The Latest

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی محمود آباد منظور کالونی یونٹ میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے فلاح و بہبود کے ادارے خیر العمل فاونڈیشن کے تعاون سے بازار مہربانی کا انعقاد کیا گیاتھا۔ جس میں علاقے کی خواہران نے بطور والنٹیرز بہترین کارکردگی سرانجام دی۔ اس سلسلے میں انکی حوصلہ افزائی کے لئے اعزازی سرٹیفکیٹ دینے کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری خواہر ام البنین اور ضلع وسطی کی سیکرٹری جنرل خواہر یاسمین نے شرکت کی۔سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ بالخصوص 13 مئ یومِ مردہ باد امریکا ریلی کی مناسبت سے خواتین کو بریفنگ بھی دی گئی اور انہیں مرکزی مردہ باد امریکا ریلی میں بھر شرکت کی تاکید کی گئی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی کی جانب سے "جشنِ مھدئ موعود حجتِ خدا امامِ زمانہ علیہ سلام" منعقد کیا گیا۔پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سورۃ الرحمان سے قندیل زہرا کاظمی نے کیا۔ اس کے بعد نعتِ سرکارِ روعالم کا ہدیہ پیش کیا گیا۔خواہر مہویش زہرا کاظمی نے پروگرام میں نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔ بعد از نعتِ مقبول (ص) دعاءِ امامِ زمانہ (ع) پڑھی گئ۔اس کے بعد خواہر عنبرین زہرا اینڈ سسٹرز ،خواہر فراہ اور دیگر خواہران نے ہدیہ منقبت پیش کیا۔ اس کے بعد اگلا سیشن پینل ڈسکشن کا تھا۔ پینل ڈسکشن میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی، سیکریٹری جنرل ضلع راولپنڈی محترمہ قندیل زہرا کاظمی، محترمہ نگین زہرا ،محترمہ نایاب زہرا سے سوالات کئے گئے جن کے انہوں نے خوبصورت الفاظ میں جوابات دئیے۔پینل ڈسکشن سیشن میں نظامت کے فرائض محترمہ روبی نے ادا کیئے۔

اس کے بعدمحترمہ پروفسر انجم نقوی نے امامِ زمانہ (ع) کے ظہور پر خصوصی خطاب کیا۔ اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے پابندی ِ وقت پر آنے والی خوہران کو انعامات سے نوازا اور ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی ڈویژن کی ارکان خواتین خواہر سمن زہرا ، خواہر فروا نقوی، خواہر تنویز، خواہر شاہین، خواہر ناہید، خواہر سمینہ،خواہر فرہت اور خواہر پھول بی بی میں حسنِ کارکردگی اسناد تقسیم کیں۔اس کے بعد محترمہ زہرا نقوی نے امامِ وقت (ع) کی بارگاہ میں خصوصی استغاثہ پیش کیا۔اس پُر مسرت موقع پر کیک کاٹا گیا اور قندیلیں روشن کی گئیں۔جشن میں خیمئہ امامِ زمانہ (ع) بھی نصب کیا گیا تھا جہاں خواہران نے نمازِ حاجات اور ہدیہ نمازیں ادا کیں۔ اس کے علاوہ عہد بورڑ بھی بنایا گیا تھا۔ پروگرام کے آخر میں محترمہ زہرا نقوی نے خصوصی دعائیں بھی کرائیں اور راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے منعقد کردہ اس جشن کو بھی بہت سراہااور پوری راولپنڈی کیبنٹ کی جانب سے محترمہ زہرا نقوی کی خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یارخان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان ،بقیۃ اللہ کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز’’حدیث کساء‘‘ سے ہوا جس کی سعادت خواہر کنیز فاطمہ (ایڈووکیٹ) نے حاصل کی ۔اس کے بعد بچیوں نے دعائے زہراء(س) پڑھی ۔نظامت کے فرائض آفس سیکریٹری خواہر نزہت خلیل نے انجام دیئے ۔خواہر کنیز فاطمہ ایم ڈبلیو ایم سیکریٹری تبلیغات نے ’’آمد ماہ رمضان المبارک ‘‘ اور روزے کی فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس کے بعد خواہر عصمت زیدی صاحبہ ضلعی سیکریٹری جنرل نے کوئز پروگرام کے حوالے سے بچیوں سے سوالات پوچھے ۔کوئز پروگرام کا موضوع’’  چودہ معصومینؑ  ‘‘ کے حوالے سے انتخاب کیا گیا تھا ۔

خواہر عصمت زیدی ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ضلع رحیم یارخان اور خواہر عطیہ عباس زیدی نے کوئز پروگرام میں شامل بچیوں کو انعامات سے نوازا بچیوں نے دعائے امام زمانہ (عج) اور منقبت بھی پیش کی ۔ آخر میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان ضلع رحیم یار خان ،شعبہ خواتین کی ضلعی سیکریٹری جنرل خواہر سیدہ تنویر زہرہ کاظمی نے ’’بقیۃ اللہ کانفرنس ‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور ہال میں موجود خواتین سے سوالات بھی پوچھےگئے ۔درست جواب دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔بارگاہ امام زمانہ (عج) کی خدمت تمام حاضرین نے ملکر استغاثہ پیش کیا ۔ ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔کانفرنس کا اختتام دعائے ’’فرج امام زمان ۰عج) ‘‘ سے ہوااور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا ۔ کانفرنس میں شامل خواہران اس پروگرام کے انعقاد پر ضلعی سیکریٹری جنرل کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے علمی ،دینی اور مذہبی پروگرامات کے انعقاد کو جاری رکھا جائے ۔

وحدت نیوز (حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد اور مختلف مدارس ،مدرسہ جماران ،مدرسہ فاطمیہ ،مدرسہ معصومہ ،مدرسہ حسینی ،مکتب زینبیہ،مکتب صاحب الزمان عج ا مختلف تنظیمیں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان(خواتین)،آئی۔او ،آئی۔ایس ۔او ،پیام اسلامی ،معارف اسلامی ،عزم زینب ،ام ابیھا تعلیم بالغاں اور امام بارگاہ محفل حسینی ،معصومین ،حسینی مشن اور بیت زہرا کے باہمی تعاون سے ایک شاندار پروگرام “جشن یو سف زہرا “ کا بمقام محفل حسینی حیدرآباد مین کیا گیا ۔اس پروگرام میں نظامت کے فرائض محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے بہ احسن و خوب انجام دئیے پروگرام کا آغاز مدرسہ جماران کے بچوں کی جانب سے تلاوت قرآن پاک و اسماء سے ہوا ۔مکتب زینبیہ کی بچیوں کے جانب حمد نعت ومنقبت پیش کی گئی۔

محترمہ عابدہ حسینی اور محترمہ ثانیہ زہرا نے مدرسہ جماران کے بچوں قرآن فہمی و حفظ کے حوالے سے سوال و جواب ،بعد از مدرسہ فاطمیہ کے بچوں کے جانب سے القابات امام زمانہ (عج) پیش کیے گئے ،مدرسہ حسینی کے بچے بچیوں کے جانب سے خاکہ بعنوان معرفت قائم آل محمد (ص)،زینب دانش (محفل حسینی)کی جانب سے منقبت کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔ایک منفرد ملٹی میڈیا پر پریزینٹیشن “امام زمانہ کی کہانی “ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان کی جانب سے -ساتھ ہی ساتھ کوئز بہ حوالہ پریزنٹیشن آئی۔او،آئی ایس او کی کارکنان نے سامعین سے سوالات کیے اور درست جواب دینے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے۔بعد از معلمات کے ساتھ پینل ڈسکشن جس میں محترمہ زاہدہ نے معلمات یعنی خانم عابدہ حسینی ،خانم سلمی علی اور خواہر معصومہ سے مختلف موضوعات بہ حوالہ صاحب الزمان (عج) پہ انٹرویو لیا ۔پروگرام کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے محترمہ عنبر نقوی (عزم زینب )نے منقبت کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔آخر میں مدرسہ معصومہ کے جانب سے خاکہ بعنوان “شہادت “پیش کیا گیا۔پروگرام کی دیگر تفصیل میں جلد تشریف لانے والے شرکاء کو انعامات پیش کیئے گئے ۔پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعاء سلامتی امام زمان(عج)سے ہوا جو ام ابیھا تعلیم بالغاں (ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد)کی بچیوں نے پڑھی سے ہوا ۔بعد از شرکاء محفل کو تبرک پیش کیا گیا۔

وحدت نیوز (چنیوٹ)  مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کےزیر اہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںمحترمہ  فرحانہ گلزیب اور حافظہ انجم کاظمی نے تنظیمی تربیتی عنوانات پر لیکچرز دیے،ورکشاپ میں نمازِ مغربین باجماعت پڑھی گئی اور آخر میں مناجاتِ شعبانیہ کی محفل کے بعد دعاِ امامِ زمانہ ع سے ورکشاپ اختتام پزیر ہوئی، اس ورکشاپ میں ایم ڈبلیوایم خواتین کارکنان سمیت علاقائی خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

وحدت نیوز (اٹک)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام بمناسبت یوم ولادت امام مہدی علیہ السلام کے سلسلے میںجشن امام زمانہ عج ، نیز بچوں میں فکر و آگہی اور معرفت امام وقت علیہ السلام کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا  ،پہلے حصے میں تلاوت قرآن پاک ونعت اور ذکر اہلبیت کے بعد کوئز کا مقابلہ ہوا ،جس میں جماعت اول سے ہفتم،تک طلبہ نےحصہ لیا ۔۔دوسرے حصہ  میں تقریری مقابلہ ہوا ،جماعت اول سے  ہفتم،و ہشتم سے سال دوم تک طلبہ نے حصہ لیا ،تیسرے حصے میں آرٹ کے مقابلے ہوا جس میں جماعت اول سے پنجم،ششم سے دہم تک طلبہ نے حصہ لیا ،آخر میں نمایاں کارکردگی کے علاوہ ان بچوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے جنہوں نے اس پروگرام میں بھر چڑھ کر حصہ لیا ،دعا سلامتی امام زمانہ (عج)سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام نیچاری امام بارگاہ میں جشن ولادت امام مہدی عج کا انعقادکیا گیا، جشن کی تقریب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا نے خطاب کیا،رہنمائوں نے کہا کہ امام مہدی ؑ کا وجود مقدس عالم بشریت کیلئے مرکز امید ہے، دور حاضرمیں امت مسلمہ کی تمام تر مشکلات کا حل ظہور حضرت حجت عج میں مضمر ہے۔

وحدت نیوز(سرگودھا ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم نرگس سجاد جعفری کا کہناہے کہ کسی قوم کےحقوق کے حصول اور تحفظ کی جنگ لڑنے کےلیے سیاسی قوت کا ہونا ضروری ہے جس قوم کا سیاسی تشخص نہ ہو وہ حقوق کےلیے بھیک مانگتی نظر آتی ہے یہ بات انھوں نے سرگودھا میں جشن ولادت امام زمان (ع)سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انھوں نے کہا کہ عالم انسانیت اپنے آخری نجات دھندہ کا منتظر ہے. ہمارا دشمن امام زمان(ع) سے مقابلہ کی بات کرتا ہے اور ہم ابھی تک خواب میں ہیں . عصر ظہور میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر میدان میں ثابت قدمی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ مجلس وحدت المسلمین دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ الیکشن میں ہمیشہ کی طرح اپنامثبت کردار ادا کرے گی ایک روزہ دورہ کے موقع پر خانم نرگس سجا د نے ضلع بھر سے تعلق ر کھنے والی خواتین سے ملاقات کی . ملاقات میں ضلع کی مجموعی تنظیمی صورتحال بالخصوص شعبہ خواتین کی تشکیل میں در پیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا خواہر طلعت نقوی کو ضلعی آرگنائزر نامزد کرکے تین ماہ میں نتظیم سازی مکمل کرکے کنونشن بلانے ہدایت کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس  کا انعقادکیا گیا جس میںمرکزی رہنمامحترمہ معصومہ نقوی کے زیر نظارت شالیمار ٹائون اور موچی کے علاقے کی فعال خواتین نے شرکت کی اور اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی نیز مولانا مبارک موسوی صاحب اور مولانا مہدی کاظمی صاحب نے گفتگو کی اور 13مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے خواتین کو بریفینگ دی اس اہم میٹینگ میں محترمہ فصاحت بخاری نے بطور مہمان گفتگو کی، رہنمائوں نے خواتین کارکنان کو ہدایت جاری کی 13 مئی کو لاہور میں منعقدہ مردہ باد امریکا ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ترصلاحیتو ں کو بروئے کار لایاجائے ۔

وحدت نیوز (چنیوٹ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے جشن ولادت باسعادت امام زمان میں خطاب کرتے ھوئے کھا کہ بے شک روایات میں امام زمانہ کا ظھور 5مشہور نشانیوں کے بعد محقق ہونے والا ہے جیسے خروج سفیانی خروج یمنی خروج سید خراسانی صیحہ اسمانی اور قتل نفس زکیہ لیکن یھی روایات معصومین ہمیں پیغام دے رہی ہیں اگر منتظرین امام اپنے کردار و عمل میں اضافہ کریں اور وقت پر اسباب ظھور کو فراہم کرلیں تو ان نشانیوں کے بغیر بھی ظہورر ہوسکتا ہے انشاءاللہ ہم تمام مومنات معرفت کے ساتھ آگے برھتے ہوئے مولا ؑکے ظہور کے لئے اسباب ظہور فراہم کرتےہوئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔

Page 86 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree