The Latest

وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارا چنار میں لگائی گئی آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ زمینی تنازعہ کو مسلکی تنازعہ قرار دینا انتہائی خطرناک ہے۔ سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حالات کو کنٹرول کریں۔ سرحدی علاقوں میں اس طرح کا تصادم کوئی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ پارا چنار پر حملے صرف آج نہیں بلکہ ماضی میں بھی ہوتے رہے۔ امن اتحاد کی فضا قائم کرنے کی بجائے ملک میں نفرتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ہم کے پی گورنمنٹ سے بھی مطالبہ کرتے کہ فوری طور پر مداخلت کرکے حالات کو قابو میں لائیں۔

ملک کسی بھی تفریق اور تصادم کا متحمل نہیں ہے۔ سکیورٹی اداروں کی حالیہ معاملے میں بھی غفلت نظر آ رہی ہے۔ سیاسی کارکنان سے فرصت ملی ہے تو سکیورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے بھی سنجیدہ ہو جائیں۔ ایک طرف ملک سفارتی طور پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے تو دوسری طرف داخلی عدم استحکام کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ منہگائی، بے روگاری، عدم استحکام، معاشی بحران، ناامنی، علاقائی لسانی اور مسلکیں نفرتیں پنپ رہی ہیں۔ ان علائم پر آنکھیں بند کرکے سب ٹھیک ہے کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ تمام معاشی و سماجی معیارات کو جانچیں تو ملک مسلسل مشکلات کی طرف جا رہا ہے۔ انکی روک تھام کے لیے اقدامات ناگزیر ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء ہو یا روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں میں جانے والے نوجوانان ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ یہ سلسلہ نہ رکا تو اسکے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ پنجاب پولیس نے جس انداز میں اس کیس کی پیروی شروع کی ہے اس سے لگتا ہے کہ انکے کیا عزائم ہیں۔ گلگت بلتستان کے جوانوں کے خون کو اتنا سستا نہ سمجھیں۔ سکیورٹی ادارے فوری طور پر اس واقعے کی تفتیش کرے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ جس ہوٹل میں مقتول کام کرتا تھا اس کا مالک ابھی تک منظر سے غائب ہے۔ یہ کہاں کی انسانیت اور کہاں کی انسانیت ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سکیورٹی ادارے سن لیں ہم مزید کسی جوان کی لاش پنجاب سے کسی بھی شہر سے وصول نہیں کریں گے۔ پنجاب حکومت سے ہم مطالبہ کریں گے کہ فوری طور پر واقعے میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے۔ ورنہ وارثین کے ساتھ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

وحدت نیوز(راجن پور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راجنپور کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا جرم بن گیا پنجاب پولیس کی جانب سے MWM کے رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کر دی گئی اور دو کارکنوں مہر علی رضا و مہر ولی محمد کو گھر سے  زبردستی گرفتار کر لیا گیا۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین کی جانب سے اس شرمناک اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت  سے ایم ڈبلیوایم اور تحریک انصاف کے تمام گرفتار کارکنان و عہدیداران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

وحدت نیوز(ساہیوال)صوبائی مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کا دورہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں برادر آصف رضا ایڈووکیٹ کے شہید بھانجے کی فاتحہ خوانی کرنے ان کے ڈیرہ پر پہنچے جہان انہوں برادر آصف رضا ایڈووکیٹ اور ان کے کزنز سے شہید کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی ۔

صوبائی صدر نے آصف رضا اور ان کےفیملی ممبر سے تعزیت کی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ۔ صوبائی صدر نے جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام کے مصائب پڑھے اوراجتماعی دعا کرائی ۔ آصف رضا ایڈووکیٹ اور ان کزن نے صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور مولانا ذوالفقار اسدی ضلعی صدر مجلس وحدت ضلع سرگودھا کے علاؤہ ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کے معزز اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔



وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے حوالے سے گرینڈ میٹنگ کا انعقاد ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی اراکین ، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے ممبران اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندے شریک تھے ۔ 4 اگست کو لاہور میں حالی روڈ گلبرگ سلمان فارسی آڈیٹوریم میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی  بڑی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔

 جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  پنجاب جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید اقبال حسین شاہ نائب صدر مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب ،جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید منتظر مھدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین  پنجاب ، جناب ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے اس اہم میٹنگ میں شرکت فرمائی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عراق جانے والے زائرین کی سفری مشکلات کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر مناسب اقدامات کیے جائیں، پاکستان سے عراق جانے والے کچھ زائرین کو جعلی ویزوں کے اجراء اور عراق میں انہیں شدید قانونی مشکلات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جعل سازی کے اس عمل کو بلا تاخیر روکا جانا چاہئیے، زیارات کی آڑ میں کسی بھی غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، جن کی وجہ سے زائرین کرام کو مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو ضروری اشیائے خوردونوش غیر معیاری اور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، کوئٹہ سے تفتان تک کے سفر کو محفوظ ترین بنانے اور دیگر مشکلات کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت سے بات کی جائے، زائرین کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات سیل تشکیل دیا جائے، تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس کی تعمیر کے لیے پلاننگ کمیشن سے گفت و شنید انتہائی ضروری ہے، ایف سی اور متعلقہ وزارت کے ساتھ مل کر زائرین کے لیے عارضی رہائش گاہیں قائم کی جائیں، رویت ہلال کمیٹی کو مذید مضبوط اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مشاورتی عمل میں دیگر علاقے کے علماء کو بھی شامل کیا جائے، ایران اور دیگر ممالک جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی کے فوری قیام کا اعلان۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے شجاع اور باہمت  بیٹے عمران خان سے آج ہماری ملاقات ہوئی۔ عمران خان کو بے گناہ قید میں رکھ کر بھی عوام کے دلوں سے یہ لوگ دور نہیں کر سکے۔رجیم چینج  میں جو لوگ  پاکستان  کے عوام پر مسلط کیے گئے  وہ آٹھ فروری کا ہارا ہوا لشکر تھے۔ جو مہنگائی اور مشکلات بڑھا کر عوام سے  اپنا  انتقام لے رہے ہیں،یہ عوام کی نظروں سے گر چکے ہیں۔یہ پاکستان کے عوام کو ، پی ٹی آئی کو  پاک فوج سے  لڑانے کے لیے نت نئی سازشیں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔جوشخص پاکستان ٹوٹنے اور سندھ ، بلوچستان پر قابض ہونے کے خواب دیکھ رہا تھا آج ملک کے اہم عہدے پر قابض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈر شپ اور اسٹیبلشمنٹ ہوش کے کے ناخن لیں۔ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ہے۔اپنے عوام سے لڑائی میں کبھی فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔جو لوگ یہ حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں  یہ ہارے ہوئے ہیں اور دوسروں کے کندھے پر رکھ کر اپنا نشانہ لگانا چاہتے ہیں۔ یہ اگر سچے ہوتے تو نو مئی کی  سی سی ٹی وی فوٹیج کو منظرِعام پر لاتے۔پاکستان کے قومی مفاد اور امن و امان کی خاطر جمعہ کے روز گھروں سے نکلیں۔ گلگت بلتستان سے لے کر ملک کے آخری کونے تک  سب کو احتجاج میں شریک ہونا ہے۔

وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی مرکزی کابینہ و یونٹس کا آن لائن اھم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے نائب صدر جناب سید عامر عباس شاہ نقوی نے سرانجام دیئے۔ اجلاس کا آغاز یوتھ ونگ کے صدر مولانا ہاشم حسینی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔

اجلاس 29 ستمبر کو سالانہ برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے موقع پر میلاد النبی وحدت کانفرنس کے انعقاد کو موثر بنانے کیلئےمنعقد ھوا جس میں کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین سینیٹر جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب حفظ اللہ  برطانیہ اپنے پہلے دورے پر تشریف لا رھے ھیں۔ اجلاس کے شرکاء کو اس موضوع پر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب نے مفصل بریفنگ دی ۔ بعد میں تمام شرکاء نے  اس 29 ستمبر کی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی آراء پیش کیں ۔ چند فیصلہ جات یہ ھوئے کہ برطانیہ کے تمام علماء کو مدعو کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ راہ کربلا و عاشورا ہماری زندگیوں کے لیے بہترین درسگاہ ہے جو آج کے مظلوموں کیساتھ کھڑے رہنے کا پیغام دیتی ہے۔

برطانیہ بھر کے امام بارگاہوں و ادارہ جات کا جلد دورہ کر کے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے۔ نشرواشاعت کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔  شیعہ سنی علماء و نعت خواں حضرات کو دعوت دی جائے ۔ اجلاس کےآخر میں کہا گیا کہ راہ کربلا پر چلتے ہوئے ہم فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں جن کو کئی ماہ سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے  کہا گیا کہ ہم ظالموں کی  شدید مذمت کرتے ہیں۔  

 شرکاء نے پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور سیاسی کارکنان و رہنماوں  پر ظلم قید و بند اور چادر چار دیواری کی پامالی  و عام شہریوں کو غائب کرنا یعنی مسنگ پرسن بنا دینا اس تمام فسطائیت کی شدید  مذمت کی اور عمران خان سمیت تمام بیگناہ قیدی خواتین اور کارکنوں  و مسنگ پرسنز کی جلد بازیابی و رہائی کا مطالبہ کیا چاہے وہ کسی فرقے مذہب و صوبے سے ھوں ۔ اجلاس کا اختتام دعا امام زمانہ عج سے ھوا ،اس اجلاس میں تمام شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار کے مظلوم عوام طویل عرصے  سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا شکار ہیں۔علاقے کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے سازشی عناصر ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ضلع کرم کے باسیوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کیا جا رہا ہے۔ضلع کرم میں بدترین فساد برپا کرنے کی جو چال چلی جا رہی اس کے نتائج انتہائی بھیانک ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم کے بابصیرت و دانش مند عوام ملک دشمنوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان شاءاللہ وہ دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ملک کے حساس ترین خطے میں اس خونی کھیل کو روکیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اگر کسی غفلت کا مظاہرہ کیا تو اس فتنے کو روکنے کے لئے ملک بھر سے  پاراچنار کی طرف امن مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

Page 28 of 1510

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree