The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک الیکشن 2018 ء کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی خواتین نے بھرپور شرکت کی،محترمہ راضیہ جعفری ایڈووکیٹ صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ خیبر پختونخواہ نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25 جولائی کے دن قائدو اقبال کی فکر کے مطابق پاکستان بنانے کے لئے خواتین کو میدان عمل میں آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔اس دن خواتین کو چاہئے کہ گھروں سے نکلیں اور وطن عزیز کی تقدیر بدل دیں ۔ اپنے خاندان اور عزیز واقارب کی خواتین کو بھی ہمراہ لائیں اور اپناحق راہ دہی قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے افکار کی تقویت میں استعمال کریں ۔ آپ خواتین کا میدان عمل آنا اس دن تکفیری قوتوں اور ملک دشمن عناصر کے لئے شکست کا دن ثابت ہو گا ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مجلس وحدت مسلمین کی خواتین کی بھاری ذمہ داری ہے کہ اس دن انتخابات سے لاتعلقی دشمن قوتوں کے لئے تقویت کا باعث بننے سے روکیں ۔ اگر ہم یہ ذمہ داری نہ نبھائی تو یقین کرلیں کہ ہم نے اپنے وطن عزیز میں ملک و ملت اور شہداء کے ساتھ کیے گئے عہد وفا میں کوتاہی کی ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران کےپر عزم جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور ادا کرتی رہیں گی ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ویژن کو تمام سیاسی راہنما قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاورمختلف محافل میں اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ ہم قائد وحدت کو یقین دلاتی ہیں کہ ہم ان کے فرمان پر الیکشن ۲۰۱۸ ءمیںاپنا بھر پور کردار ادا کریں گی ۔ان شاءاللہ۔ ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع ہری پور اور ضلعی سیکرٹری تربیت ضلع ہری پور ، خواہر عقیلہ ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع جہلم، خواہر زینب ضلعی سیکرٹری جنرل اٹک ، خواہر قندیل زہراٗ ضلعی سیکرٹری جنر ل ضلع راولپنڈی ، خواہر شاداب از تلہ گنگ ، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد، خواہر نرگس سجاد جعفری ، خواہر فرحانہ گلزیب کے علاوہ خواہران نے چنیوٹ ،فیصل آباد اور ہڈالہ سیداں ضلع جہلم سے بھی خصوصی طورخواہران کے اس اہم تنظیمی اجلاس میں شرکت فرمائی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا تھا اس نشست سے محترمہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکرٹری تربیت شعبہ خواتین،محترمہ فرحانہ گلذیب مرکزی سیکرٹری روابط شعبہ خواتین، محسن شہریار معاون سیکریٹری شعبہ سیاسیات اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کیا ۔محسن شہریار کوارڈینیٹر شعبہ سیاسیات نے الیکشن 2018 اور سیاسی امور سے متعلق لیکچر دیا جبکہ قائد وحدت نے حالات حاضرہ اور الیکشن میں خواتین کے کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی آخرمیں قائد وحدت نے خواتین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مدلل جوابات بھی دیئے جس پر خواتین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور برادر محسن شہریار کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ اس پروگرام میں خواہر راضیہ جعفری صوبائی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین صوبہ خیبر پختونخواہ ، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع ہری پور اور ضلعی سیکرٹری تربیت ضلع ہری پور کے علاوہ خواہر قندیل زہراٗ ضلعی سیکرٹری جنر ل ضلع راولپنڈی اپنی کابینہ کے ہمراہ اور ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی پہلی باضابطہ میٹنگ E 1 1 میں منعقد کی گئی اس میٹنگ کا مقصد تنظیم سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانا تھا ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی رہنما قندیل زہرہ کاظمی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصدسب کو بلا تفریق متحد کرنا ہے ۔ محترمہ صدیقہ اور محترمہ صبا کاظمی کو اسلام آباد کی ضلعی آرگنائزر کے طور پر فرائض سر انجام دینے کے لیے ہدایات دیتے ہوۓ کہا کسی بھی میدان میں کامیابی کے لئے خلوص نیت اور بلند حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اپنی ذمہ داریوں کا درک کرتے ہوۓ صبر کے دامن کو کبھی ہاتھ سے مت چھوڑیں اور اپنی پوری محنت اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

 انہوں نے کہا بی بی ع کی سیرت پر عمل اور کار زینبی کو آگے بڑھانا ہم پرلازم ہے،اس موقع پرمحترمہ تسکین ظفر کواسلام آباد کی کانفرنس کی سوشل میڈیا کے لیے رپورٹ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی اور اس بہتر بنانے ک لیے اہم نکات سے آگاہ کیا گیا۔خواتین شرکا نے پوری لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا عہد کیا۔اختتام اجلاس پر شہداء کیلئے سوره فاتحہ پڑھی گئی اور دعا کی گئی کہ اس تنظیم کو اللّه پاک بی بی ع کے صدقےمیں بہت آگے تک لے کر جائے اور ہم اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہو ۔

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور جوانان سید سجاد نقوی نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اور قوم ان کی گرفتاری سے خوش ہوگی۔وہ کوئی عوام کے لئے جیل نہیں جارہے بلکہ انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اور اس پر وہ جیل جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اربوں کی جائیدادیں ہیں اور ان کا نواز شریف جواز پیش نہیں کر سکے اور یہی کرپشن ہے ۔سجاد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ  نواز شریف اور اس کے خاندان کو انتہائی منصفانہ سزا دے کر آخر کار پاکستانی قوم کی تکلیفوں کا مداوا کیا گیا کیونکہ پاکستان کو ترقی کے سفر میں پیچھے دھکیلنے کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں۔ پاکستانی قوم کی تکلیفوں اور مصیبتوں کے ذمہ داروں کو سزا دی گئی جس پر وہ نیب کورٹ اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 89 ملیر علی حسین کی ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر شعبہ خواتین سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ ام البنین ،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری و دیگر کی شرکت اور خطاب،ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور نامزد امیدوار کی خواتین کارکنان اور عہدیداران سے پی ایس 89کی انتخابی حکمت عملی، فعالیت اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی خواتین کارکنان کا عزم وحوصلے کے ساتھ انتخابی مہم میں بھر پور فعالیت کا عہدکیا۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی میڈیا سیکریٹری محترمہ فروا نقوی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے زریعے 2018 کے الیکشن کے سلسلے میں بھی بہترین رہنمائی فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں جہاں انسانوں پر ظلم ہو رہا ہے خصوصاً "یمن اور شام" کے مسلمانوں کو انصاف دلانے کے لیئے سوشل میڈیا سے بہتر پلیٹ فارم اور کوئی نہیں ہم سوشل میڈیا کے زریعے مظلوموں کی حمایت اور ظالم کی مزمت کر سکتے ہیں،تمام تعلیم یافتہ اور با شعور افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اس عظیم کام میں ہمارا ساتھ دیں۔

وحدت نیوز (بھمروٹ سیداں مری) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے , پی پی اور ن لیگ نے مل کر ملکی ادارے تباہ کر دئیے ہیں. انھوں نے یہ بات تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 6 لطاسب ستی سے ملاقات میں کئی ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ کر رہے ہیں، اگر انھیں اقتدار ملے تو انھیں ان توقعات پر پورا اترنا ہوگا،پی پی 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار  میجر (ر) لطاسب ستی نے خانم نرگس سجاد جعفری سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی اور آئندہ انتخابات میں این اے 57 اور  پی پی 6,7 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔

خانم نرگس سجاد نے کہا کہ مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے علاقوں میں بہت سی یونین کونسلز نواز لیگی حکومت نے بد دیانتی کی بنیاد پر ختم کیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. پانی کی کمی بھی حلقے میں شدت اختیار کر رہا ہے اس کے علاوہ حلقے میں سکولوں اور کالجز کی کمی کے باعث طلباء بالخصوص بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔میجر(ر)  لطاسب ستی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں آ کر ضم شدہ تمام یونین کونسلز بحال کی جائیں گی , بلک واٹر پروجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے وژین کے مطابق سکولوں اور کالجز کو اپ گریڈکیا جائے گا۔ لطاسب ستی کا کہنا تھا کہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہنے کےلیے ورکنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی سہہ ماہی بنیادوں پر منتخب نمائندے علاقے کا دورہ کریں گے ۔

خانم نرگس سجاد جعفری نے این اے 57 اور پی پی 6,7 میں تحریک انصاف کے امیدواروں پروفیسر صداقت عباسی , میجر (ر) لطاسب ستی اور غلام مرتضیٰ کی حمایت کا اعلان کیا اور مکمل سپورٹ کا یقین دلایا، انھوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان اور ہمدردوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ اور راولپنڈی ڈویژن کا مشترکہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی صاحبہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی معاون سیکریٹری امورسیاسیات سید محسن شہریار زیدی نے خصوصی شرکت کی اور الیکشن 2018 میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی انتخابی حکمت عملی ،منتخب حلقوں ، نامزد امیداروں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرانقوی نے خواتین عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدواروں کی بھرپور سپورٹ اور کامیابی میں اپنا کردار اداکرنے کی ہدایت کی۔

 سیدہ زہراء نقوی نے خطاب کرتے ہوئےخواتین عہدیداران سے کہا کہ ہم جس دور سے گزر رہے ہیں انتہائی اہم اور تاریخی دور ہے ۔ آج کا دور صدر اسلام کے دور سے مماثلت رکھتا ہے ۔ آج دنیا میںدوہی نظریے آپس میں بر سر پیکار ہیں ایک نظریہ محب وطن سوچ کا ہے جبکہ دوسرا پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈاہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج نائب حضرت امام (عج) کے راستے پر گامزن ہیں اور دوسرا ایجنڈاامامؑ کے ظہورکے دشمنوں کا ہے جس کا سربراہ امریکہ ا،اسرائیل اور آل سعود ہے ، آل سعود نے علانیہ طور پر ظہور امام ؑ کا راستہ روکنے کا اعلان کر رکھا ۔ ہمیں آج جتنا ممکن ہو امام ؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کرنے میں اپنا کرادر ادا کرنا چاہئے ۔ ہم اس انتظار میں نہ رہیں کہ ہم تو ابھی لشکر امام ؑ کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ہمیں تو دینی تعلیم سے آراستہ ہونا پڑے گا ،ہمیں تو عالم اور عالمہ بننا پڑے گا ۔ نہیں ایسا نہیں ہے ہم جہاں کہیں اور جیسی بھی زندگی گزار رہے ہیں ہمیں اس نظریے اور سوچ کا ساتھ دینا جو محب وطن ہوں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج انتخابات ہو رہے ہیں تو ہمیں آگے بڑھ کر کم از کم پاکستان کےدشمن بلاک کی اثر انداز ہونے والی سوچ کے خلاف اپنا نقش ایفا کرنا ہوگا ۔ اور وہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہمیں نہ صرف اپنا ووٹ بلکہ اپنےکنبے اور خاندان کے ووٹ کو وطن عزیز کی سپورٹ میں کاسٹ کرائیں ۔ خدا نخواستہ کہیں ایسا نہ ہو ہم گھروں میں بیٹھیں رہیں اورملک دشمن قوتیں آپ کی خاموشی (غیرجانبداری) کا فائدہ اٹھا کر اس وطن عزیز پر مسلط ہو جائیں اگر ایسا ہوا تو ہم سب اس میں شریک جرم قرار پائیں گے ۔ یہ ایک حقیقت ہے ۔ اس دور کی خاموشی اور تحرک کا ہمیں ایک دن جواب دینا ہو گا ۔اس آئینی ، قانونی اور شرعی ذمہ داری کو ہمیں بطور امام زمان (عج) کے لشکر کا سپاہی ہونے کے ناتے نبھانا ہو گا ۔ گھروں سے نکلنا ہو ۔ خاندان کے افراد اور اپنے عزیزواقربا کو ظہور امام ؑکےراستے کو ہموارکرنے میں خاموشی اور سکوت کو توڑنا ہو گا اور اپنے حق کو صحیح نمائندوں کے انتخاب میںاستعمال کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے آخرمیں کہاکہ الحمدللہ آپ مجلس وحدت مسلمین کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ خواہران کے پرخلوص جذبے اور فعالیت کو قائد وحدت بھی بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کئی مرتبہ ہمارے اس شعبے کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار بھی کرچکے ہیں ۔ میری خواہران سے گزارش ہے!خصوصاً راولپنڈی ڈویژن کی خواہران سے کہ آپ کے سامنے دو بڑے ایونٹ آرہے ہیں ایک تو جولائی میں انتخابات ہیں دوسرا 5 اگست کو قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی  ؒ کی برسی کا اجتماع ہے آپ کویہ بھاری ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی ہوگی ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پروردگارہماری ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں اس قابل بنائے کہ ہم آیۃاللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالی علیہ) کی رہبری اور قائد وحدت کی سرپرستی میںاپنا ایسا کردارزینبی(س) پیش کریں کہ کل بروز محشر حضرت بی بی فاطمۃ الزہراء(س) اور حضرت ثانی زہراء(س) کے سامنے سرخرو ہو کر پیش ہو سکیں ۔تقریب کے آخر میں شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے خواہران کے لئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا، جسمیں مرکزی شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے شرکت کی ،واضح رہے کہ مرکزی سیکریٹری برائے تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی کاوشوں اور انتھک محنت کی بدولت مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی اورگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس میں لاہور ڈویژن کے مختلف علاقوں سے نمائندہ خواہران و معلمات نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان محترمہ سیدہ زہرہ نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور خواتین کارکنان کی سعی اور کاوشوں کو سراہا اور مزید فعالیت اور بہترین نتائج کیلئے مفید تجاویز دیں، محترمہ کبریٰ اور محترمہ زاہدہ کو آیندہ 6 ماہ کیلئے لاہور کا آرگنائزر منتخب کیا گیا، نامزد اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے محترمہ زہرہ نقوی نے حلف لیا، محترمہ لبنٰی، محترمہ تحسین شیرازی اورمحترمہ نیلم نے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔دعائے امامِ الزماں علیہ السلام اور نمازِ باجماعت کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(گلگت) چیف سیکرٹری کا رویہ ہتک آمیز اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے ریاست کے ساتھ وفاداری اور خلوص کو روپے پیسوں میں تولا نہیں جاسکتا۔سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھول جاتے ہیں کہ خنجراب بارڈر سے کوہستان تک سی پیک گلگت بلتستان سے گزرتا ہے پھر بھی ہم سے پوچھتے ہوکہ ہم نے تمہیں کیا دیا ہے؟

مجلس وحدت مسلمین کی رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے محسن ہیں جنہوں نے  28 ہزار مربع میل کا علاقہ آزاد کرکے پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔یہ لوگ کیوں بھول جاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی وجہ سے ہی پاکستان چین کا ہمسایہ بنا ہے۔گلگت بلتستان کو پاکستان پر بوجھ سمجھنے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ کشمیر سے سیاچن اور وانا وزیرستان تک اس خطے کے نوجوانوں نے اپنا خون دے ریاست کی حفاظت کی ہے اور پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق 100 ارب دیکر ہم پر احسان نہ کرے پاکستان جی بی کے عوام کے احسانات کے بوجھ تلے ڈوبا ہوا ہے۔اگر جی بی کے عوام وفاق پر بوجھ ہیں تو پھر صا ف صاف بتائیںستر سالوں میں جتنی خیرات دی ہے سود سمیت لوٹادیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں جی بی کے عوام وفادار ہیں اور کسی ناعاقبت اندیش ملازم کی تضحیک سے ریاست سے اپنی وفاداری کا سودا نہیں کرینگے،حکومت جی بی کے عوام کو انصاف نہیں دے سکتی تو تضحیک بھی نہ کرے ۔صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیف سیکرٹری کو فوراً علاقہ بدر کرکے اس عہدے پر کسی معقول آفیسر کی تعیناتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Page 85 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree