The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36 ویں برسی منائی گئی۔ برسی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کیا۔
برسی قائد شہید سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ مجاہد فی سبیل اللہ تھے جس نے مختلف محاذوں پر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا آپ نے عالمی استکباری قوتوں کو للکارا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و اھداف کی روشنی میں جدوجہد کر رہی ہے ہم شہید قائد کے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ قائد شہید عارف شب زندہ دار اور صاحب کرامت شخصیت تھے۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد تھے اور زمانہ طالب علمی سے امام خمینی کی انقلابی تحریک کے لئے جدوجہد کی اور طاغوتی حکومت کے ظلم کا نشانہ بنے۔
صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان میں ضیائی آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور آپ نے پاکستان کے کونے کونے میں اسلام ناب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور افکار امام خمینی کی ترویج کی۔برسی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ہزارہ ٹاؤن کے صدر مہدی ابراہیمی نائب صدر آغا ضیاء حسن ٹھیکیدار ڈویژنل صدر یوتھ ونگ علی حیدر ہزارہ و دیگر شریک ہوئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ نے موکب زینبیہ پہنچ کر زائرین کرام سے ملاقات کی۔اس موقع پر زائرین کرام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام مومن کی صفات میں سے ہے۔ امام محمد باقر (علیہ السلام) نے محمد بن مسلم سے فرمایا: ہمارے شیعوں کو حسین بن علی (ع) کی قبر کی زیارت کرنے کی ہدایت کرو، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے ہر اس مومن پر فرض کیا ہے جو حسین (ع) کو اپنا امام مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے زائرین کرام کی مشکلات حل کریں۔ زائرین کرام سے بس کرایہ دگنا وصول کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان ہاؤس میں زائرین سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں جب ان پیسوں کے بدلے زائرین کو خدمات فراہم نہیں کی جاتیں۔ حکومتی اہلکار اور ایف سی اہلکار زائرین کو کمائی کا ذریعہ بنانے سے اجتناب کریں۔ حکومت زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرے۔انہوں نے موکب زینبیہ کے ذمہ داران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی خدمت عظیم عبادت اور اعزاز ہے۔ موکب زینبیہ کی طرف سے خدام زائرین کی پر خلوص خدمت قابل صد تعریف ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) خطباء وبانیان صمیمی نشست 14 ستمبر بروز ہفتہ لاہور میں منعقد ہو گی سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان،خصوصی شرکت فرمائیں گے ۔ ان شاءاللہ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام میں خدمات کے اعزاز اور عزاداری سید الشہداء ع میں خطباء وبانیان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لاہور میں خطباء وبانیان کی صمیمی نشست کا انعقاد 14 ستمبر بروز ہفتہ لاہور میں ہو گا جس میں بانیان مجالس ، علماء کرام ، ذاکرین عظام وخطباء حضرات شریک ہونگے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس صمیمی نشست میں خصوصی طور پر شریک ہونگے ۔ ان شاءاللہ
اس سلسلے میں گزشتہ بروز جمعہ المبارک بعد از نماز جمعہ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں خطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود و فوکل پرسن برائے عزاداری جناب شیخ عمران علی و مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب کے علاؤہ دیگران نے شرکت کی میٹنگ میں 10 ستمبر کو خطباء وبانیان صمیمی نشست کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور اس نشست کے لئے مولانا ظہیر کربلائی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ۔ یہ نشست علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی کوارڈینیٹر خطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود وفوکل پرسن عزاداری جناب عمران علی شیخ کی باہمی مشاورت اور سرپرستی میں منعقد ہوگی ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد نے ضلع کرم کا دورہ کیا، وفد میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ محمد حامد رضا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی، مولانا نسیم شاہ، یوسف خان، ایم این اے کرم حمید حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی موجود تھے،۔
اس موقع پر وفد نے مرکزی مسجد وامام بارگاہ پاراچنار کے خطیب جمعہ و پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری، سمیت علماء کرام، سیکرٹری انجمن حسینیہ و اراکین، صدر تحریک حسینی و اراکین اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کی، شہداء کیلئے اجتماعی دعا و فاتحہ خوانی کی اور غم زدہ متاثرہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی، وفد کے ساتھ کمشنر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کرم، ڈی پی او کرم، سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز بھی موجود تھے، مقررین نے مرکزی امام بارگاہ پارا چنار میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا اور علاقے میں پائیدار امن و امان اور علاقائی صورتحال کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاش کرم پارہ چنار میں ہونے والی جنگ نہ ہوتی، اس کا راستہ روکا جاتا تاکہ بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کا ضیاع نہ ہوتا، ہم سب اپنے ازلی دشمن کو پہچانیں جو کہ امریکہ و اسرائیل ہے، قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی شہادت کے ایام ہیں، اس بابصیرت اور صاحب کردار رہبر و رہنما نے ہمیں وحدت و یگانگت کا قرآنی درس دیا، انہیں بھی ان قوتوں نے شہید کیا جو وحدت کے تصور سے خوفزدہ تھیں، فلسطین و لبنان میں بھی مسلمانوں کا قاتل اسرائیل ہے یہ غاصب و ظالم صہیونی اسرائیل و امریکہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے دشمن کے ناپاک و مکروہ عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا، یہ وفد پارا چنار سے بوشہرہ بھی پہنچا اور وہاں کے علماء کرام، عمائدین عظام اور عوام سے بھی خطاب کیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہریار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین و غزہ میں ایک فیصد بھی اہل تشیع نہیں ہیں سب سنی ہیں لیکن اپنے ان سنی بھائیوں کے لیے لبنان کے چار سو سے زیادہ شیعہ جوان جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، اسرائیل مسلم ممالک میں مسلکی فسادات کروا کر انہیں توڑنا اور کمزور کرنا چاہتا ہے جیسے عراق میں، شام، لبنان اور افغانستان میں پہلے ہو چکا ہے، آپ سب کو اپنے علاقے کی بہتری اور امن و امان کے مستقل قیام کے لیے عہد کرنا ہو گا۔ اہل علاقہ نے امن وامان کے قیام کے لیے وفد کی آمد کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ علاقے بہتر مستقبل کے حوالے سے اسے اہم پیش رفت بھی قرار دیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایکس xاکاؤنٹ سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ اہم کامیابی ان کے غیر متزلزل جذبے، لگن اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کا اولمپک اعزاز حاصل کرنے کا شاندار سفر اس بات کی روشن مثال ہے کہ ایک ایسے نظام میں جو اکثر ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں ناکام رہتا ہے اسکے باوجود پاکستانی جوان کیا شاندار کارنامے انجام دے سکتے ہیں، ان کی کامیابی ہمارے نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ایک وفد کے ہمراہ سردارزادہ حیدر عباس ہزارہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ اور حسنین علی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچ تاریخی طور پر اہل بیت رسول علیہم السلام کے طرفدار اور پیروکار تھے۔ جس کا ذکر بلوچی دفتر شعر کے ساتھ ساتھ بلوچ تاریخ کے تمام مورخین اور مصنفین کی کتب میں موجود ہے۔ واقعہ کربلا کے بعد بلوچوں نے من حیث القوم یزیدی سلطنت کے خلاف قیام کیا۔ جسے وہ فخر کے ساتھ اپنے اشعار میں گنگناتے ہیں کہ ہم حلب سے آئے ہیں کیونکہ ہماری یزیدیوں سے جنگ ہے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سردارزادہ حیدر عباس ہزارہ کو بلوچ تاریخ پر مشتمل کتاب اور کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر سردارزادہ حیدر عباس ہزارہ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا میں پاکستان کے عوام کی موثر آواز ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم جرات و شجاعت کے ساتھ فصاحت و بلاغت سے نوازا ہے۔ جس کے سبب وہ ہر سطح پر قوم کی بہتر نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اور مذہب کا مطالعہ میرا پسندیدہ موضوع ہے۔ بہترین کتابوں کا سیٹ دینے پر انہوں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس سے باہر نکل رہی ہے۔ حکومت عوام دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ گزشتہ چند سال سے مہنگائی کی شرح میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ جس سے عام آدمی کا گزارہ مشکل ہو گیا ہے۔ ایک طرف روزگار کے مواقع کم ہیں تو دوسری طرف عوام نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں۔ مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عنقریب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کی بہتری کے بجائے آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانے کو ترجیح دی۔ اب سب پریشان ہیں کہ ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل سے کیسے نکالیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے فوری ریلیف کا اعلان کرے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ عوام ہی جمہوریت میں طاقت کا مرکز ہوتے ہیں، تاہم ہمارے بے چارے عوام کو ایک وقت کی روٹی کے لئے بھی ترسایا جا رہا ہے۔ مہنگائی کا جن بوتل سے نکل کر عام آدمی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ جس پر قابو پانے کے لئے لوگ حکومت کی طرف دیکھتے ہیں، جبکہ حکومت کی اپنی نظریں آئی ایم ایف کی طرف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پاکستانی عوام سے تعلیم، صحت اور دیگر اہم سہولیات تک رسائی کا حق بھی چھین رہی ہے۔ حکومت عوام کی بلائی کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے۔ عوام کو اس کٹھن وقت میں ریلیف کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں نے معروف نعت خوان و ثنا خواں اہلبیت ع جناب سید مقدس شاہ کاظمی کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں کی بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوان وثناء خوان اہلبیت ع جناب مقدس حسین کاظمی سے ان کی رہائشگاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔مقدس کاظمی صاحب سال 2024 کے آغاز سے علیل ہیں ۔ پہلے وہ ہاسپٹل میں ایڈمٹ رہے ان کے 8 آپریشن ہوچکے الحمد للّٰہ ابھی وہ روبصحت ہیں ۔ اور گھر شفٹ ہوچکے ہیں ۔مجلس وحدت کا وفد کافی دیر ان کے پاس رہا ان کے بھائی اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے ۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ،خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور ،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی ، یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین شالامار ٹاؤن لاہور جناب رانا آصف وفد میں شامل تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کی آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی رہائشگاہ آمد۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی والدہ کے انتقال پر مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی ۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد نے آئی جی اسلام آباد جناب سید علی ناصر رضوی کی لاہور میں رہائش پہنچ کر ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے دعائے مغفرت کی اور اجتماعی فاتحہ خوانی ۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا پیغام تسلیت بھی علی ناصر رضوی کو پہنچایا جس پر آئی جی اسلام آباد نے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی ،خطباء ذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کوآرڈینیٹر جناب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ظہیر کربلائی ، پنجاب کے سیاسی سماجی رہنما جناب مرزا حاجی امیر عباس ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی رہنما یونٹ صدر شالامار ٹاؤن جناب رانا آصف بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں شامل تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں کی لاہور کے معروف عزادار خاندان جناب کوثر برادران کی والدہ کے جنازہ میں شرکت ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ،خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور ،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی ، یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین شالامار ٹاؤن لاہور جناب رانا آصف پر مشتمل وفد نے کوثر برادران (کوثر سہیل ،متقی ) کی والدہ مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی اور کوثر برادران سے دلی تعزیت اور مرحومہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ۔
کوثر خاندان ایک عزادار خاندان ہے اور مرحومہ ایک بانی مجالس عزاء کے علاؤہ خیریہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھی ۔ لاہور کی ایک معروف عزادار بی بی تھیں ۔ نماز جنازہ مومن پورہ قبرستان کے باہر مین سڑک پر پڑھایا گیا اور لاہور کے مومنین کی کثیر تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی ۔