای نے اٹھایا ہے اور یہ تاقیامت سر بلند رہے گا، سویت یونین اور امریکہ کے عروج میں ہمارے رہبر کبیر اور رہبر معظم سید علی خامنہ ائ نے اسلام کی پہچان اور شناخت کروائی، اپنے رہبر کا معتمد اور مطیع ترین رہنما تھا،
انہوں نے کہاکہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی (شہید) رہبر معظم کے حقیقی نمائندہ تھے، ان کے عمل، کردار اور روپ میں امام کی جھلک دکھائی دیتی تھی، سید رئیسی نے اپنے سنہری دور میں کئی تاریخی اقدامات سرانجام دیئے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف سید ابراہیم رئیسی نے ہر محاذ کو بخوبی سنبھالا اور اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو اہل فلسطین کی امیدوں کے مطابق بنائی، خارجہ محاذ کو ان کی قیادت میں شہید حسین امیر عبداللہیان نے احسن و انقلابی انداز میں سنبھالا اور شرق سے غرب تک ہنگامی دورے کیے اور دنیا بھر میں فلسطین کی سفارت کاری سرانجام دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ امیر الہیان لائق ترین انسان لیکن تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود اور شیطانی چالوں کے باوجود رہبر کی منشاء کے مطابق خارجہ پالیسی کو لے کر چلنے والا انقلابی وزیر خارجہ، ان تمام عظیم الشان ہستیوں نے مظلومین جہان کی حمایت میں توانا آواز بن گئے اور مظلومین کی ڈھارس بندھی، امریکہ کی مڈل ایسٹ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ڈوب گئی یہ سب بابصیرت رہبر معظم اور ان شخصیات کی بدولت ہوا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صدر اسلامی جمہوری ایران شہید سید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، سفیر جمہوریہ عراق حامد عباس لفتہ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، قونصل جنرل آقای مجید مشکی، علامہ سید حسنین گردیزی، ملک اقرار علوی اور اسداللہ چیمہ و دیگر نے خطاب کیا اور شہداء کی شان میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
مجلس ترحیم سے خطاب کرتے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اپنے زمانے کے دشمن اور دوست کو پہچاننا اشد ضروری ہے، اگر کوئی اپنے زمانے کے دوست اور دشمن کو نہیں پہچانتا وہ زمانہ شناس نہیں ہے، وہ اپنے وقت کے رہبر سے شناسائی نہیں رکھتا اس صورتحال میں وقت کا حسین شہید ہو جاتا ہے اور یہ بے بصیرت شخص گھر میں بیٹھا رہے گا، یہود و نصارٰی ہمارے دشمن ہیں کس طرح سب ملکر غزہ کے مظلومین کا قتل عام کر رہے ہیں یہ سارے ظالم مسخ شدہ ہیں چاہے وہ فرعون ہے نمرود، یزید، امریکہ اور اسرائیل ہے، امریکہ کو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار کہا گیا، لیکن اس کا اصل مکروہ چہرہ امام خمینی نے دنیا کو دکھایا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان ہے، اور اس فکر ونظر کو رہبر سید علی خامنہ ای نے آگے بڑھایا ہے،سید ابراہیم رئیسی کا دور ایران کا سنہری دور تھا وہ ایک دن بھی آرام نہیں کرتے تھے اور اپنی عوام کی خدمت کے لیے شب و روز مصروف عمل رہنے والی متحرک ترین شخصیت اس مقاومت اور مزاحمت کے عاشورائی مکتب نے کئی عظیم ہستیوں کی تربیت و پرورش کی، یہ حق وباطل کا ٹکراؤ جاری ہے، آج اس حق کے پرچم کو سید علی خامنہ ای نے اٹھایا ہے اور یہ تاقیامت سر بلند رہے گا، سویت یونین اور امریکہ کے عروج میں ہمارے رہبر کبیر اور رہبر معظم سید علی خامنہ ائ نے اسلام کی پہچان اور شناخت کروائی، اپنے رہبر کا معتمد اور مطیع ترین رہنما تھا، وزیر خارجہ امیر الہیان لائق ترین انسان لیکن تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود اور شیطانی چالوں کے باوجود رہبر کی منشاء کے مطابق خارجہ پالیسی کو لے کر چلنے والا انقلابی وزیر خارجہ، ان تمام عظیم الشان ہستیوں نے مظلومین جہان کی حمایت میں توانا آواز بن گئے اور مظلومین کی ڈھارس بندھی، امریکہ کی مڈل ایسٹ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ڈوب گئی یہ سب بابصیرت رہبر معظم اور ان شخصیات کی بدولت ہوا ہے۔
شرکاء مجلس تحریم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ میں یہاں پر تمام مجلس کا اہتمام کرنے والے تمام علمائے کرام و کارکنان، جوانان اور مومنین بالخصوص سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں شکر ادا کرتا ہوں خدا وند متعال کا کہ اس نے ہمیں رسول اکرم ص کی امت بنایا، ہم فخر کرتے ہیں کہ ہم امام خمینی کی طرف سے دیئے گئے حق کے راستے پر ہیں اور اسی پر عمل پیرا رہیں گے، یہ ان عظیم شخصیات کی تحریم کا پروگرام ہے جنہوں نے نہ صرف ایرانی قوم کو تحرک دیا بلکہ دنیا کے کونے کونے میں لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا، اسرائیل اور فلسطین کے ایشو پر سید ابراہیم رئیسی اور امیرعبد الہیان نے فلسطین عوام کی عملاً حمایت کی کہ آج تمام مستضعفین جہان کی آنکھیں انکی کی شہادت پر اشک بار ہیں، ان شخصیات نے اسلامی عقائد کو عمیق انداز سے مطالعہ کیا کہ انقلاب اسلامی ایران کے یہ مجاہدین اپنے پورے وجود کے ساتھ اسے آگے بڑھا رہے ہیں کہ اس میں دیگر انقلابات کی طرح کسی قسم کا انحرافات پیدا نہ ہو، اگر آپ نے امریکہ واسرائیل نواز اسلام کو دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ چالیس ہزار معصوم فلسطینیوں کو شہید کرنے والے اسرائیل کے ساتھ وہ مسلم ممالک تعلق قائم رکھے ہوئے ہیں، اگر کوئی اس دور میں فلسطینی عوام کے سب سے بڑے حامی وناصر تھے اور غزہ کے مظلومین کا عملی دفاع کیا وہ سید ابراہیم رئیسی تھے، امریکہ کے دورے میں بھی اس سید بزرگوار نے قرآن مجید کو ہاتھوں میں لہرا کر اس کلام خدا کا دفاع کیا، انہوں نے چالیس سال میں اسلام کی ایسی خدمت کی کہ آپ سب کی محبوب شخصیت بن گئے تھے۔
مجلس تحریم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی محمد نقوی نے کہا کہ شہید ہونے والی عظیم شخصیات انقلاب اسلامی کی حیات نو کا موجب ہیں، راہ حق پر چلنے والے ذرا برابر بھی خوفزدہ نہیں ہوتے اور ملت ایران بھی وہ قوم ہے جس نے تمام تر مشکلات برداشت کی ہوئی ہیں لیکن یہ قیمتی ترین افراد کے جانے سے یہ قوم دشمن کے سامنے اور زیادہ شدت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ساری دنیا اسلام و قرآن کے خلاف کھڑی ہو جائے یہ قوم اپنے رہبر کی رہبری میں جھکیں گے نہیں۔
علامہ سید علی حسین مدنی نے کہا کہ جس طرح پہلے امام سے لے کر گیارہویں امام تک تمام تر سختیوں اور آزمائشوں کے باوجود اسلام کی تبلیغ و ترویج کا سلسلہ جاری و ساری رہا اسی طرح شہید سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی شہادت کے بعد بھی یہ سفر اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا اور امام خمینی کی قیادت میں آنے والے عظیم الشان انقلاب اسلامی ایران کی شکل میں یہ تشیع ایک تحریک اور نہضت کی شکل میں آگے بڑھتی جائے گی، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت سے یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔
وحدت نیوز(مشھدمقدس)شہید خدمت، خادم الرضا آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے "شہدائے خدمت" کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس، موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے اظہار عقیدت اور بلندی درجات کے لیے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور طلاب نے شرکت کی۔ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف بزرگ عالم دین حجت لاسلام والمسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خطیب حجة الاسلام والمسلمین آقای سید حسینی مزینانی جامع المصطفیٰ العالمیہ شعبہ ثقافت کے انچارج تھے۔ حجة الاسلام آقای سید حسینی مزینانی نے کہا کہ اس پروگرام اور اتنی بڑی تعداد میں علماء کی شرکت اللہ تعالیٰ کی محبت کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ رئیسی مدیر، مدبر، بااخلاق، مخلص اور عوام کا دکھ درد رکھنے والی شخصیت تھی۔ وہ ہمیشہ سے شہادت کے آرزو مند رہتے تھے۔ یہ اسلامی نظام کی خصوصیت ہے کہ صدر مملکت کی حادثے میں شہادت کے باوجود ملک میں امن و امان برقرار رہا اور حکومتی معاملات بغیر تعطل کے جاری رہتے ہیں۔ اس پروگرام کے پہلے خطیب مولانا محمد عمران نجمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیسا کہ حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں بیٹوں قاسم اور ابراہیم کے عوض اللہ تعالیٰ نے آپ (ص) کو خیر کثیر سے نوازا، اسی طرح قاسم سلیمانی اور آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت کے عوض انقلاب اسلامی کو بھی بہترین شخصیات سے نوازے گا۔
وحدت نیوز(قم)ایران کے شہید صدر حجت الاسلام آقای رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اندرون ملک اور بیرون ملک مسلسل پروگرام ہو رہے ہیں۔ گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے زیراہتمام بھی ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ 24 مئی 2024ء مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے دفتر میں حالیہ دنوں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لیے مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا۔ برادر مظہر مصطفوی نے شہداء کی شان میں ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس کے خطیب جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ امور فرہنگی کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین آقای رضائی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شہید ابراہیم رئیسی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شہید ابراہیم رئیسی حقیقی معنوں میں اپنی عوام کے خادم تھے۔ امام رضا علیہ السلام نے ان کو عوام کی خدمت کے لیے چنا تھا۔ آپ دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے میں سے نہیں بلکہ عملی میدان میں لوگوں کے درمیان موجود ہوتے تھے۔ انہوں نے کبھی چھٹی نہیں کی بلکہ چھٹیوں کے ایام میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے پہنچ جاتے تھے۔ آپ نے عوام کی خدمت میں کبھی بھی تھکاوٹ محسوس نہیں کی، تبھی تو رہبر معظم نے آپ کے بارے میں فرمایا کہ رئیسی عزیز تھکاوٹ نام کی کسی چیز کو نہیں جانتے تھے۔ آپ کا آخری سفر بھی عوام کیلئے تھا۔ شہید کی صدرات کا ایک ایک دن حکمرانوں کے لیے نمونہ عمل ہے۔ آپ نے شہیدوں کی مغفرت کے لیے دعا کروائی۔ مجلس ترحیم میں حوزہ علمیہ کے کثیر تعداد میں علماء و طلباء نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے پولیس و انتظامیہ سے علمدار روڈ میں نوجوانوں میں منشیات کی روک تھام، گیمنگ زونز اور دیگر منفی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ علمدار روڈ میں نوجوانوں کو منشیات آسانی سے دستیاب ہو رہی ہے۔ جسکی وجہ سے نہ صرف والدین سخت پریشان ہیں، بلکہ یہ پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح علاقے میں گیمنگ زونز کی موجودگی کے باعث بھی نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں مبتلاء ہو رہی ہے۔ جہاں پر اہل علاقہ کی جانب سے منشیات کے عادی، جیب کتروں، موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کی آمدورفت کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
لہٰذا پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان منفی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ علامہ علی حسنین حسینی نے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کو گداگری سے روکتے ہوئے متبادل ذریعہ معاش فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علمدار روڈ میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے، جو علاقے میں گداگری کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے گداگری کو ایک منفی رجحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ خواجہ سراؤں کو علمدار روڈ جیسے رہائشی علاقے میں گداگری کے لئے آنے سے روکتے ہوئے انہیں قابل عزت متبادل ذریعہ معاش فراہم کرے، تاکہ خواجہ سرا کمیونٹی عزت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ایک وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ عبد الحق جمالی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر پولیس کا دھاوا اور توڑ پھوڑ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ پاکستان کے عوام جبر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں جو کہ آئین اور قانون کی بالادستی سے ممکن ہے۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم وفد نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کو آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے بہادر رہنماء اور فلسطینی مظلوموں کے سچے حامی تھے۔ وہ پاکستانی عوام ملک و ملت سے محبت کرتے تھے۔ ان کی شہادت عالم اسلام کے لئے سانحہ ہے۔ پی ٹی آئی صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ہزاروں بے گناہ سیاسی قیدی آج بھی پابند سلاسل ہیں۔ ہم ملک سے ظالمانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور مظلوموں کے حامی تھے۔ ان کی شہادت پر پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔ حالیہ سانحے میں شہید ہونے والے صدر اسلامی جہموریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی شہادت کی تعزیت و بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
وفد میں مرکزی پولیٹکل سیکریٹری سید اسد نقوی ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری علماء ونگ صوبہ سندھ کے رہنماء علامہ اسحاق قرائتی، عزاداری ونگ کراچی کے صدر سید رضی حیدر رضوی، صوبائی رہنماء ناصر حسینی، مولانا عباس مطہری، کورنگی ضلع صدر سید عمران نقوی، ضلع غربی کے صدر سید میثم عباس اور وصی رضوی شامل تھے۔
وحدت نیوز(گلگت ) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ گرین ٹورزم کمپنی 3 ماہ قبل رجسٹرڈ ہوگئی تو پچھلی حکومت نے کس کے ساتھ ایم او یو کی۔ گیسٹ ہاوسز بوجھ ہے تو آج بھی اوپن بڈنگ کریں سب ساتھ دیں گے۔ گیسٹ ہاوس دینے کا آغاز گلگت اور چلاس گیسٹ ہاوس جو رینجر کے قبضے میں ہے اس سے آغاز کریں۔ گیسٹ ہاوس کے نام پر جنگلات اور زراعت کی نرسریوں کی طرف بھی بڑھے ہیں۔ حوطو جنگل، سٹی پارک اور اولڈینگ زرعی نرسری کب سے گیسٹ ہاوس بنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کمپنی معیار پر کیسے اتری ہے جو تجربہ ہی نہیں رکھتی۔ وزیراعلٰی سمیت کابینہ اراکین نے ایم او یو کی تمام شقیں نہیں پڑھیں، گرین ٹورزم کے ساتھ جی ٹو جی کیسے ہوسکتی ہے، میں وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء سے گزارش کرتا ہوں کہ تمام شقوں کو ایک بار پڑھ لیں۔ میں ریفرنس کے ساتھ تمام قابل اعتراض شقوں کا آپریشن اسمبلی میں کروں گا جو کہ انتہائی چونکا دینے والا ہوگا۔ گیسٹ ہاوس آوٹ سورس کرنے کے بعد محکموں کے مہمانوں کے اخراجات پر بھی پابندی عائد ہو۔