The Latest
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے جشن معصومین علیہ سلام کا انعقاد کیا گیا۔ حدیثِ کساء خواہر مہوش نے تلاوت فرمائی۔منقبت اور قصائد جعفری سسٹرز ، خواہر حوریہ ، خواہر عفت بتول اور خواہر تسمیہ ، سحر اور روبی نے پیش کیے۔تمام خواہران جوشِ عقیدت سے جھومتیں اور نعرے لگاتی رہیں۔ بعد ازا خواہر پروفیسر انجم نقوی نے مبا ہلہ و غدیر کی اہمیت و عظمت بیان کی دعا پر اختتام ہوا۔ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی سیکٹری جنرل خواہر قندیل زہرا کاظمی نے کیک کاٹتے ہوئے استغاثہ پیش کیا۔ اور محفل میں آنے والی خواہران کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے بعد مومنین کے لیے لنگر کا بھی بہترین انتظام کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے یوتھ سیکریٹری نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایشین گیمز میں کراٹے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بلوچستان کی کھلاڑی نرگس کو مبارکباد دینا انکی حوصلہ افزائی کرنا اور نقد انعام دینا خوش آئند اقدام ہے ۔بلوچستان میں دوسرے صوبوں کی نسبت سہولتیں کم ہونے کے باوجود انٹر نیشنل میدان سے برانز میڈل حاصل کرنا پورے ملک و قوم کیلئے سر بلندی کا باعث ہے۔ماضی میں بھی اس صوبہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڈیوں نے نمایا کار کردگی پیش کرکے کئی نیشنل اور انٹر نیشنل میدانوں میں صوبہ کا نام روشن کر چکے ہیں۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق کھیلوں کی سہولتیں دینے سے مختلف گیمز میں لوہا منوانے کا موقع ملتا ہے جس سے پورے معاشرے میں مثبت غیر نصابی سر گرمیوں میں رحجانات بڑھ جائیں گے ۔بلوچستان میں مناسب اور معیاری سہولتیں کم ہونے کے با وجود ایشیئن گیمز میں تمغہ جیتنا اس صوبہ میں باصلاحیت ٹائلینٹید کھلاڈیوں کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو سہولتیں مہیا کرنے اور حوصلہ افزائی سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن یوتھ سیکریٹری نے کہا کہ نرگس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا جس پر ہمیں فخر ہیں ۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے بمقام کاظمی منزل میں ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میںجشن غدیر اور مباہلہ کے سلسلے میں ہونے والے میلاد کے انتظامات پرمشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ محرم الحرام کے سلسلے میں بھی زمہ داریاں سونپی گئیں۔کابینہ کی تمام اراکین نے ضلعی سیکریٹری جنرل راولپنڈی محترمہ قندیل زہرا کاظمی کی سربراہی میں عہد کیا کہ وہ ان کے شانہ بشانہ اپنی زمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں گیں۔اس کے بعدمحترمہ تسمیہ اور محترمہ سحر نے خوبصورت انداز میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) ام ابیھا ع تعلیم بالغاں اسکول میں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سےمیلاد کی با برکت محفل کا انعقاد کیاگیا، خواتین اور بچیوں نے اعمال غدیر انجام دیئے اور ھدیہ نعت، و منقبت پیش کیا ،مدرسہ کی طالبات کا سالانہ امتحان کا رزلٹ اناؤنس کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی ذمہ دار محترمہ غزالہ نے خوبصورت اندازمیں لیکچر دیتے ہوئے غدیر کی کے بارے میں بچیوں کو آگاہی فراہم کی اور سوالات بھی کیے اور پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی طالبات کو انعام تقسیم کیے اور محرم الحرام میں ھماری کیا بنیادی ذمہ داری ہےکے عنوان پر محترمہ سیمی نقوی نے خطاب کیااور اسکول کی تمام بچیوں میں کالے اسکارف کا چھوٹا سا ھدیہ پیش کیا اور محترمہ سیمی نقوی نے آنے والے مہمان گرامی محترمہ غزالہ جعفری اورمسز اسد علی اسدی کا شکریہ ادا کیا ،دعائے امام زمانہ عج سے محفل کا اختتام ہوااور حاضرین کی خدمت میں نیاز تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے اس برس عید الاضحی کے موقع پر مستحقین میں 20 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے وحدت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس برس بھی خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں ، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی ،ملیر، لانڈھی، بن قاسم، سولجر بازار، محمود آباد، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے تقریباً500گھرانوں میں 20من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے پہلے روز ضلع ملیر کے مختلف علاقوں جعفرطیار، غازی ٹائون، فیوچر کالونی، چوکنڈی، جوگی موڑ کے 75 خاندانوں میں 4 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اسی طرح ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سولجر بازار، محمود آباد، سلطان آباداور دیگر علاقوں میں 6من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا،جبکہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع وسطی کی جانب سے عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز سرجانی ٹائون ، نارتھ کراچی، لاسی گوٹھ ، بلدیہ ٹائون اور دیگر علاقوں کے 250مستحق گھرانوں, یتیموں اوربے سہارا افراد میں 15 بکروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وافر مقدار میں عطیہ کیا گیا گائے کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) امام باقرعلیہ سلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی جانب سے خواہر شازیہ کے گھر دعا اور درس کا انعقاد کیا گیا تھا، حدیثِ کساء اور دعائے توسل کی تلاوت کی سعادت خواہراِرم نے حاصل کی،ننھی ذاکرہ ہوریہ فاطمہ نے منقبت پیش کی اس کے علاوہ ہدیہ منقبت اور سلام خواہر تسمیہ اور ان کی بہن نے بھی پیش کیا۔اس کے بعد پروفیسر انجم نقوی نے سیرتِ امام باقر علیہ سلام بیان کرتے ہوئے فضائل و مصائب کا ہدیہ پیش کیا۔دعائے امامِ زمانہ پر اختتام ہوا۔ بعد ازاں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی سیکٹری جنرل خواہر قندیل زہرا کاظمی نے تاج پوشی امام علیہ سلام کے سلسلے میں خواہران کو جشن کا اہتمام کرنے کی ہدایات جاری کیںاور محرم الحرام کی آمد اور تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی کیبنٹ میٹنگ رکھنے کو بھی کہا۔ آخر میں خواہر شازیہ نے بہت خلوص سے تمام خواہران کو کھانا کھلایا اور حاضرینِ مجلس کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور) قومی انتخابات 2018کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا باظابطہ اجلاس منعقد ہواگیا جس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی دختر محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیاہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان حالیہ قومی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں، پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں محترمہ سیدہ زہرانقوی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66مخصوص نشستیں ہیں جس میں نے 33پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں ۔
اس موقع پرمحترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ میراہدف خواتین کے حقوق کے لئے ایوان میں آواز بلند کرنا ہے،پاکستان کو قائد واقبال کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قانون سازی میں اپنا کرادر اداکرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خواتین تیاری بہترین ملبوسات زیب تن کرنا اور میچنگ کو قراردیتی ہیں لیکن میں نے تیاری آئین پاکستان اور خواتین کے حقوق کے لئے تاریخی جدوجہد کے مطالعے کو قرار دیا، انشاءاللہ خواتین کے حقوق کیلئے آئین پاکستان کے مطابق قوانین کے نفاذ کیلئے اپنا کراداکروں گی۔
وحدت نیوز (گلگت) علاقے کی پسماندگی کو دور کئے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں،نگر کے عوام محب وطن اور ملک کی حفاظت کیلئے جان لٹانے والے ہیں۔نگر کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے پورے ضلعے میں ڈنگ کا کوئی ہسپتال موجود ہے اور نہ ہی اچھے تعلیمی ادارے موجود ہیں۔حکومت نگر کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ نے نگر میاچھر کے دورے کے دوران عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت خدمت کے جذبے سے سیاست میں آئی ہے اور ہمارا مقصد صرف اور صرف علاقے کے عوام کی خدمت ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے میاچھر نگر میں زیر تعمیر ایم سی ایچ کا عمائدین علاقہ کے ساتھ معائنہ کیا اور ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ معیار کو برقرار رکھا جائے اور وقت پر تعمیر کو مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر میاچھر کے عمائدین نے بی بی سلیمہ کا شکریہ ادا کیا ۔عمائدین کا کہنا تھا کہ آج تک اس گاؤں کو پسماندہ رکھا گیا ہے اور کسی ممبر نے میاچھر میں کوئی پراجیکٹ نہیں دیا جبکہ مجلس وحدت نے پہلی اے ڈی پی میں ہماری درخواست پر ایم سی ایچ کا پراجیکٹ دیا جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔نگر سے واپسی پر رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے جوتل میں سیلاب سے تباہ شدہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کی دلجوئی فرمائی۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ اعلیٰ فورمز پر آپ کے نقصانات کے ازالے کیلئے ضرور آواز اٹھاؤنگی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی نےشہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒکی 30ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان حمایت مظلومین کانفرنس میں بھرپور شرکت اور بہترین میزبانی کے فرائض انجام دینے پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی تمام اراکین مرکزی کابینہ، صوبائی کابینہ اور تمام ضلعی مسئولین کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور قائد شھید کی روحانی دختران کی صورت انکے افکار و خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے حق کا پیغام پہنچایا۔اس سلسلے میں بالخصوص ضلع روالپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی تمام مسؤل خواہران اپنی پوری کابینہ کیساتھ انتہائی قابلِ ستائش ہیں، جنھوں نے بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کیا اور تمام زمہ داریوں کو احسن طریقہ سے بخوبی سر انجام دیا۔پروردگار عالم آپ سب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور ہم سب خواہرانِ وحدت، قائد شھید کے افکار کی روشنی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔۔۔آمین
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مجلس کا اہتمام پروفیسر انجم نقوی کے گھر پر ہوا۔ قرآن خوانی کے بعد محترمہ مہویش نے حدیثِ کساء پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ اور دعائے توسل پڑھنے کی سعادت پروفیسر انجم نقوی کو حاصل ہوئی۔ بعد از دعا محترمہ تسمیہ نے ہدیہ منقبت پیش کیا۔ننھی زاکرہ فاکھہ بتول نے بی بی سیدہ سلام اللہ علیہ کے فضائل و مصائب پیش کیے۔اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی سیکریٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی نے خواہران سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے شہید علی نقوی کی دختر خواہر زہرا نقوی کی بطور "ایم پی اے" کامیابی سے متعلق آگاہی دی اور الیکشن کمپین میں بھرپور کردار ادا کرنے پر اپنی ٹیم کو سراہا۔اس کے بعد آپ نے 5 اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی " حمایتِ مظلومین کانفرنس" میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور میزبانی کے فرائض بھرپور انداز میں سر انجام دینے کے لیے لائحہ عمل بھی دیا ۔ آپ نے مزید کہا کہ ہماری آج کی ضرورت صرف اور صرف اتحاد ہے۔ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے تمام اختلافات پسِ پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اپنے حجتِ آخر الزمان ع ج کی آمد کی تیاری کریں۔بعد ازں خواہر نگین زہرا نے امامِ زمانہ ع ج کے فضائل بیان کرتے ہوئے خواتین کو اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ ہر ہر مومن کو یہ سوچنا چاہئیے کہ کیا ہم امام علیہ سلام کے ظہور کے لیے خود کو تیار کر چکے ہیں یہ کر رہے ہیں۔ اصل میں ہم کس جگہ stand کرتے ہیں اور اُم المصائب بی بی سلام اللہ علیہ پر ہونے والے مضالم بیان کیے ۔ نوحہ خوانی اور ماتم داری کے بعد شہداء و مرحومین کے اصالِ ثواب کے لیےفاتحہ خوانی ہوئی۔دعائے امامِ زمانہ ع ج اور زیارت پر اختتام ہوا۔بعد از مجلس مومنات کے لیے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔