The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، عوام کے اندر پائی جانے والی مایوسی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا سارا فائدہ ملک دشمنوں کو پہنچ رہا ہے، ملک میں دانستہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کہ عوام کا اداروں اور سسٹم سے اعتبار اٹھ جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے سماجی نظام کو دھرم بھرم کر کے ان علاقوں کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، قبائلی علاقوں کے انضمام سے قبل فاٹا کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے، علاقائیت اور قومیت کے نام پر ہمیں ٹکروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، قبائلی علاقوں کے سوشل نیٹ ورک کو توڑا گیا ہے، جب بھی کسی مسئلے یا خوشحالی کی بات کی جاتی ہے، تو پاکستان کا نام لینے کی بجائے لاہور یا دیگر شہروں کا نام لیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے، متعدد علاقوں میں گیس کا تعطل سنگین ترین صورتحال اختیار کر چکا ہے لیکن کسی کو اس اہم مسئلے کی قطعاً پروا نہیں، حکمرانوں کی مسلسل عہد شکنیوں نے ان کی زبان کی اہمیت کو ختم کر دی ہے۔ان کی کسی بات پر عوام کو اب اعتماد نہیں رہا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کا مفتی فضل ہمدرد سے ٹیلی فونک رابطہ، معروف اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت، سیکورٹی ادارے ملک بھر میں علماء کرام کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں، علمی مباحث کا علمی جواب دیئے جانے کی اجازت ہے اور علمی و تحقیقی بنیادوں پر اختلاف نظر معاشرے کی خوبصورتی ہوتا ہے، پاکستان کے قوانین کے مطابق تمام اسلامی مکاتب فکر کو اپنی تشریح کا حق حاصل ہے، معاشرے میں عدم برداشت کی بجائے تحمل اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے مفتی فضل ہمدرد کو ہر قسم کے قانونی تعاون اور مدد کی بھی پیشکش کی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی پانچ روزہ تنظیمی دورے کے دوران ضلع چنیوٹ پہنچے۔
انہوں نے بھوانہ میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 35 ویں برسی اور شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا اور ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو عبرتناک شکست دی آپ نے قرآن کریم اور سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ قائم کی جس میں عوام کی رائے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ آپ نے عوام کو خواب غفلت سے بیدار کیا اسے جابر پہلوی حکومت کے خلاف اور شیطان بزرگ امریکہ اور عالمی استکباری نظام کے خلاف کھڑا کیا۔ آپ نے عوام پر اعتماد کیا اور عوام نے ہمیشہ آپ کی آواز پر لبیک کہا۔
انہوں نے کہا کہ افکار امام خمینی کو تحریف کا خطرہ موجود ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ جہاد تبیین کے ذریعے افکار امام خمینی کو واضح طور پر عوام تک منتقل کریں۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے عالمی استکباری نظام کو للکارا اور مستضعفین عالم کو مستکبرین کے مقابل قیام کا درس دیا۔ آپ کو اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین تھا آپ نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا اور حقیقی شیطان کی طرح اس سے دوری اختیار کی۔تعزیتی ریفرنس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر مظہر جعفری ضلعی آرگنائزر عمر دراز تحصیل صدر محمد عباس صفوی علامہ سید ظفر عباس شمسی و دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) ان دنوں مرکزی سیکرٹری امورتنظیم سازی جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب بلوچستان ،خیبر پختونخواہ پنجاب ،جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض اضلاع کا تنظیمی دورہ فرما رہے ہیں ۔ ان دورہ جات کا مقصد اضلاع کی موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینا اور اضلاع کے صدور اور اضلاع کی کابینہ کے ساتھ ملکر تنظیم سازی کے عمل میں جدت لانا ہے ۔ اور علامہ صاحب کے ابھی تک کیے گئے دورہ جات کافی کامیاب رہے ہیں ۔اور اسی تسلسل کے ساتھ ابھی آگے اضلاع کے وزٹ جاری ہیں ۔3 جون بروز سوموار کو وہ اپنے پنجاب کے دورہ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع چنیوٹ پہنچے جہاں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اور ضلعی کابینہ ، چنیوٹ نے ان کا استقبال کیا ۔
مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے ضلع چنیوٹ میں سب پہلے ضلعی کابینہ اور ڈویژنل مسئول وصوبائی سیکرٹری تنظیم جناب مظہر عباس جعفری کے ساتھ اہم تنظیمی ایشوز پر میٹنگ کی اور انہیں تنظیم سازی سے متعلق اہم نکات سے آگاہ کیا ۔ ضلعی آرگنائزر جناب عمر دراز صاحب اور مظہر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کو ضلع چنیوٹ اور فیصل آباد ڈویژن کی موجودہ تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی جناب علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے ضلع چنیوٹ کی موجودہ تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے پروگرامات کی تفصیلات سن کر اطمینان کا اظہار کیا اور تنظیمی پیشرفت کو بہت سراہا اور مزید اس کام میں بہتری لانے کے لئے تجاویز اور ہدایات دیں ۔ اس کے علاؤہ ایک نشست چنیوٹ کے سابقین کے ساتھ بہت عمدہ رہی اور تنظیمی سابقین نے علامہ صاحب کی گفتگو کو بہت سراہا ۔ تنظیم سازی سے ہٹ کر حالات حاضرہ پر بڑی مدلل گفتگو فرمائی ۔
مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی جناب علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے چنیوٹ میں ضلعی جنرل سیکرٹری کے بھائی کی ناگہانی وفات کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب بھی کیا ۔ اس مجلس ترحیم میں تنظیمی برادران کے علاؤہ عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ علامہ صاحب نے فلسفہ موت وحیات پر خوبصورت گفتگو فرمائی ۔ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع چنیوٹ کے مرحوم بھائی کی بلندی درجات کے لئےاجتماعی دعائے مغفرت بھی کرائی ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ کے حوالے سے اہم نامزدگیاں کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید علی انور جعفری نے محترم وجاہت عباس کو صوبائی کوآرڈینیٹر،سید عوسجہ عباس زیدی کو پبلیکشن سیکرٹری، زوار بابر ابرار کو ڈویژن صدر سکھر، سید صفدر عباس کو ڈویژن صدر حیدرآباد اور محترم عباسی ایڈوکیٹ کو صوبائی سیکرٹری قانون نامزد کر دیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و دعا دعائیہ اجتماع اور چراغاں بیاد آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء یاد میں انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا دعاکی تلاوت کاسعادت مولانا عمید کاظمی نے حاصل کی جس میں خصوصی شرکت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقا ئے سعید طالبی نیا، اورنگزیب سلطان، میونسپل کمشنر ظفر اقبال، شاہد راجپوت، صحافی شہزاد بٹ، مولانا بشیر، بین المذاھب فورم کے مولانا علی حجتی، مولانا سلمان کاظمی، مولانا فیروز الدین رحمانی، کیپٹن محمد ناظم، مولانا مرتضی رحمانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابرابومریم، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، کمال امروہوی، علی جلا لو ی ، شیزا زیدی، بوتراب، حیدری، پاک قاسمی اسکاؤٹس، ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض برادر ناصر الحسینی نے انجام دیے۔
اس موقع پر اسکاؤٹس کے دستوں نے آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء کو سلامی پیش کی ,تقریب سے خطاب میں علامہ فیروز الدین رحمانی کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے۔تقریب سے خطاب میں مولاناحمید کاظمی کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر ابراییم رئیسی بے سب سے پہلے غاصب اسرائیل کے خلاف کاروائی کی۔ابراہیم رئیسی نے خطے میں امن و امان اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے مثالی کوشش کی۔ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد امت مسلمہ عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور رہنماوں نے شہداء کی کی یاد میں شمع روشن کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رہبرِ کبیر حضرت روح آللہ الموسوی الخمینی رضوان اللہ کی 35ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ امام خمینی جیسی تاریخ ساز اور نابغہ روزگار شخصیت کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتا ہوں، آپ دین خدا کے عظیم محافظ، اسلامی اصولوں اور اقدار کے حقیقی نگہبان تھے، آسمان اجتہاد پر پرواز کرنے والے عظیم فقیہ و مرجع عالم، فلسفے کے استاد توانا، عرفان کے محقق ژرف اور اخلاق اسلامی کے معلم بے نظیر تھے، آپ عملی سیرو سلوک کے اسرار و رموز سے آشنا، دور اندیش، دنیا سے بیزار اور مقدس مآب عبادت گزاروں سے بیزار تھے، اس مرد قلندر نے سیاست علوی کو عملاً رائج کیا اور معاشرے کی اصلاح و احیاء دین کا فریضہ انجام دیتے ہوئے تاریخ انسانی کا دھارا بدل دیا، آپ کی عظیم الشان تحریک اسلامی پر گامزن ہو کر کئی جانثاروں نے حق کے لیے جانیں دی ہیں اسرائیل کے ناجائز وجود کے خلاف آپ کا عملی کردار قابلِ تقلید اور مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا، آپ ایک اعلیٰ پائے کے مدبر، فقیہ اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والی عظیم شخصیت تھے، آپ نے ہمیشہ عالم اسلام کو حقیقی مسائل کی جانب متوجہ کیا، امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر میدان میں ارتقاء کے مراحل طے کرنے کی بے مثال رہنمائی کرنے والے عظیم انسان تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایکس x اکاؤنٹ سےجاری بیان میں کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں دی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا جانا حق و صداقت اور ملک و قوم کی جیت ہے۔ان شا اللہ وطن عزیز سے اندھیرے چھٹ کر رہیں گے۔ریاست کو آزاد ،باوقار اور داخلی خودمختار بنانے کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ ذمہ دارن پر منحصر ہے کہ وہ خود کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے زندہ رکھنا چاہتے ہیں یا کسی سیاہ باب میں اضافے کا باعث بننا چاہتے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان کے ممتاز تحقیقاتی صحافی شہید ارشد شریف کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانا، ہم پر شہید کا قرض ہے، میرے علم میں آیا کہ کینیا کی ہائیکورٹ میں ارشد شریف شہید کی بیوہ صحافی جویریہ صدیق صاحبہ کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ہے اور فیصلہ 8 جولائی کو آئے گا ، اسی بارے میں تفصیل جاننے اور پاکستان و کینیا میں تحقیقاتی اداروں کی شہید ارشد شریف کیس میں پیش رفت سے آگاہ ہونے کیلئے میں ارشد شریف شہید کے گھر ان کی بیوہ جویریہ صدیق سے ملا۔
اس موقع پر ان کی زبانی داستان سنی ، جس میں ریاست کی خاموشی، پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم، ارشد شریف کے ملک سے جانے کے محرکات، کینیا میں قتل تک اور جسد خاکی کی پاکستان واپسی اور تدفین سے کر اب اس خاندان پر کیا گزری۔ میں اورمیرے رفقاء ارشد شریف شہید کو انصاف کی فراہمی تک ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، میں ایوان بالا میں مسلسل حکمرانوں کا ضمیر جگانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ خدائے متعال ارشد شریف شہید کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی شفاعت نصیب کرے اور ان کے خاندان کو امام زین العابدین علیہ السلام ،سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور مظلومین کربلا کے عظیم صبر کی خیرات عطا فرمائے۔الہی آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف مزاحمتی صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو عدالتی حکم کے باوجود حج بیت اللہ کی سعادت سے روکنے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس xپر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے (سورۃ الانفال، آیت 34)نقل کی ہے ۔
اور اللہ انہیں عذاب کیوں نہ دے حالانکہ وہ مسجد حرام سے روکتے ہیں اور وہ اس کے اہل نہیں ہیں، اس کے اہل تو پرہیزگار ہی ہیں لیکن ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے۔،،
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود صحافی عمران ریاض خان کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے سے روکنا وزارت داخلہ کی جانب سے بدترین توہین عدالت ہے اور حج بیت اللہ جیسے مقدس مذہبی فریضے سے روکنے کی وجہ سے ایف آئی اے حکام و وزیر داخلہ گناہ کبیرہ کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ فارم 47 کے ناجائز مسلط حکمرانوں کے چہرے سے روز ایک نقاب اٹھتا ہے اور ان کا مکروہ کردار اور چہرہ سامنے آتا ہے۔ ہم عمران ریاض خان اور ان کی فیملی سے یہ کہتے ہیں کہ ہمت نہیں ہارنی اور دل نہیں چھوڑنا۔