The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جعمہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریلیف فراہم کی جائے۔ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور مزید بوجھ اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ حکومت بجٹ کی تیاری کے دوران غریب عوام، چھوٹے کاروبار سے وابسطہ افراد اور سرکاری ملازمین کو مدنظر رکھے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ علی حسنین حسینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بجٹ کے نزدیک آنے پر عوام پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ مزید مہنگائی ہوگی۔ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ جس سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہوا ہے۔ گزشتہ حکومتوں کی ناقص حکمت عملی کی سزا غریب پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں بجٹ سے مزید مہنگائی ہوگی تو غریب عوام کا جینا حرام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غریب عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔ بجٹ میں غریب عوام پر بوجھ ڈالنا سراسر زیادتی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسا بجٹ پیش کرے کہ جس سے چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد بھی زیادہ متاثر نہ ہو۔ جو لوگ چند سال قبل میڈل کلاس فیملی ہوا کرتے تھے، آج انکا شمار لوور میڈل کلاس لوگوں مین ہوتا ہے۔ حکومت کی یہی کارکردگی رہی اور یہی سلسلہ جاری رہا تو پاکستان کے اکثر عوام بہت جلد سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سرکاری ملازمین بھی مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں۔ جو حکومت سرکاری ملازمین کو کم تنخواہ دیتی ہے وہ ساتھ ساتھ ایسا فارمولہ بھی دے دیا کرے کہ اس تنخواہ پر گزارا کیسے ہو۔ کم تنخواہ پر جہاں سرکاری ملازمین کا گزارا نہیں ہوتا وہیں ستم بالائے ستم ایسے بھی ملازمین ہیں جو کئی مہینوں سے تنخواہوں سے ہی محروم ہیں۔ بجٹ میں غریب عوام، چھوٹے طبقے کے کاروباری حضرات اور سرکاری ملازمین کو مدنظر رکھا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عظیم الشان عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم مرجائیں گے لیکن اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، ہمارے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہمارے حقوق غصب ہوتے رہیں گے تو ہم اٹھیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، ظالم کے آگے سر نہ جھکانا اصلی دستور زندگی ہے، ہم کبھی ظالموں کے سامنے نہیں جھکیں گے، ظالم کے سامنے سر تسلیم خم کرنایزیدیت ہے، حسینیت میں غلامی کی گنجائش نہیں. اس وقت جی بی کے اندر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، پہاڑ ،دریا زمین جی بی کی عوام کے ہیں، طاہر القادری پر جب ظلم ہوا تب بھی ہم نے ڈٹ کر ان کا ساتھ دیا، عمران خان کے ساتھ ایک اصول کے تحت کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا، میں نے عمران خان کا ساتھ دیا تو کوئی ڈر نہیں ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا، جو بھی ظالم ہے، پہاڑ ،دریا زمین گلگت جی بی کی عوام کا حق ہے، عوام کا حق ہے کہ وہ پسند کا حکمران چنیں، 8 فروری کو پاکستان کے عوام کی حقوق پامال کیا، تم جیلر نہیں کہ وفاداروں کو جیل میں ڈالیں، ہماری بیٹیوں کی شوہر لاپتہ ہے کیا ظلم نہیں، ہمارے جوان اور سیاسی کارکنان بے قصور جیلوں میں ہیں، عدت کا جھوٹا کیس بنا کر عمران خان کو جیل میں ڈال دیا ہے جو کہ شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 76 سال سے پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں نہیں بنا رہے، یہاں کے زمینوں کے ، معدنیات، پانی کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہے، بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہے, جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ہم انہیں توڑ دیں گے, عوام کا ہر طرف سے تنگ کیا جارہا ہے، معدنیات پر کام کرنے والوں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا، گلگت بلتستان کے تمام فرقے ایک جان کے مانند ہے، دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، مدنیات جی بی کے عوام کی ملکیت ہے،گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، جو پاکستان کو توڑے گا ہم اس کے ہاتھ توڑ دیں گے، ہم آپ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ہم آپ کے ترجمان ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ فلسطین کی طرح باہر کے لوگ آ کر مالک بن جائیں اور مقامی لوگ انکے ملازم ہوں، بلاسٹنگ مواد پر پابندی عوام پر ظلم ہے، یونیورسٹی کے نام پر پانچ سو کنال کو پانچ ہزار کنال بنا کر قبضہ کیا جارہا ہے، ایک سازش کے تحت مالک کو نوکر اور نوکر کو مالک بنا یا جارہا ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا مظلوم کو بچانے کی کوشش کروں گا۔

انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین کے عوام ہمارے سر کا تاج ہے، فلسطینیوں کی صبر و استقامت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، غزہ کے مظلوم صبر کا پیکر ہے لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں لیکن اف تک ان کے زبان پر نہیں ہے، ساری دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی بنائی ہوئی ہیں، فلسطینی کاز کی امام خمینی نے ترجمانی کی کہ وہ مظلوم ہیں اور یہی سید الشہداء حضرت امام حسین ع کا درس ہے کہ مظلوم کے حامی وناصر رہنا ہے، اس وقت سارے مظلومین متحد اور یکجا ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کے ساتھ نہیں ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کو جا کر نہیں ملتے، ہمارے لیئے باعث عزت و وقار ہے کہ ہمارا لیڈر بہادر، بابصیرت، مدبر و عوام کا محبوب ترین رہنما ہمیں سید علی خامنہ ائ کی لیڈرشپ پر فخر ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سکردو پریس کلب میں گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس، ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ احمد علی نوری، شیخ مشتاق حسین حکیمی اور کاچو زاہد حسین بھی موجود تھے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم اسلامی تحریک کے ساتھ ملکر چلنے کیلئے تیار ہیں، ہمارا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے خاردار راستے کا انتخاب کیا ہے اس راستے پر چلتے ہوئے قومی و ملی جد وجہد کو آگے لیکر چلیں گے، ہم تو مسلمانوں کے اتحاد کی بات کر رہے ہیں چہ جائیکہ ہم اسلامی تحریک کے ساتھ نہ بیٹھیں، ہم خود کہتے ہیں اسلامی تحریک پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو ساتھ ملکر چلنا چاہیئے، ہمارے راستے مختلف ہیں مگر دونوں کی منزل ایک ہے، ہم اصولوں کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس راستے کا کوئی انتخاب کرنا چاہتا ہے تو سو بسم اللہ، آئیں ہم ساتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین ٹورازم کے نام پر یہاں کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم راستہ روکیں گے، گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے یہاں زمینوں پر گرین ٹورازم کے نام پر کیسے قبضہ کیا جا رہا ہے، ہم گرین ٹورازم کمپنی کا راستہ روکنے کیلئے آئینی وقانونی راستہ اختیار کریں گے، جی بی باوفا اور محب وطن باسیوں کا خطہ ہے، انہیں پانی، خوراک، توانائی، تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی سہولیات میسر کرنی چاہیے نا کہ الٹا یہاں کے وسائل پر قابض ہو کر مقامی لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان صوبہ بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مسجد خاتم الانبیاء کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے علامہ ڈاکٹر محمدموسی حسینی کو مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب کیاگیا۔انہوں نے اپنی کابینہ میں علامہ برکت علی مطہری کو نائب صدر , علامہ ذوالفقارعلی سعیدی کو جنرل سیکریٹری اور علامہ رحمت رضوانی کو تبلیغات سیکریٹری نامزد کیا۔

اجلاس میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ ,ضلع جھل مگسی , ضلع جعفر آباد , ضلع نصیر آباد ضلع صحبت پور اور ضلع جعفر آباد کے نمائندگان نےاپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔اس موقعہ پر مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ بلوچستان کی مجلس نظارت کے رکن حجۃالاسلام علامہ محمد ہاشم موسوی, ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی ,ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی, ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر شیخ ولایت حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جنرل سیکریٹری سہیل اکبر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی شعبہ سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب کوسال 2024ء ،پنجاب میں سیاسیات کے میدان میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ پرمرکز کی جانب سے حسن کارکردگی انعام سے نواز گیا کسی بھی تنظیم،جماعت میں کسی خاص مہم یا شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےفرد کو سند حسن کارکردگی دی جاتی ہے۔

سال  2024ءمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے اراکین مرکزی کابینہ ،صوبائی کابینہ ، ڈویژنل کابینہ ، ضلعی کابینہ کےلئے مسئولین کو جناب حجت الاسلام والمسلمین سنیٹرعلامہ ناصر راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی جانب سے حسن کارکردگی انعام سےنوازا گیا ۔مرکزنے شعبہ سیاسیات پنجاب کی حسن کارکردگی‘کمال کارکردگی کے تناظر میں صوبائی شعبہ سیاسیات کےصؤبائی سیکرٹری جناب سید حسن زیدی کو اعزازی سند (حسن کارکردگی ) سے نوازا یہ اعزای سند سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نےمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر جنا ب علامہ سیدعلی اکبر کاظمی سے وصول کی ۔

سید حسین زیدی حسن کارکردگی کی اعزازی سند پر مرکزی مسئولین بالخصوص علامہ سنیٹرراجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر حوصلہ افزائی کرنے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ شعبہ سیاسیات پنجاب نے سال 2024ء میں پنجاب سیاسیات کے میدان میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئےپنجاب اسمبلی کی ایک سیٹ نکالی ! الحمدللہ پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کی باقاعدہ نمائندگی قائم ہونے پرملک کے اندر اور بیرون ملک سے مکتب اہلبیت ؑ کے لوگوں نے بہت زیادہ سراہا اور مبارک باد یں پیش کیں ۔

وحدت نیوز(لاہور)جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کے بھائی مرحوم سید حسن زیدی کی رحلت کے بعد ابھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات  سید حسین زیدی کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور سید حسین زیدی سے ان کے بھائی مرحوم سید حسن زیدی کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے دعائے مغفرت فرما رہی ہیں ۔

 8 جون کو صوبہ پنجاب کی ممتاز علمی مذہبی شخصیت جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید امتیاز حسین کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ آستانہ آل عباء تشریف لائے اور انہوں سید حسن زیدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سید حسین زیدی سے تعزیت کی ۔ وہ کافی دیر تک صوبائی سیکرٹری سیاسیات سے محو گفتگو رہے ۔حسین ناصر معروف سماجی رہنما ، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، برادر شعیب معروف سیاسی وسماجی رہنما ، علی بھولا وبرادر شیرازی ودیگران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب کوسال 2024ء میں پنجاب میں ویلفیئر کے میدان میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر حسن کارکردگی کا انعام دیا گیا کسی بھی تنظیم،جماعت میں کسی خاص مہم یا شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےفرد کو سند حسن کارکردگی دی جاتی ہے۔سال  2024ءمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے اراکین مرکزی کابینہ ،صوبائی کابینہ ، ڈویژنل کابینہ ، ضلعی کابینہ کےلئے مسئولین کو جناب حجت الاسلام والمسلمین سنیٹرعلامہ ناصر راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی جانب سے حسن کارکردگی انعام سےنوازا گیا ۔

مرکزکی جانب سے صوبائی شعبہ فلاح وبہبود پنجاب کی حسن کارکردگی‘کمال کارکردگی کے تناظر میں صوبائی شعبہ فلاح وبہبود کےصؤبائی سیکرٹری جناب عمران علی شخ کو اعزازی سند (حسن کارکردگی ) سے نوازا گیا یہ اعزای سند عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلا ح وبہبود نےمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر جنا ب علامہ سیدعلی اکبر کاظمی سے وصول کی ۔ عمران علی شیخ نے حسن کارکردگی کی اعزازی سند ملنےپر مرکزی مسئولین بالخصوص علامہ سنیٹرراجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر حوصلہ افزائی کرنے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(مشھد مقدس) ساقی کوثر اور کوثر کے عقد مبارک کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس میں ایک محفل برگزار کی گئی جس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت برادر حافظ عزیر نے حاصل کی،برادر شھباز علی نے منقبت پڑھی۔

حجۃ الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشھد مقدس نے معزز مہمان کا جشن میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا. وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شعبہ مشھد کے فعالان کے ساتھ تبلیغ دین کی ضرورت واھمیت پر گفتگو فرمائی اور سوالات کے جوابات دیے. اسکے بعد علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جشن مرج البحرین کا کیک کاٹا۔

وحدت نیوز (سکردو) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلامی کو قبول کرنا گناہ ہے- ظالموں اور جابروں کی حاکمیت کو تسلیم کرنا بدترین غلامی ہے جو ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔ایک مستحکم اور منتخب حکومت کو گرایا جانا غلامانہ طرز عمل ہے۔ پاکستان کی داخلی و خارجی خودمختاری کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔جی بی میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر میثم کاظم ‎نے امریکی آلہ کاروں کے دباؤ کو جرات مندانہ انداز سےمسترد کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر بنایا تھا اسے ہم مل کر ہی بچائیں گے۔ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔گلگت بلتستان کی سرزمین یہاں کےعوام کی ملکیت ہے۔کسی کو جی بی کے عوام کی میراث اور حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے۔یہ سرزمین آپ لوگوں کے آباؤ اجداد نے آزاد کرائی ہے۔ اس کی حفاظت آپ کا فریضہ ہے۔اس ملک کی باگ ڈور پوری قوم خود دار لوگوں کے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتی ہے۔ عمران خان ان شاءاللہ اب زیادہ دیر جیل میں نہیں رہیں گے۔گلگت بلتستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں۔انہیں صرف اس لیے نظر انداز کیا جاتا ہے تاکہ  لیٹروں کو ان علاقوں پر مسلط کیا جا سکے۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عظمت شہداء وحمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا فقید المثال انعقاد، ہزاروں غیور اہل بلتستان کی شرکت ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عظیم الشان عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم مرجائیں گے لیکن اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، ہمارے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہمارے حقوق غصب ہوتے رہیں گے تو ہم اٹھیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، ظالم کے آگے سر نہ جھکانا اصلی دستور زندگی ہے، ہم کبھی ظالموں کے سامنے نہیں جھکیں گے، ظالم کے سامنے سر تسلیم خم کرنایزیدیت ہے، حسینیت میں غلامی کی گنجائش نہیں. اس وقت جی بی کے اندر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، پہاڑ ،دریا زمین جی بی کی عوام کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 76 سال سے پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں نہیں بنا رہے، یہاں کے زمینوں کے ، معدنیات، پانی کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہے، بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہے, جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ہم انہیں توڑ دیں گے, عوام کا ہر طرف سے تنگ کیا جارہا ہے، معدنیات پر کام کرنے والوں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا، گلگت بلتستان کے تمام فرقے ایک جان کے مانند ہے، دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، مدنیات جی بی کے عوام کی ملکیت ہے،گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، جو پاکستان کو توڑے گا ہم اس کے ہاتھ توڑ دیں گے، ہم آپ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ہم آپ کے ترجمان ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ فلسطین کی طرح باہر کے لوگ آ کر مالک بن جائیں اور مقامی لوگ انکے ملازم ہوں، بلاسٹنگ مواد پر پابندی عوام پر ظلم ہے، یونیورسٹی کے نام پر پانچ سو کنال کو پانچ ہزار کنال بنا کر قبضہ کیا جارہا ہے، ایک سازش کے تحت مالک کو نوکر اور نوکر کو مالک بنا یا جارہا ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا مظلوم کو بچانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے عوام ہمارے سر کا تاج ہے، فلسطینیوں کی صبر و استقامت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، غزہ کے مظلوم صبر کا پیکر ہے لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں لیکن اف تک ان کے زبان پر نہیں ہے، ساری دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی بنائی ہوئی ہیں، فلسطینی کاز کی امام خمینی نے ترجمانی کی کہ وہ مظلوم ہیں اور یہی سید الشہداء حضرت امام حسین ع کا درس ہے کہ مظلوم کے حامی وناصر رہنا ہے، اس وقت سارے مظلومین متحد اور یکجا ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کے ساتھ نہیں ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کو جا کر نہیں ملتے، ہمارے لیئے باعث عزت و وقار ہے کہ ہمارا لیڈر بہادر، بابصیرت، مدبر و عوام کا محبوب ترین رہنما ہمیں سید علی خامنہ ائ کی لیڈرشپ پر فخر ہے۔

 اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام پرعزم افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جو اصولی مؤقف پر ڈٹے رہے، ہمیں جمہوری جدوجہد سے نہ روکا جائے، ہم جمہوری روش سے ہٹ کر ذاتی انا کی پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اپنی سر زمین کے انچ انچ چپے چپے کی حفاظت کریں گے، یہ میری سر زمین ہے اس پر کوئی بھی آئین وقانون یہاں کی عوامی منشاء کے مطابق بنے گا، گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے، عوامی و علاقائی وسائل پر قابض نہیں ہونے دیں گے، اس ملک کو بنایا تھا ہم ہی اسے بچائیں گے اور اس کی آبیاری کرتے رہیں قراقرم بینک پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، معدنیات پر قبضہ ہو تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم قیدی نمبر 804 کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، صوبائی حکومت میں بیٹھے نمائندے آلہ کار ہے، ہم گرین ٹورازم پر حکومت سے مباحثہ کرنے کا چیلنج کرتے ہیں۔

کانفرنس سے جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ گلگت بلتستان کا پانی پورے ملک کو سیراب کرتا ہے لیکن خود گلگت بلتستان والے پیاسے ہیں، پانی سے مالا مال خطے میں بیس 20 گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ انتہائی ظلم ہے .گرین ٹورازم کے نام پر بلیک ٹورازم کو فروغ دے رہے ہیں۔ پر امن جدوجہد کے راستے بند نہ کرو یہ قوم باہمت قوم ہے اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں،

کانفرنس کے آخر میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کانفرنس کا دلی شکریہ ادا کیا، اور شہداء کے رستے پر چلنے کا عزم و اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے سروں کا تاج ہیں اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، کانفرنس سےعلامہ مرزایوسف حسین، آغا احمد نوری، آغا نیئر عباس مصطفوی ،ولایت حسین ایڈووکیٹ، علامہ مشتاق حکیمی، ملک اقرار علوی، سید اسدعباس  نقوی، شیخ علی محمد کریمی،آغا اعجاز بہشتی، کاچو ولایت علی خان ، اور ارشاد حسین بنگش، معظم علی مرزا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور شہداء اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کیا۔

Page 39 of 1510

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree