The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن و عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام محرم الحرام و ایام عزا ء کے آغاز کے سلسلے میں قومی مشاورتی اجلاس سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا۔
مشاورتی اجلاس میں میں شہر بھر سے مختلف قومی وملی تنظیمات کے نمائندہ وفود، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران ، مساجدوامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس وجلوس، پرمٹ ہولڈرز،اسکاوٹس گروپس بشمول مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ سید حسن ظفر نقوی ، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی ، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظرعباس تقوی، ڈویژنل صدر علامہ سید بدر الحسنین عابدی، جنرل سیکریٹری علامہ سجاد حاتمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید باقرحسین زیدی، جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، جنرل سیکریٹری پاک محرم ایسوسی ایشن سرور علی، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدرعلامہ نثاراحمد قلندری، بوتراب اسکاؤٹس کے رہنما سید مہدی عباس ، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کےسردار علی ، ندیم حیدر، رضا زیدی، مرکزی تنظیم عزاداری کے نائب صدر شاہ عالم زیدی،آئی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ڈویژنل وفد ، غازی عباس ٹرسٹ کے اراکین مرتضیٰ عابدی، ثمر عباس ، اختیار امام، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ شبیر الحسن طاہری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت سندھ کے نائب صدر علامہ اسحاق قرائتی ،رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، ذہیر عابدی،ایم ڈبلیوایم کے صوبائی نائب صدر علامہ مختار امامی، کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، علامہ نشان حیدر ساجدی،مولانا ملک غلام عباس، عزاداری ونگ کراچی کے صدر رضی حیدر رضوی، ذاکر اہل بیت علامہ عوسجہ عاشور رضوی، انجم مرزا، ایم ڈبلیوایم کےتمام اضلاع کے صدور و عزاداری ونگ کے تمام ضلعی صدور، وحدت یوتھ کراچی کے صدر حسن رضا و ٹیم ودیگر قومی ، ملی ، مذہبی وسماجی شخصیات شریک تھیں جنہوں نے اظہار خیال بھی کیا۔
قبل ازاں کانفرنس ہال میں تشریف آوری پر علمائے کرام، ذاکرین عظام، شیعہ رہنماؤں اور شرکاء کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا اور سینیٹر منتخب ہونے پر ہدیہ تبریک بھی پیش کیا گیا جبکہ جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس شبر رضا نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی تاریخ کا بدترین ظلم ہو رہا ہے، مجالس عزاء میں غزہ کے مسلمانوں کا ذکر کیا جائے۔ہم شیعہ سنی سب سے بڑے حسینیؑ اور طاقت ہیں، دشمن شیعہ اور سنی کو لڑانے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ انتخابات میں ہمیں 25 ہزار سے زائد سنی ووٹ ملا، امام حسینؑ سبھی کے امام ہیں۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے قومی مرکز خواجگان شادمان میں نامور ذاکرین و خطباء کے ساتھ ایام محرم الحرام اور موجودہ ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ بے گناہ نہتے بچوں اور عورتوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ غزہ میں جنگ نہیں فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل اخلاقی طور پر دنیا میں گرچکے ہیں۔ حسینی جذبے نے امریکہ کا غرور خاک میں ملادیاہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم رکھنے کیلئے امریکہ کوشاں ہے لیکن غزہ نے شیعہ اور سنی کو متحد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں شجاعت دیتی ہے۔ ہمیں دشمنوں سے لڑنا ہے، آپس میں نہیں لڑنا۔ محرم کی مجالس میں شیعہ بھی آئیں گے ، سنی بھی آئیں گے۔ محرم الحرام اِن حالات میں آرہے ہیں، جب امریکہ کو شکست ہورہی ہے مگر ہر گھر میں حسینیتؑ کا پیغام پہنچے گا۔دشمن عزاداری کی مخالفت کرتا ہے لیکن ہر دور میں عزاداری ہوتی رہے گی۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دشمن ہماری طاقت سے ڈرتے ہیں۔ ہمیں شہیدوں کے تحفے دیئے لیکن ہم نہیں ڈرے۔ ہم نے عزاداری کی حفاظت کرنی ہے۔ یہ وحدت اور محبت کا فرض ہے۔ حکومتیں ذاکرین پر پابندی لگاکر ہمیں مایوس کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جلوس محدود کرکے ہمیں پریشانی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایف آئی آر ز کاٹی جاتی ہیں۔لیکن عزاداری حسینؑ ہمارا حق ، فریضہ ہے۔ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نااہل نالائق انتظامیہ محرم سے ایک دن پہلے علماء و ذاکرین پر پابندیاں لگادیتی ہے۔ مگر ہم ہم رکاوٹوں کا راستہ روکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ وہ اِس معاملےکو قومی پلیٹ فارم پر اُٹھائیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور میں دوسری عزاداری کانفرنس کا انعقاد بانیان جلوس عزاء ، امام بارگاہوں کے متولی اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں کی بھرپور شرکت ۔ جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب فوکل پرسن برای امور عزاداری مجلس وحدت مسلمین پنجاب و جناب سید فخر حسنین رضوی ڈویژنل صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن اور ضلع لاہور کے صدر ،سنیئر نائب صدر کی خصوصی مشترکہ کاوشوں سے لاہور میں ایک کامیاب عظیم الشان عزاداری کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ جس میں لاہور شہر بانیان جلوس عاشورہ محرم الحرام و جلوس عزاء ، بانیان جلوس 21 رمضان المبارک ، قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے متولیوں کے علاؤہ لاہور کی سماجی ، سیاسی ،اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
مقررین میں جناب ملک اقرار حسین علوی مرکزی صدر عزاداری ونگ پاکستان ، ڈاکٹر افتخار نقوی صدر عزاداری ونگ پنجاب ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی ,صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب جناب ۔سید حسین زیدی ، صوبائی سیکرٹری مالیات پنجاب فصاحت علی بخاری ، لاہور کے مذہبی رہنما جناب خواجہ میثم اجمل حیدر عباس ،لاہور کی معروف سماجی ،سیاسی شخصیت حاجی امیر عباس مرزا ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، سنیئر نائب صدر ،ضلعی سیکرٹری سیاسیات جناب حیدر عباس حیدری ۔ تمام ٹاؤن صدور ، سیٹھ عدنان ، خرم نقوی کے علاؤہ کئی دیگر مذہبی رہنما بھی شریک ہوئے ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین علمدار روڈ کوئٹہ کے زیر اہتمام جشن عید غدیر و مباہلہ کو انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی اور رکن نگران کونسل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین مولانا حسن مہدی کاظمی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جشن میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ ہزارہ ٹاون یونٹس نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غدیر اور مباہلہ کے پیغامات پر روشنی ڈالی۔ قول امیر المومنین علیہ السلام کے مطابق ہر ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بننے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایام عزا کے دن نزدیک ہیں مجالسِ سید الشھدا علیہ السلام کے تبرکات کو اسرائیلی مصنوعات سے پاک رکھیں بانیان تبرک کے انتخاب پر خصوصی توجہ دیں اور حتی الامکان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔
وحدت نیوز(لندن) لندن میں شھید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شھدائے خدمت کو اتوار کے دن بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برطانیہ کی کئی جماعتوں کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ نے لندن میں ایران ایمبسی کے سامنے اسلامی جمہوری ایران کے سابق صدر شھید سید ابراھیم رئیسی اور انکے ساتھیوں کےچہلم کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدر حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی نے خطاب میں فرمایا کہ شھید ابراہیم رئیسی اھلبیت ع کی راہ پر چل کر انسانی حقوق کے ساتھ مظلوموں کا دفاع کرتے ہوئے شھادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے۔ شھید خدمت اتحاد بین المسلمین و اتحاد اقوام عالم کے داعی تھے جنہوں نے کئی ملکوں کو محبت و اخوت اتحاد کا پیغام دیا۔ چہلم میں ایم ڈبلیو ایم کے سابق سربراہ حجت الاسلام مولانا مشرف حسینی نے بھی اپنے خطاب میں فرمایا آج دنیا میں ظالم اور مظلوموں کی صفیں بن رہی ہیں ہم راہ اہلبیت پر چلتے ہوئے بلاخوف مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں۔ چہلم کے اجتماع میں مختلف جماعتوں کے سربراہان نے بھی خطابات فرمائے۔ اجتماع میں کٹیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی اور اپنے انداز میں شھدائے خدمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور)امامیہ کالونی (فیروزوالہ) میں صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کے حوالے سے بانیان مجالس ،ماتمی سنگتوں کے سالار اور امام بارگاہوں کے متولیوں سے گرینڈ میٹنگ ۔ لاہور صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کے حوالے سے گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں امامیہ کالونی کے بانیان مجالس ،ماتمی سنگتوں کے سالار ،نوحہ خوان ،مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں کے علاؤہ علاقے کے عزادار بھی شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں آنے والے محرم الحرام کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ سید حسن رضا کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ کی طرح امسال بھی عزاداری ونگ کے باہمی اشتراک سے کنٹرول روم قائم کرے گی ۔
صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ محرم الحرام بہت اہم ہے پوری کوشش کی جائے کہ کوئی شخص ہمارے درمیان تفرقہ پیدا نہ کرے ۔ فرقہ واریت سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔انتظامیہ کے ساتھ معاملات الجھانے کی بجائے سلجھائے جائیں ۔اور اگر کہیں پر انتظامیہ ہٹ دھرمی دیکھائے تو فوری طور پر رابطہ کیا جائے ۔ انتظامیہ کے ساتھ کیے کے معاہدوں کے مطابق وقت کا خیال رکھا جائے ۔ ہم آپ کے لئے ہمہ وقت آمادہ رہیں گے ۔ان شاءاللہ بانیان مجالس ،امام بارگاہوں کے متولیوں اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کا بروقت محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ منعقد کرنے اور حوصلہ دینے کا شکریہ ادا کیا ۔اور سب نے ملکر اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا ۔اخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے مری میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اسلام آباد کی جانب سے جامعہ آمنہ بنت الھدی بھمروٹ سیداں مری میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا ، ورکشاپ میں تجوید القرآن ، احکام دین، عقائد ، تفسیر سورۃ الحجرات ، اخلاق اور حالات حاضرہ کے موضوع پر دروس دیے گئے معرفت ولایت و امامت تربیتی ورکشاپ میں مولانا حسن جعفری ، مولانا ضیغم عباس ،مولانا شیخ کاظم ، مولانا سید صفدر حسین نقوی ، مولانا سید وقار حسین نقوی اور برادر ناصر شیرازی مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم نے تدریس کے فرائض انجام دیے ورکشاپ کے تیسرے روز امتحان لیا گیا اور پوزیشن لینے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
وحدت نیوز(لاہور) استقبال محرم الحرام کا مرکزی پروگرام قدیمی امام بارگاہ حسینیہ واشنگ لائن میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کی زیر سرپرستی منعقد ہوا ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کا مرکزی پروگرام استقبال محرم الحرام واشنگ لائن امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوا ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی اور خطباء ذاکرین ونگ کے صدر جناب علامہ سید رضا ہمدانی نے استقبال ماہ محرم الحرام کی مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔ ذاکرین عظام نے آل محمد علیہم السلام کی شان اپنے مخصوص انداز سے ثناء خوانی کی جبکہ مولانا شمس الحسن نقوی نے حدیث کساء کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔ پروگرام کے نظامت کے فرائض جناب آفتاب علی ہاشمی نے خوب صورت انداز سے ادا کیے ۔مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مجلس عزاء کے بعد ماتم داری کی گئی لاہور کی مقامی سنگتوں نے پرسہ داری کی اور رات گئے دیر تک ماتم داری ہوتی رہی ۔ آخری اور اختتامی دعا علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کرائی ۔ استقبال ماہ محرم الحرام کے اس عظیم الشان باعظمت پروگرام میں صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(شورکوٹ) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ محترم جناب اسفندیار صاحب کی میزبانی میں ضلعی وتحصیل امن کمیٹی کا محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس کاانعقاد کیا گیاجس میں مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی صاحب پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی خصوصی شرکت اور مختلف معاملات میں اپنی آراء پیش کیں
سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت شعبہ خواتین کی مرکزی نگراں کونسل کا اجلاس
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی مرکزی نگران کونسل کا اجلاس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نگران کونسل کے تمام معزز اراکین نے شرکت ۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیااور خواتین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ البتہ کچھ پالیسی امور کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور خواتین کی کارکردگی کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔ مجموعی طور پر نگراں کونسل نے خواتین ونگ کی فعالیت اور اقدامات کی تعریف کی ۔ خواتین ونگ کی نگران کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد ہوتا ۔
ان شاءاللہ اگلا اجلاس ستمبر کے آخر میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے اور کئی اہم امور پر سیر حاصل بحث بھی ہوئی ۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی ،سابقہ ایم پی اے و مرکزی صدر خواتین ونگ محترمہ سیدہ زہراء نقوی ، مرکزی جنرل سیکرٹری جناب سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس تقوی ،مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ و ممبر قرآن بورڈ پنجاب جناب سیدہ معصومہ نقوی ، پرنسپل جامعہ بعثت جناب سید مھدی حسن کاظمی ، مرکزی مسئول امور خوتین ونگ ظہیر الحسن کربلائی نے شرکت کی ۔ اجلاس صبح سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا ۔