The Latest
وحدت نیوز(قم) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ علمیہ البعثت قم المقدس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان کا قیام شیعہ و سنی تمام مکاتب فکر کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے لہذا آج وقت کی ضرورت ہے کہ نظریہ پاکستان کو اسکی روح کے ساتھ زندہ کیا جائے تاکہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔
علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج ملک دشمن قوتیں پاکستان میں قومی، لسانی اور مذہبی تعصبات کو ہوا دے کر اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کر رہی ہیں لہذا ان سب عناصر کو باہمی وحدت و رواداری سے شکست دینی ہے۔ اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے اندر موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کیا جائے اور وطن عزیز میں حقیقی آزادی کے لیے مل کر آواز اٹھانی چاہیے لہذا آئیں ہم سب مل کر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے شانہ بشانہ محنت کریں اور ملک کو درپیش سیاسی، معاشی، فکری، ثقافتی، داخلی اور بیرونی مسائل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وحدت نیوز(اوکاڑہ)دیپال پور پریس کلب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے پیغام حسینی سمینار منعقد ہوا ۔جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی ضلع اوکاڑہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید انوار زیدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی جنرل ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید انوار زیدی کا خصوصی طور پر سمینار مین شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں مرکزی سیکرٹری تنظیم جناب سید نجیب الحسن نقوی اور معروف مذہبی اسکالر جناب مولانا غلام حسین علوی کی نصاب کے موضوع پر اہم میٹنگ ۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میٹنگ میں خصوصی شرکت مولانا ظہیر کربلائی ، برادر نقی حیدر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن اور دیگران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں جناب غلام حسین علوی صاحب کی جانب سے نصاب کے حوالے سے کی گئی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں مزید رہنمائی بھی فرمائی ۔ جس پر مرکزی سیکرٹری تعلیم جناب نجیب الحسن نقوی اور غلام حسین علوی صاحب نے علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا میٹنگ میں شرکت کرنے اور وقت دینے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں 14 اگست 2024 ء کو موسم برسات کی مناسبت شجر کاری کا پودا لگا کر پیغام دیا کہ 14 اگست ہمیں ہر سال ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا جس میں ہمارے اسلاف بہت زیادہ قربانیاں دیں اور آج تک اس وطن عزیز میں قربانیاں دیتے آرہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سب ملکر سال بھر شجرکاری مہم جاری رکھیں تو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ہم 25 کروڑ کی آبادی ہیں ہر شخص اپنے نام کا ایک پودا لگائے تو سال میں کئی کروڑ بلکہ ایک عرب سے زیادہ پودے لگائے جاسکتے ہیں ۔ بس صرف ہمت اور حوصلہ چاہیئے ۔ ہماری مخلص قوم میں یہ جذبہ بھی موجود ہے ۔ 14 اگست( گرین) سبز پاکستان کا آغاز کریں اور اگلے سال 14 اگست تک آپ کو جو فرصت ملے اس میں شجر کاری (پودے ) لگائی پاکستان کو سز بنا دیں ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی مالیاتی کمیٹی کی میٹنگ میں جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت مالیاتی کمیٹی کے حوالے سے اہم امور کی طرف اشارہ فرماتے ہوئے رہنمائی کی اور صوبائی مالیات کمیٹی کی تشکیل ،پیشرفت کے بارے جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے تفصیل سے بریفنگ دی ۔
جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نے ابھی تک کیے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا اور جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود و فوکل پرسن عزاداری نے ماہ محرم الحرام میں عزاداری کے حوالے اور مشکلات پر گفتگو فرمائی ۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مالیاتی کمیٹی کی تشکیل اور پیشرفت کو بیت سراہا ۔ اور اسے ایک خوش آئند عمل قرار دیا اور کہا کہ اگر سنجیدگی سے کمیٹی کے معزز اراکین اقدامات اور امور انجام دیں تو یہ ایک تنظیم اور جماعت کے لئے بڑا اساسی اور بنیادی کام ہو گا ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)کنونیر کل جماعتی حریت کانفرنس جناب غلام محمد صفی کی حریت وفد سمیت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے گھر آمد ۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نہایت گرمجوشی سے حریت وفد کا استقبال کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر جناب غلام محمد صفی نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ سینیٹر علامہ راجا ناصرعباس سے ان کے گھر سترہ میل میں ملاقات کی۔
کنونیر جناب غلام محمد صفی نے سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھارہا ہے ۔ اکثر حریت قیادت کو گرفتار کر رکھا ھے۔بھارت کشمیری قوم کو Leaderless بنانا چاہتا ھے۔بھارت بڑی تیزی کے ساتھ اسرائیلی طرز پر کشمیر میں Settlers ,کو آباد کر رہا ھے۔ کشمیر کا مسلم تشخص ختم کررہا ھے جس کے لیۓ اس نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی جعلی ڈومسائیل اجرا کئے ہیں۔بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کی مسلم اکثریت کو ختم کرکے وہاں ایک ہندوں ریاست بنانا چاہتا ھے جو انتہائی قابل تشویش اقدام ہے ۔
کنونیر جناب غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس چاہتی ھے کہ پاکستان اور پاکستان کی تمام جماعیتں کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر آۓ اور ایک ہی بیانے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جاری ظلم و بربریت ،ڈیموگرفی تبدیلی اور قتل و غارت کی شدید مذمت کرتے ھوۓ کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی ہر محاز پر حمایت جاری رکھیں گے۔جب تک نہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جاۓ . حکومت پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی سماجی مذہبی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد دل و جان سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ہر فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی کرونگا۔ حریت وفد میں جناب غلام محمد صفی سمیت، میر طاہر مسعود، الطاف حسین وانی، داود خان اچکزئی، مشتاق احمد بٹ،اعجاز رحمانی، چودھری شاھین، زاہد اشرف ،سید گلشن اور شوکت علی ابوذر شامل تھے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ملتان کے سینیئر نائب صدر و متولی امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد مولانا کوثر عباس کو پولیس نے رات گئے رہا کردیا، محرم الحرام کے دوران مجالس عزا منعقد کرنے پر تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے اُنہیں گرفتار کیا تھا۔ مولانا کوثر عباس اربعین واک امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد سے چوک گھنٹہ گھر کے بانی ہیں۔
گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال اپنی وکلاء ٹیم کے ہمراہ تھانے پہنچے، جہاں مجلس علماء مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، عون رضا انجم، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر تیمور علی، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین جواد رضا جعفری، چیئرمین پاکستان عزاداری کونسل حسنین علی بخاری، وحدت یوتھ کے مرکزی رہنما مرزا وجاہت علی، سید کمیل زیدی، احسن مہدی، سید عمران بخاری اور دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(سکردو) پاکستان کے77ویں یوم آزادی پر اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ جشن آزادی مسلمانان برصغیر کی عظمت رفتہ کی یاد تازہ کرتی ہے۔تحریک آزادی کا اصل مقصد مغرب کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی تسلط سے نجات تھا۔آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری اور استقلال ہی حصول پاکستان کا بنیادی ہدف ہے۔الگ وطن کا مطالبہ عوامی کی اکثریت کی تھی یعنی عوامی مینڈیٹ کا احترام اور جدوجہد ہی الگ مملکت پر منتج ہوا۔اس ملک کو عوام نے اتحاد سے حاصل کیا تھا اور عوام ہی بچا سکتی ہے۔
اسرائیل سے نارملائزئشن کی کوشش اور امریکی بالادستی کو تسلیم کرنا نظریہ پاکستان پر کاری ضرب ہے۔امریکہ، برطانیہ یا دیگر سامراج کی بالادستی کو تسلیم نہ کرنا اور نیشنل انٹرسٹ کا تحفظ ہی حب الوطنی کا تقاضا ہے۔پاکستان کی نیشنل انٹرسٹ پر امریکہ کی نیشنل انٹرسٹ کو فوقیت دینے والے فکری غلام ہیں، اس فکر سے آزاد کرانا حقیقی آزادی ہے۔76 سالوں میں ہماری خارجہ پالیسی کیسی رہی اسکی جانچ کے لیے معاشی، سماجی اور ترقیاتی عالمی معیارات کو دیکھ لیا جائے تو اندازہ ہوگا ہم کہاں کھڑے ہیں۔
76 سالہ تاریخ سے سبق سیکھ کر نئے عزم اور ولولے کے ساتھ دوست دشمن کی صحیح پہچان کرلینی چاہیے۔حکومتی اور انتظامی نوآبادیات کا دور گزر گیا ہے، اس وقت اقتصادی، سیاسی اور فکری نو آبادیات کا دور ہے۔قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال اس عظیم ملک کو آئی ایم ایف کے وینٹلیٹر سے آکسیجن دینا اجتماعی کمزوری ہے جسے دور کیا جانا ناگزیر ہے۔اتحاد و وحدت سے الگ مملکت خداداد حاصل ہوا تھا اور یہی اتحاد ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔یوم آزادی کا تقاضا اجتماعی اور انفرادی سطح پر زاویہ فکر و عمل کو درست کرنا ہے۔پاکستان یہی 24 کروڑ عوام ہے جو سیاسی، معاشی اور سماجی استقلال چاہتا ہے، یہی پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔
آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری، عدل و انصاف کی حکمرانی اور آزاد خارجہ پالیسی و داخلی خودمختاری ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرسکتی ہے۔24کروڑ عوام، سیاسی اداروں، عدالتی اداروں اور ریاستی اداروں کو عزم کرنا ہوگا کہ اقبال و جناح کے پاکستان میں آئین کی بالادستی اور عدل کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔ملک کو حاصل کرنے کیلئے جس طرح قربانیاں دی تھی آج اس ملک کو ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مزید قربانی درکار ہے۔نئی نسل سے ہم پرامید ہے کہ اس ملک کا مستقبل تابناک اور روشن بنائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر رہنماؤں کی یوم آزادی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عوام کو حقیقی معنوں میں آزادی کا ملنا ہی بانیانِ پاکستان کے خوابوں کی تعبیر ہے، آج چودہ اگست ہے پاکستان کی آزادی کا دن ہے، پاکستان میں آج بھی آئین کا فقدان ہے، آج چودہ اگست کے دن جو مسائل ہیں وہ آئین اور قانون کے نا ہونے کی وجہ سے ہیں، جب تک ملک میں آئین وقانون کی بالادستی نہیں ہو گی عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جائے گا حالات بہتر نہیں ہو سکتے، پاکستان آج بھی مکمل آزاد نہیں، دکھ، درد مصیبتیں اس لئے ہیں کہ رول آف لاء، نہیں ہے، میں شکریہ ادا کرتا ہے محمود خان اچکزئی کا کہ وہ پہلی بار ہمارے دفتر تشریف لائے، محمود خان اچکزئی سے طے پایا تھا آج کے دن کانفرنس منعقد کریں گے، لیکن لوگ اپنے حلقوں میں چلے گئے، اجتماعی دانش سے نئے پاکستان کی شروعات ہونی چائیے، قائد اعظم کا نظریہ تھا کہ پاکستان کا بننا ایک معجزہ سے کم نہیں دنیا حیران ہے، پاکستان میں ہر مزہب کو اپنے مطابق جینے کی آزادی کرنے کی بات کی گئی۔
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانوں کی حکمرانی کے لئے کاوشیں ضروری ہیں، حکمرانی کا مقصد اگر سڑکیں اور نالیاں بنانا ہے تو یہ کام انگریز سرکار اچھے طریقے سے کر رہی تھی، ہمارے اندر کے ہی لوگ ہیں جو پاکستان کو سالہاسال سے نوچ کر کھا رہے ہیں، آج ایک پارٹی سندھ سے بھی شامل ہوئی ہے، کچھ دنوں میں سندھ جائیں گے، پاکستان میں آئین کی بحالی کیلئے کام کریں، اس لیے ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بنیاد رکھی، سات سو غریب عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، اس کا دن نہیں گزرتا اس کم اجرت میں، اعلان کریں کہ پنجاب میں دو ہزار سے کم اجرت نا دی جائے، اب تو کرپشن سیاسی جماعتوں میں بھی آگئی ہے، وزیر اعظم کو پھانسی چڑھا دی گئی، پھر معافی مانگ لی گئی، بے نظیر شہید کردی گئی، بارہ مئی کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، میں پھر قومی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہوں، ساری سیاسی جماعتیں عوامی مفاد کے چارٹر پر دستخط کریں، سب یہ عہد کریں کہ مینڈیٹ کا احترام اور برداشت کو فروغ دیں گے، عوام کو اس کا گواہ بنایا جائے اور کارکردگی کو معیار ہونا چاہیے، جس پارلیمنٹ کا اسپیکر اپنے منتخب رکن کے لئے نہ بول سکے اس سے کیا امیدیں لگائیں، ظالم اور مظلوم کی لڑائی میں جو مظلوم کی حمایت نہ کرے اس کے ایمان میں شک ہے، نوازشریف نے مجھے حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی، میں نے ہاتھ باندھ کر حکومت میں شامل ہونے سے معزرت کرلی، آج اس لحاظ سے خوش قسمت دن ہے کہ آزادی کا دن ہے، انسانوں کی سب سے بڑی نعمت آزادی ہے، تاہم پاکستان بن گیا قائدین نے عہد اور وفا کا دامن تھام لیا، پولیس عدلیہ کا نظام تو تب بھی تھا، ہم حکمرانی تو چاہتے تھے لیکن نیچے لوگوں تک منتقل نہیں کی، پاکستان کو باہر سے خطرہ نہیں ہے اندرونی ہی خطرہ ہے، ہم نئے اور جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھتے ہیں، جہاں سبکو انکا حق ملے کوئی فرقہ بازی نا ہو، پاکستان کا بننا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، اب دانشمندی سے نئے سرے سے پاکستان کی شروعات ہونی چاہیے، اس لیے ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بنیاد رکھی، ہم ستر سال میں فری تعلیم نہیں دے سکے اپنے لوگوں کو ایک ایک ووٹ خریدنے کیلئے ستر کروڑ روپے دے دیے جاتے ہیں، لیکن غریب عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، کیا کریں گے غریب لوگ؟ اس سے تو یہ اعلان کریں کہ پنجاب میں دو ہزار سے کم اجرت نا دی جائے، اب تو کرپشن سیاسی جماعتوں میں بھی آگئی ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی ہے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس پاکستان کا خواب اقبال نے دیکھا اور جس کے لیے قائد اعظم نے انتھک جدوجہد کی وہ ایک مسلم پاکستان تھا ناکہ مسلکی پاکستان، ایسی سرزمین جہاں بسنے والا ہر فرد بلا تفریق مسلک و مذہب آزادانہ زندگی بسر کر سکے، بدقسمتی سے اس وعدے میں ہم ناکام رہے ہیں، جو قوتیں اپنے فکر و نظریات دوسروں پر زبردستی مسلط کرنا چاہتی ہیں وہ پرامن پاکستان کی دشمن ہیں، انصاف کے لیے ضروری ہے کہ فریقین کو سنا جائے کیونکہ جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ تتر بتر ہو جائے گا، ملکی وسائل کی مساویانہ تقسیم اشد ضروری ہے، اقتدار پر قابض چند خاندانوں کی بجائے پوری قوم کا خیال رکھنا قیام پاکستان کے اولین مقاصد میں سے تھا، سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز عفو و درگزر کا راستہ اپنائیں، پاکستان اپنے لیڈروں سے تقاضا کرتا ہے کہ اکٹھے ہو جائیں، ہمیں نفرت کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ملک میں قانون کی بالادستی اور دولت کی عادلانہ تقسیم کے نظام کو رائج کرنے کا سوچا تھا، ایک ایسا وطن جہاں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور آزادی اظہار کو یقینی بنایا جائے گا، انتہا پسند عناصر کا ایک آزاد ریاست کو فکری طور پر یرغمال بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، وطن عزیز کا حصول ان گنت قربانیوں کا نتیجہ ہے، وطن کے ہونہار اور جرآت مند بیٹے ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کوئی بھی خودمختار ریاست اپنے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی قطعاََ اجازت نہیں دیتی، ملک میں امن کے حقیقی قیام کے لیے امریکہ و دیگر استعماری طاقتوں کا پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا خاتمہ ناگزیر ہے، ایک آزاد ایٹمی اسلامی ریاست استکباری قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے، دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے ان دشمنوں سے چوکنا رہنا ہو گا جو پاکستان کو دہشت گردی جیسے عفریت سے دوچار کر کے ہماری ترقی و استحکام کو تباہ وبرباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں، وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔