The Latest
وحدت نیوز(اوکاڑہ) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب سید انوار زیدی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے وفد کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جناب جمیل حیدر شاہ صاحب فوکل پرسن اوکاڑہ سے محرم الحرام کے حوالے سے ملاقات۔محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مثبت کردار پر گفتگو کی گئی ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ہر سال کی اس سال بھی ضلع اوکاڑہ میں ہر آدمی اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ان شاءاللہ ۔ ہمیشہ مجلس وحدت نے امن کا ساتھ دیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ آپ کے مثبت طرز عمل کی ہمیشہ تائید کرتی رہی ہے اور آگے بھی ہم سب ملکر امن وامان کی صورتحال کو ضلع بھر میں برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پنجاب اسمبلی آمد اور اپوزیشن اراکین اسمبلی سے ملاقات، اپوزیشن اراکین کی جانب سے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے اور اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے، غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر پس رہے ہیں، حکومت نے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال کر عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور ان بے حس حکمرانوں کو بلکتی عوام کی چیخیں سنائی بھی نہیں دے رہیں جبکہ یہ اندھے ہونے کے ساتھ ساتھ اب بہرے بھی ہو چکے ہیں، ان کرتوتوں کے باعث یہ حکومت عوامی اعتماد مسلسل کھو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور پولیٹکس کی کوکھ سے فرعون جنم لیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو بچوں کو بھی اپنے مفادات کے لئے قتل کر دیتے ہیں، تمام ظلم کے باوجود ہم سب اکھٹے کھڑے ہیں، حکومت نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، یہ لوگ بے رحم ہیں یہ اپنے ہی بوجھ تلے دب جائیں گے، یہ بونے لوگ کب تک بانی پی ٹی آئی کو دبا کر رکھیں گے، پاکستان ایٹمی ملک ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہے، یہ انکی کارکردگی اور ویژن ہے اور یہ لوگ جتنا زیادہ اقتدار پر مسلط رہیں گے، ملک اس قدر تباہی کی طرف جائے گا۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے کوئٹہ میں ڈی آئی جی پولیس علی شیر جکھرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر عیوض علی ہزارہ، ضلعی صدر ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سید مہدی ابراہیمی، نائب صدر آغا ضیاء، سجاد علی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور ان کے عظیم مقاصد کو بیان کرنے کا مہینہ ہے۔ بلوچستان میں بسنے والے مختلف مکاتب کے درمیان اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء قائم ہے۔ جس کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں۔ پولیس اور ریاستی اداروں کو منشیات کو روکنے کے لئے مزید موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قیام امن اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی۔
اس موقع پر عیوض علی ہزارہ اور آغا ضیاء نے عوامی مسائل کی نشاندہی کی۔ ڈی آئی جی پولیس علی شیر جکھرانی نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے۔ حکومت منشیات کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس منشیات کے خلاف مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے زیر نگرانی کوئٹہ میں نشے میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لئے بحالی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے بہترین لائبریری بھی قائم کی ہے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر اقدام اٹھائیں گے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی علی شیر جکھرانی کو مولانا عبدالحق بلوچ کی کتاب تاریخ بلوچ اور مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفدکی صدر سید احسن عباس رضوی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر جناب عرفان سلام میروانی صاحب (PAS)سے کمشنر کمپلیکس میں ملاقات،وفد میں ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل رہنما،متولی مسجد وامام بارگاہ شاہ نجف جوگی موڑو بانی مرکزی جلوس عاشورہ گلشن وقار علامہ نشان حیدر ساجدی، ضلعی نائب صدر شعیب رضا، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ممتازمہدی اور ضلعی صدر عزاداری ونگ قیصر رضا جعفری شامل تھے۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ڈپٹی کمشنر جناب حاجی عرفان سلام میروانی صاحب(PAS) کو حج بیت اللہ کی سعادت کے حصول پر مبارکباد کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کی، ڈی سی صاحب نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کو آب زم زم اور مدینۃُ المنورہ کی کھجوریں بطور تبرک پیش کیں۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد نے انہیں محرم الحرام کے آغاز سے قبل مختلف علاقوں میں مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس ہائے عزا کے روٹس پر درپیش بلدیاتی مسائل پر تحریری رپورٹ بھی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے کل منعقدہ اجلاس میں تمام مسائل پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ساتھ ہی آئندہ چند روز میں مختلف امام بارگاہوں کے دورے کا بھی وعدہ کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کیس میں سزا معطلی کی اپیلوں کو مسترد کرنا انتقامی کارروائی ہے، عدت کیس خالصتاً ایک شرعی مسئلہ ہے جسے عدالتوں کے ذریعے مذاق بنایا جا رہا ہے، عدلیہ کا وقار عدالتوں کے منصفانہ فیصلوں سے مشروط ہے، جو عدالتیں حقائق کو پیشِ نظر رکھنے کی بجائے ’’ مخصوص ڈکٹیشن ‘‘ پر فیصلے سناتی ہیں وہ اپنی قدر و منزلت کھو بیٹھتی ہیں، ملکی بہتری کے لیے بغیر دباؤ اور آزادانہ فیصلے ناگزیر ہیں، پاکستان میں سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے تمام اداروں کا ذمہ دارنہ اور اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات میں ایک بے گناہ آدمی کو سرے عام قتل کیا گیا، انتہاء پسندی معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے، کیسے لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا خود جج بن گئے خود فیصلہ کر لیا خود سزا بھی دے دی۔؟ ہمیں انتہا پسندی کو روکنا ہو گا یہ آگ ہمارے گھروں کو بھی جلائے گی، مسنگ پرسنز کا مسئلہ انتہائی درد ناک ہے، کئی مائیں اپنے بچوں کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی ہیں، سیکورٹی ادارے مسنگ پرسنز کے حوالے سے لاعلم ہیں تو پھر کون انہیں اغوا کر رہا ہے، لاپتہ افراد جس قوم قبیلے سے بھی تعلق رکھتے ہوں ہمیں ان کے لئے آواز اٹھانا ہو گی، مسنگ کرنا غیر قانونی غیر آئینی ہے۔
وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے جشن عید غدیر کا انعقاد تفصیلات کے مطابق 25 جون 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے مسجد حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا میں جشن عید غدیر کا انعقاد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے اراکین نے بھرپور شرکت کی، جشن عید سعید غدیر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول نے سب کو یوم غدیر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔
جشن عید سعید غدیر میں برادر محمد حسین ،بردر سید کمیل عباس موسوی، برادر میرزا محمد ، برادر فرقان حیدر ، برادر فرحان حیدر اور بلبل اصفہان برادر غلام علی بلتستانی نے اپنے مخصوص انداز میں مولا امیر المومنین علی ع کی شان میں مدح سرائی کی۔جشن میں یوم غدیر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔اور برادر سید اسرار عباس نے دعائیہ کلمات سے پروگرام کا اختتام کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں عید غدیر کی مناسبت سے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کا باعث ہے عید غدیر کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ناصبی امت مسلمہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے کیونکہ اھل سنت کے جید علمائے کرام نے حدیث غدیر کی تائید و تصدیق کر کے دشمنان اہل بیت کو شکست دے دی ہے۔ الحمدللہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں آج شیعہ سنی مسلمان مل کر عید غدیر منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور عترت اہل بیت علیہم السلام اللہ تعالیٰ کی رسی ہے جسے مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا گیا۔ حدیث غدیر اھل بیت علیھم السلام کی صداقت پر بہترین گواہ ہے۔ آج نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی کا علمبردار ہے۔ حکومت اسلامی اور نظام ولایت فقیہ پیغام غدیر کا تسلسل ہے۔
اس موقع پر تقریب میں مولانا علی عمران نقوی مولانا نور حسین اندرزگو اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ بخاری نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس اور عید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع سکھر و روہڑی کی عالمات و ذاکرات و دیگر خواتین نے شرکت کی ۔تحفظ عزاداری کانفرنس سے خصوصی خطاب جناب مولانا حسن ظفر نقوی نے کیا ۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطابت ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے ۔چار ستون ہیں جن پے خطابت کھڑی کی جاتی ہے خطابت کا اسلام سے تعلق ہے ماہ محرم میں ہمیں تاریخ کے موضوع پر مجالس پڑھنی چاہیئے منبر حسین علیہ سلام پر بیٹھنے والے فرد کے لیے لازم ہے کہ قرآن ، احادیث ، سیرت چہاردہ معصومین اور تاریخ کا مطالعہ کرے ۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی سیکریٹری محترمہ عمرین رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاحب ِ علم افراد انبیاء کے وارث ہیں ہمیں منبر سے علم بانٹنا چاہیے ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا چاہیے جو حالات حاضرہ اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق صاحب منبر کا بیان ایسا ہو جو سامعین کے علم و آگہی اور شعور میں اضافہ کا باعث بنے ۔ جشن عید غدیر میں سکھر کی ذاکرات نے قصیدہ خوانی کی اور مشہور معروف منقبت و نوحہ خوان جناب شادمان رضا نے قصیدہ خوانی کی کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے لاہور میں سالانہ جشن عید غدیر کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی جشن سعید سے رکن شوری اعلی ایم ڈبلیو ایم حجۃ الاسلام جناب مولانا مبارک علی موسوی ، حجتہ الاسلام جناب مولانا علی حلیمی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم برادر اسد عباس نقوی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی اور مرکزی سیکریٹری عالمات و ذاکرات ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ عصمت بتول نے خطاب کیا۔
غدیر کے فلسفے اور مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا عید سعید غدیر کے موقع پر تمام مسلمانوں کی روح میں ولایت کے بیج کو بویا گیا ہے غدیر نے حضرت علی علیہ السلام کو اہمیت اور فضیلت نہیں بخشی بلکہ امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ اسلام نے غدیر کو عظیم بنایا ہے، غدیر حضرت علی کی وجہ سے وجود میں آئی ہے۔غدیر یعنی عدالت، غدیر انسان کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے والا دن ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ہزارہ ٹاون کی جانب سے عید غدیر آگاہی مہم چلائی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ ہزارہ ٹاون کابینہ ممبران نے عید غدیر کے دن پیغام غدیر کو عام کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی ۔ اس سلسلے میں مختلف شعبوں کے محنت کشوں کو جو رزق حلال کمانے کے لیے دن رات سخت محنت کرتے ہیں نیاز عید غدیر ہدیہ کی اور غدیر کا پیغام عام کرنے کی غرض سے ولایت امیر المومنین علیہ السلام کی بابت سوالات کیے۔