The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جزبہ قربانی اور اطاعت پروردگار کی جو مثال قائم وہ قیامت تک کے لیےمشعل راہ اور تسلیم و رضا کی یادگار مثال ہے۔
ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالاے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا عید قربان کے موقع پر فلسطین کے شہداء اور مظلومین کو ہر گز فراموش نہ کریں انہیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں عید سادگی سے منائیں خداوند سبحان سے دعا ہے کہ دنیا سے ظالمین کے خاتمے اور مظلومین کی فتح کو نزدیک کر دے اور امام مھدی علیہ السلام کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے خوشیوں بھرے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید ہمارے لیے خوشی اور شادمانی کے ساتھ ساتھ ایثار و ہمدردی اور تقویٰ و بھائی چارے کا آفاقی پیغام لے کر آتی ہے، تمام صاحبانِ استطاعت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید کی ان خوشیوں میں شہداء کے خاندانوں اور اپنے نادار عزیز و اقرباء کو ضرور شامل رکھیں۔
بالخصوص غزہ وکشمیر کے مظلومین کی نصرت و کامرانی کے لیے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، دعا گو ہوں خداوند متعال پوری قوم کو اپنے پیارے وطن کی مضبوطی کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ترقی واستحکام عطا فرمانے سمیت حقیقی معنوں میں عادل حکمران بھی نصیب فرمائے جو اس ملک کی خوشحالی کا باعث بنیں۔آمین یا اللہ
وحدت نیوز(اسلام آباد)حج کے بابرکت موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں، حج عالم اسلام کا بھرپور اجتماع, شاندار مسلم امہ کی موجودگی کی حقیقت کا ترجمان ہے، دنیا بھر کے مسلمان رنگ و نسل،ملک و مسلک، طبقاتی و لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر لبيك اللهم لبيك کی صدا بلند کر رہے ہیں، عالمی طاغوتی و استعماری طاقتوں کے خلاف اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت ہے، حج محض عبادت نہیں بلکہ دشمنان اسلام کو اپنی بھرپور افرادی قوت اور عزم و حوصلہ دکھانے کا دن بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی حمایت کے لیے ہمیں بطور مسلمان یکجا ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کے عوام اپنے داخلی معاملات میں یہود ونصاریٰ کی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں، مسلمان ایک ایسی قوم کا نام ہے جو باوقار طرز زندگی اور اعلی فکر رکھتی ہے، ہمیں اپنے عمل و کردار سے ظاہر کرنا ہو گا کہ ہم ختمی مرتبت سردار الانبیاء حضرت محمد ص کے حقیقی پیروکار ہیں، ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ ہم مظلومین کے حامی اور ظالموں کے مخالف ہیں، عالم اسلام کو حج1445هـ کی بابرکت ساعتیں مبارک ہوں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا عوام دشمن اقدام ہے۔ انتخابات میں مینڈیٹ نہ ملنے کا بدلہ عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر کے چکایا جا رہا ہے۔حکومت نے عوام کے ساتھ زیادتی کی جو مشق شروع کی تھی وہ بدترین ظلم میں تبدیل ہو چکی ہے۔
جن مسلط شدہ سیاست دانوں نے عوام کو دو سو یونٹ تک مفت بجلی دینے کا وعدہ کر کے اسے اپنے انتخابی منشور کے حصہ قرار دیا تھا آج وہی پوری ڈھٹائی کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔پاکستان کے عوام کی زندگی کو دانستہ طور پر اذیت کا شکار بنانے والے اس ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔مجلس وحدت مسلمین بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ عوامی غیض و غصب سے بچنے کے لیے اس فیصلے کو واپس لے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد)انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام غزہ پر آل پارٹیز کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سات عشروں سے زیادہ عرصہ پر مشتمل مسئلہ ہے، فلسطینی و کشمیری مظلومین یہود و ہنود کے ظلم وبربریت کا شکار ہیں، ان وحشیانہ مظالم پر سب نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اسرائیل ایک ناسور کے طور پر عرب دنیا میں راسخ ہے، طوفان الاقصیٰ حملہ نہیں دفاع تھا، شیخ احمد یاسین کو غزہ میں اسرائیل نے ٹارگٹ کر کے شہید کیا، عرصہ دراز سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کوئی نہیں بول رہا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ٹکڑوں میں بانٹ کر مغلوب بنایا گیا ہے، آئیں امت مسلمہ اکٹھا ہو کر مشترکہ ازلی دشمن اسرائیل کا مقابلہ کریں، اس وقت حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی قیادت میں بربریت اور ظلم کی رجیم مسلط ہے، ہماری جنت اور جہنم کا فیصلہ غزہ کی بنیاد پر ہو گا، ہم جنگ کو پسند نہیں کرتے لیکن اسرائیلی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت ہے، اگر جہاد کے وقت کوئی جہاد نہ کرے تو وہ منافق ہے، جو غزہ کے ساتھ نہیں وہ چلتی پھرتی لاش ہے۔
حرم بی بی پاک دامن ؑ لاہور پر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے زیراہتمام تین روزہ سبیل حسینی ؑ کا آغاز
وحدت نیوز(لاہور)ہر سال کی طرح امسال بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے بی بی پاکدامن کے حرم کے قریب عزاداروں کے 3 روزہ سبیل کا آغاز ہو گیا ہے ۔ سبیل کے آغاز پر علامہ ظہیر کربلائی نے دعا کرائی ۔ صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی سبیل حسینی پر شرکت سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ،شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت لاہور، فضل کاظمی ضلعی سیکرٹری مالیات ، حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع لاہور ،جناب مولانا شمس آفس سیکرٹری ضلع لاہور ، جناب علامہ سید مستحسن کاظمی ضلعی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور ، جناب رانا آصف ٹاؤن صدر شالیمار ٹاؤن ضلع لاہور ودیگران کی خصوصی شرکت8 /9/10 ذی الحجہ بی بی پاک دامن لاہور باہر سے آنے والے زائرین ،ماتمی اور نوحہ خوان عزاداروں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ہرسال سبیل کا اہتمام کرتی ہے ۔ ان تین دنوں میں لاکھوں زائرین ،عزادار بی بی پاکدامن لاہور کی زیارت کے لئے یہاں حاضری دیتے ہیں ۔
وحدت نیوز(مشھد مقدس)شھادت باقرالعلوم حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے دفترمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس میں مجلس عزا اور ماتم داری.پروگرام سے پہلے مولانا ذیر احمد راضی کی والدہ کے لیے قرآن خوانی کی گئی.تلاوت قرآن کریم برادر حافظ عزیر نے کی.اسکے بعد زیارت عاشورا پڑھی گئی.پروگرام کے خطیب جناب حجۃالاسلام والمسلمین ابن علی حیدری نے سیرہ طیبہ امام محمد باقر علیہ السلام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی.اسکے بعد ماتمداری بھی ہوئی.
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سے تنظیم نو کے سلسلے میں یونٹ دڑو کی الیکشن ضلع چیف آرگنائیزر مختیار احمد دایو ضلعی آرگنائیزر فیاض حسین شیخ کی زیرنگرانی مرکز امام بارگاھ المعصومین میں کروائی گۓ متفقہ بڑی اکثریت سے مجلس وحدت مسلمین یونٹ دڑو کے لۓمولانا وقاص مھدی صدر منتخب ہوۓ ،آٹھ رکنی کابینہ سمیت نائب صدر:فیاض حسین شینھن ۔جنرل سیکریٹری خیام حسین بلالی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاھجھان سومرو، سیکریٹری تنظیم سازی کامران علی دایو، سیکریٹری فلاح بھبود سید ذوالفقار علی پپو شاھ، سیکریٹری میڈیا سیل طاھر علی سومرو، سیکریٹری فنانس مھدی رفیق سولنگی،اور سیکریٹری روابط سید مدثر شاھ سے چیف آرگنائیزر مختیار احمد دایو نے حلف لیا.
اس موقعے پے اپنے مخصوص خطاب میں فیاض حسین شیخ نے تنظیم،اتحاد و وحدت پر درس دیا ، دڑو کی بزرگ شخصیت علی محمد بہٹو خصوصی معاون خالد حسین بھٹو ،سابقہ سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم یونٹ دڑو امتیاز احمد سومرو سمیت دڑو اور قریبی علائقوں کے امام بارگاہوں کے متولیان اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال کیا ۔
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سے یونٹ جھوک شریف کی تنظیم نو ضلعی چیف ارگنائزر مختیار احمد دایو ضلعی آرگنائیزر فیاض حسین شیخ کے زیر نگرانی کی گئی متفقہ طور اکثریت سے عبدالجبار قمبرانی یونٹ جھوک شریف کے صدر منتخب ہوۓ۔نۓ منتخب صدر سے چیف آرگنائیزر نے حلف لیا ،اس موقع پر ضلعی معاون عادل جعفری اور سابقہ یونٹ صدر ممتاز ملاح بھی شریک تھے،مومنین سے برادر فیاض حسین نے تنظیم اور اس کی اہمیت پے مخصوص خطاب کیا، جھوک شریف اور قریبی علائقوں سے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ دشمن نے بلوچستان کی برادر اقوام اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لئے سرمایہ لگایا، لیکن الحمدللہ آج کوئٹہ اتحاد بین المسلمین اور شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اسپورٹس ہزارہ ٹاؤن کی جانب سے منعقدہ آل کوئٹہ شہدائے جعفریہ فٹسال ٹورنامنٹ 2024 کے میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ سیدالشہداء ویلفیئر فٹبال کلب اور خان اسپورٹس نوحصار فٹبال کلب کے درمیان میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے شہدائے جعفریہ فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ورزش اور اخلاقی و دینی تربیت پر توجہ دینی چاہئے۔
انکا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین زندگی کے مختلف شعبوں میں ملت کی خدمت اور رہنمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹسال ٹورنامنٹ کوئٹہ کے شہریوں کے درمیان یکجہتی کا باعث ہوگا۔ دشمن نے بلوچستان کی برادر اقوام اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لئے سرمایہ لگایا، لیکن الحمدللہ آج کوئٹہ اتحاد بین المسلمین اور شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر بسنے والی اقوام بلوچ، پشتون، ہزارہ ایک گلدستے کی مانند ہیں۔ جو اس سرزمین کے حسن میں اضافے کا سبب ہیں۔ برادر اقوام اور مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کا عملی اظہار یہ ثابت کر رہا ہے کہ نفرتوں کے سوداگر ناکام ہو گئے۔ انہوں نے پروگرام کے منتظم نور اللہ رضاعی اور وحدت یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر حیدر علی ہزارہ کی فٹسال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔