The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کیساتھ ایک تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے حوالے سے مختلف تنظیمی امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔جس میں خصوصیت کیساتھ یہ فیصلہ کیاگیا کہ شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی زیر نگرانی ملک بھرمیں ڈویژنل سطح پرتنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیاجائے گا، اس حوالے سے جلد ہی باقاعدہ تنظیمی دورہ جات کا آغاز کیا جائے گا۔
وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام شین باغ یونٹ و اٹک شہر یونٹ کی جانب سےعلیحدہ علیحدہ جشن صادقینؑ کے انعقاد کیا گیا ۔شین باغ یونٹ جشن کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد خواہر شہناز و دیگر نعت خواں پارٹیوں نے نعت پیش کی نیز اہلبیت کی شان میں قصیدے پیش کیےجبکہ اٹک شہر یونٹ نے بہت بڑے جشن کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز حدیث کساء سے ہواجومحترمہ فاطمہ نے پڑھی۔تلاوت قرآن کا شرف محترمہ نبیہہ نے حاصل کیا ۔معصوم نعت خواں خواہر آئمہ، خواہررباب،خواہرندارباب نے خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔خواہر تنزیلہ ،خواہر نورین، خواہرفرح و خواہر سکنہ از واہ نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول پیش کیں۔خواہر نبیہہ نے ایک بہت خوبصورت نعت پیش کی :"بنی ہے یہ دنیا برائے محمد "علاوہ ازیں مختلف نعت خواں پارٹیوں نے بہت خوبصورت نعتیں اور قصیدے پیش کیے،خواہران زہرا،کنیزاں مہدی،خواہر عصمت ہمرا پارٹی ،خواہر ناہید ہمراہ پارٹی، خواہر نذہت ہمراہ پارٹی،خصوصی خطابمحترمہ چمن نے کیا جس میں انہوں نے کہاکہ محمود وہ ذات ہے جس کی تمام دنیا تعریف کرے اور محمد وہ ہے جس کی تعریف محمود کرے"۔اس کے ساتھ جشن اپنے اختتام کو پہنچا نیز جشن صادقین کی مناسبت سے کیک محفل کی بزرگ خواتین سے کٹوایا گیااور نیاز کے ساتھ کیک تقسیم کیا گیا ۔سٹیج سیکرٹری کی تمام تر ذمہ داری محترمہ نقوی بہت عمدگی سے انجام دی۔
وحدت نیوز(رجوعہ سادات) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چیوٹ کی جانب سے رجوعہ سادات کے تمام محلوں میں کمیٹیوں کی تشکیل شروع ہوچکی ہے، رجوعہ سادات 20000کی زائدآابادی پر مشتمل قصبہ ہے جھاں مومنین کی کثیر تعدادرہائش پذیرہے اسی ضمن میں یہاں پر موجود چھ محلوں میں چھ کمیٹیاں بنیں گی تاکہ بھر پور انداز میںخواتین کو تنظیمی واجتماعی فعالیت کیئے تیارکیا جائے آج پھلی کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا، اس مہم کا آغاز محترمہ معصومہ نقوی نے محترمہ صائمہ زیدی کے ساتھ کیا نماز جماعت کے بعد درس اخلاق دیا گیا جس کے بعد طے پایا کہہر ہفتے محلے کی خواتین جمع ہوکر دعائے کمیل کا اہتمام کریں گی نیز دعا کے بعدہفتہ وار درس احکام اور اخلاق معلمات کے ذریعے دیئے جائیں گے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان گلگت کے زیر اہتمام زینبِ کبرا س اکیڈمی میں، جشنِ صادقین کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔بچیوں نے بارگاہِ ختمی مرتبت محمد ﷺ اور امام جعفرِ صادق ع کی بارگاہ میں ہدیہ نعت اور منقبت پیش کیں۔ جسکےبعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان گلگت کی سیکرٹری جنرلمحترمہ سائرہ نے سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی۔اور کمالِ اخلاق النبوی کے فضائل، بیان فرمائے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی رہنما اور رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں قندیل زہرا وہ پہلی خاتون ہیں جس کو ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف نوجوانوں کو رہنمائی کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبہ سندھ کے جامعات اور میڈیکل و انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے طلباء کا کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے ،اس کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان کے طلباء کو بھی آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔
گلگت بلتستان کی ہو نہار طالبہ قندیل زہرا نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل لینے کا اعزاز حاصل کیاہے۔قندیل زہرا کا تعلق گلگت شہر کے نواحی علاقے نومل سے ہے اور ان کے والد علی حیدر ایک سیاسی اور سماجی شخصیت ہیں۔قندل زہرا نے پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال سے سال 2012 میں ایف ایس سی کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا جس کے بعد ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماتحت شہید بے نظیر میڈیکل کالج میں داخلہ لیا اور سال 2017 میں ایم بی بی ایس کا کورس مکمل کرکے ہائوس جاب شروع کیا۔ڈائو میڈیکل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے ہونہار طالبہ قندیل زہرا کی ایم بی بی ایس میں اعلیٰ کارکردگی پر گولڈ میڈل دینے کا اعلان کردیا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں گلی محلوں، ٹریفک سگنلز اور چوراہوں پر بھیک مانگنے والوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سےمنظور کرلی گئ،قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں گلی محلوں، ٹریفک سگنلز اور چوراہوں پر لوگ بھیک مانگتے نظر آتے ہیں، حکومت ان کو کارآمد شہری بنانے کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اور ام ابیھا تعلیم بالغاں اسکول کے زیر اہتمام جشن میلاد الصادقین ؑکا انعقاد
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ اور ام ابیھا تعلیم بالغاں اسکول حیدرآبادکےزیر اہتمام رسول خداص اور امام جعفر صادق ع کی ولادت باسعادت کے پر نور موقع پر جشن صادقین ؑ کی پرنورمحفل کا انعقاد کیا گیاجس میں اسکول کی خواتین اور بچیوں نے ہدیہ تلاوت،حمد،نعت پیش کی اور زاکرین اہل بیت ؑ محترمہ کنول بتول ،محترمہ رضوانہ نے بچیوں کو فضائل امام جعفر صادق ؑاور رسول خداص کے مشن عالم اسلام کو بڑھانے پر روشنی ڈالی محترمہ سیمی نقوی معلمہ تعلیم بالغاں اسکول نے مہمان گرامی کا تبرک اورتحا ئف سے شکریہ ادا کیا اوردعائے امام زمانہ عج کے ساتھ میلاد کا اختتام کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کراچی ضلع ملیر کی جانب سے جشنِ ولادت صادقین جنابِ ختمی مرتبت محمد مصطفی ﷺ و امامِ جعفرِ صادق اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے میلاد کا اہتمام کیا گیا،جس میں خصوصی طور پر مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی (ممبر پنجاب اسمبلی) کوبطور مہمانِ خصوصی شرکت اور خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔میلاد کا باقاعدہ آغاز حدیث کساء کی تلاوت سے ضلع ملیر کی شعبہ خواتین کی جنرل، سیکرٹری خواہر تفسیر نے کیا جسکےبعد خواہران نے بارگاہ ِ ختمی مرتبت ﷺ و اہلبیت ع ہدیہ نعت و منقبت پیش کیں۔پروگرام میں ضلع ملیر کی خواہر شبیہ کی جانب سے بیتِ زہرہ ع و عزاداری فائونڈیشن کی کارگردگی رپورٹ پیش کی اور عزاداری و فلاحی اور روزگار اسکیم کے حوالے سے تفصیلی آکاہ کیا گیا۔اسکے بعد خواہر زہرہ نقوی صاحبہ نے خصوصی خطاب فرمایا جسمیں آپ نے سیرتِ مبارکہ النبی ﷺ اور آیمہ اطہار ع کی سیرت پر روشنی ڈالی۔آپ نے اپنے خطاب میں بالخصوص صفاتِ رسول کریم ﷺ رحمت،صداقت اور امانت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ذاتِ رسول ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت کا باعث ہیں تو پھر یہ صفت اس امتِ محمدیہ کی زندگی کے مختلف مرحلوں پر پہچان ہونی چاہیے، وہ جو اپنے دشمن کو بھی اپنے اخلاق و کردار سے ایسا گرویدہ و متاثرکرتے ہیں کہ بارضا و تسلیم وہ دینِ اسلام کو قبول کرتے ہیں۔اسی طرح رسولِ مقبول ﷺ کہ صداق اور امین ہونے کا قبل از اعلانِ رسالت سے ہی ہر خاص و عام، دشمن و دوست متعرف تھا۔جبکہ صداقت اور امانت ہر زمانہ کے لئے مشکل ترین افکار ہیں۔صادق اور امانت دار ہونا امتِ مسلمہ کے ہر شخص کا امتیاز ہونا چاہیے۔صداقت اور امانت صرف مادی چیزوں کے لئے ہی نہیں، ہر لحظہ مومن کا صداقت پر مبنی اور امانت داری سے مزین ہونا چاہیے۔
انہوںنے مزید کہاکہ اخلاق کی اعلیٰ ترین مثال اور کامل ترین شخصیت رسول ﷺ کی ذات ہے۔ہم نبی رحمتﷺ کی امتِ واحدہ ہیں۔ آج سوہ استفادہ کی وجہ سے مسلمان ہی مسلمان کا دشمن اور تفرقہ کا شکار ہے۔ ہم نے کوشش مسلسل اور سعی پہم کرنی ہے امت محمدیہ ﷺ کی وحدت اور بقا کے لئے اور الحمد للہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اس حوالے سے ہر شعبہ میں گامزن ہے۔اور اتحاد و وحدت کی جانب ہمارا کامیاب سفر جاری رہے گا۔جب حکومتِ جہانی کی بات ہوگی تو وہ رسول ﷺ کے اس فرزند کی حکومت جہانی کا زکر ہے جسکے لیے تمام امت انتظار، میں ہے۔ہمیں ایک پرچم کے ساے میں امتِ سیدِ لولاک ﷺ کی صورت اس حکومتِ جہانی کے لئے زمینہ سازی بھی کرنی ہے اور اخلاق و افکار ِ محمد ﷺ و آلِ محمد ﷺ، سے اپنی نفس کی تربیت اور اپنی کردار سازی بھی کرنی ہے ۔ اسکے علاوہ آپ نے بطور ممبر پنجاب اسمبلی اپنے پروجیکٹس سے بھی آگاہ کیا۔جن میں تعلیم و صحت، بیوہ اور فقراء کے حوالے سے انکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بالخصوص مومنین کی گمشدگی، عزاداری اور زیارات کے مسائل کےحوالے سے مختلف وزراء سے ملاقات،اور جو قراردادیں پیش کی گئیں ان کے نتائج بیان فرماۓ۔آخر میں ملکِ خدا داد پاکستان کی ترقی و کامیابی،دینِ اسلام کی سربلندی، اور ملتِ تشیع کی کامرانی کے لئے دعا کرائی۔تمام شھداء ملک و ملت کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ اور دعاۓ سلامتی و دعاۓ فرج کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے یوتھ سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے کہا ہے کہ نوجوان طبقے کوکھیلوں کی سہولتیں مہیا نہ ہونے کی وجہ سے طلباء منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داریاں والدین سمیت اساتذہ کرام اور حکومت وقت پر عائد ہوتی ہیں،ارباب لیاقت علی نے مزید کہا کہ کھیل کے اعتبار سے صوبہ بلوچستان میں ایسے بے شمارقابل کھلاڑیاں موجود ہیں، جو اپنے مہارت کو بروئے کار لاکر ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی اور نیک نامی کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھیل سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی تو ہمارا صوبہ ملک کے باقی صوبوں کے کھلاڑیوں کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کو بھی اہمیت دے کھیلوں کے فروغ کیلئے دو ررس اقدامات اٹھائے حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبہ بلوچستان میںقابل کھلاڑیاںکی کوئی کمی نہیں ہیں جوملک و قوم کی نیک نامی کا سبب بننا چاہتے ہیں مگر بلوچستان میں کھیل اور اس سے وابسطہ افراد کو جس طرح نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اس کی وجہ سے نئے ٹیلنٹ سامنے آنے سے کتراتے ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کریں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور نئے ٹیلنٹ سامنے آئے یہ کھلاڑیاں آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کریںگے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین 12 تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کو اسوہ حسنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے منائے گا اور ملک بھر میں اس عنوان کے تحت کانفرنس ،سیمینار،تقرری اور مقالہ نویسی کے مقابلے کروائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ جشن میلاد النبیﷺ امت مسلمہ کے درمیان نقطہ اتحاد ہے،خاتم النبیین ﷺ کی ولادت کا جشن تمام شیعہ سنی مسلمان مل کر مناتے ہیں ، انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ملک بھرمیں پیغمبر اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشیوں کو شایان شان اندازمیں منانے کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے صوبائی اور ضلعی سطح پر تمام عہدیداران کو ہدایات جاری کرتی ہے کہ 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے دوران صوبائی اور ضلعی سطح پرمحافل میلاد، نعت ، جشن، سیمینار، تقریری مقابلے ، کوئزوغیرہ کے پروگرامات کا بھی انعقادکیاجائے۔