The Latest
وحدت نیوز(لاہور) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے 13,14,15 رجب المرجب میں سہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجتماعی عبادت کے پہلے دن میں مولانا مھدی کاظمی صاحب نے اعتکاف اور ہماری ذمہ داریاں محترمہ نجف طاھرہ نے تجوید القرآنمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازیمحترمہ معصومہ نقوی نے درس احکام اور مولانا مظاھر موسوی صاحب نےدرس اخلاق کے عنوان سے خواتین کو لیکچر دیے،13رجب، ولادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاھور کی مسئول محترمہ حنا تقوی نے جشن سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ حافظات مدرسہ کے ہمراہ قرآن خوانی کی گئ اور محترمہ معصومہ نقوی کے ہمراہ شب جمعہ کی مناسبت سے دعاے کمیل پڑھی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے یو م پاکستان کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ 23مارچ 1940 لاھور میں پیش کردہ قرارداد پاکستان کو اس لیے بھی اہم مقام حاصل ہے کہ یہ ایک اجتماعی سوچ کامظہر تھا۔ تمام مسلمان ایک تحریک کا روپ دھارے ہوئے تھے اسی اتحاد و یگانگت اور قائداعظم جیسے عظیم لیڈر کی بصیرت و حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ ہم ملک پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج بھی قوم کو ملک خدادا کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اسی تاریخی جوش و ولولے اور اتحاد کی ضرورت ہے جو 1940ء میں مسلمانان برصغیر میں موجود تھا۔
وحدت نیوز (فیصل آباد) پاکستان شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی جانب سے تحصیل جھمرہ میں یونٹ تشکیل دیا گیا،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے تحصیل جھمرہ میں خواتین سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف اور اس الہی تنظیم کی ضرورت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مکتب تشیع کی ابھرتی ہوئی سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو ملک میں تشیع کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ، اس موقع پر مرکزی مسئول مدارس محترمہ بشری شریف نے بھی خواتین سے خطاب کیا۔ محترمہ ساجدہ بتول کو جھمرہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی جانب سے قائم کردہ قرآن سنٹر میں سالانہ پروگرام بعنوان “جشن مولود کعبہ” کا انعقاد کیا گیا ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کے زیر اہتمام بچیوں کے لیے قائم کردہ قرآن سینٹر کا تیسرا سالانہ پروگرام مرکزی امامبارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چینیوٹ میں منعقد ہو،ا اس موقع پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات کی معلمہ محترمہ زھرا بخاری صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے سیرت امیرالمومنین علیہ سلام پر روشنی ڈالی اور ان کے فضائل و مناقب بیان کیے اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے بھی خطاب کیا اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی ، انھوں نے عصر حاضر اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس پروگرام میں بچیوں کی جانب سے تلاوت، کوئز مقابلہ، ٹیبلو اور ترانے پیش کیے گئے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی جانب سے ضلع لاھور کے تمام یونٹس کے لیے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل لاھور محترمہ حنا تقوی نے تفصیلاً ایم ڈبلیو ایم کے موقف اور اھداف کو بیان کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ایم ڈبلیوایم کو ئی فرقہ وارانہ جماعت نہیں بلکہ مسلم وغیر مسلم کے حقوق کی محافظ جماعت ہے اور ملک پاکستان میں اپنے حقوق کی جنگ لڑنا اور اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ ہم سب نے مل کر اس جماعت کو امام زمانہ علیہ السلام کی قیادت میں چلانا ہے۔ محترمہ عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع لاھور نے تمام یونٹس کی شرکاء خواتین کو تاکید کی وہ اپنے اپنے علاقے میں ہفتہ وار یا ماہ وار دعائے کمیل، حدیث کسا اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری کریں نیز نیمہ شعبان اور رمضان کی شب قدر کی راتوں میں اجتماعی اعمال بجا لائیں اور یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے محلہ شادی ملنگ چنیوٹ میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں محترمہ زھرا بخاری ، محترمہ عابدہ پروین اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی اور جامعہ بعثت چینیوٹ کی پرنسپل محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین کو مختلف موضوعات پر دروس دیے۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں سیرت امیرالمومنین علیہ سلام اور ہماری ذمہ داریاں ، سیرت حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا ، دعا و مناجات کی اہمیت ، امام نقی علیہ سلام کے حالات زندگی اور فقہی احکام جیسے موضوعات پر خواتین کو لیکچر دیے گئے۔
وحدت نیوز (لاہور) یوم خواتین کی آڑ میں مغرب زدہ سوچ کو مسلط نہیں کرنے دیں گئے ۔یوم خواتین پر کچھ این جی اوز کی جانب سے اسلامی معاشرتی اقدار کی دھجیاں اڑائی گئیں ، ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی ومرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان محترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کی آڑ میں اپنے مذموم عزائم کے ساتھ سڑکوں پر آنے والی خواتین اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی پر عمل پیر ا ہیں ان کے ہاتھوں میں اٹھائے گئے بینرز اور ان کے نعرے نا صرف اسلامی قوانین سے بغاوت بلکہ ہمارے مشرقی اقدار کےبھی منافی تھے ،اس حساس نوعیت کے مسئلے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور ان کے پس پردہ چھپے عزائم کو بے نقاب کرکے ایسے ملک دشمن آلہ کاروں کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔
زہرانقوی نے کہاکہ ایسے مظاہرےدہشتگردی پر قابو پانے کے بعد ملک کو ایک اور سنگین اخلاقی جرم کی طرف لے جانے کی ایک قبیح سازش ہے جسے قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دےگی،ہمارے لئے رول ماڈل جناب سید ہ فاطمہ زہراؑ کی ذات اقدس ہے ۔اسلام نے جو عزت ومنزلت اور حقوق عورت کو ماں بیٹی بہن اور بیوی کے روپ میں عطا کیئے ہیں آج کی دنیا کا کوئی معاشرہ ایسی مثال پیش نہیں کرسکتاہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی صاحبہ کی جانب سے طلبہ وطالبات کی کیریئرکاؤنسلنگ کے لئے حکومتی سطح پراقدامات کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں منظور کر لی گئی،محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے نوجوان طبقے کی کیریئر کاونسلنگ سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی میں پیش کی تھی۔
قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ ہمارے ملک میں حکومتی سطح پرمناسب کیریئرکاؤنسلنگ نہ ہونے کے باعث بہت سے طلباءوطالبات یونیورسٹی میں داخلے کے وقت اپنی صلاحیت اور ذوق کے مطابق مناسب تعلیمی شعبہ منتخب نہیں کرپاتے جس سے نا صرف نوجوان کی صلاحیتیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ وہ ملکی ترقی واستحکام کے لئے خاطر خواہ خدمات سرانجام نہیں دے پاتے، اس طرح بہت سے اہم شعبے ماہرین سے محروم رہ جاتے ہیںکیونکہ بالعموم لوگوں کی توجہ چند خاص شعبوں پر مرکوز ہوجاتی ہے۔
لہذٰا اس ایوان کی رائے ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کی خاطرنوجوان طلبا و طالبات کے ذوق اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی شعبہ جات میں ان کی بھرپور راہنمائی کے لیے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل ضائع نہ ہو اور وہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے اپنی بھرپور خدمات انجام دے سکیں۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) سفیر انقلاب ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی24 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے فیصل آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شھید نے مجاہدانہ زندگی بسر کی ، آپ ایک مخلص اور درد دین رکھنے والے انسان تھے جن کی زندگی کا مقصد قوم کے نوجوانوں میں بیداری اور تحرک پیدا کرنا ، انھیں اپنے حقوق اور اجتماعی فرائض سے آگاہ کرنا ، طاغوتی قوتوں کے مد مقابل آنا اور انھیں شکست دینا ، اور اپنے مکتب کی بے لوث خدمت کرنا تھا آپ حقیقی پیرو امام خمینیؒ تھے اور خط ولایت فقیہ پر گامزن تھے۔
وحدت نیوز (لاہور) خواتین کی عزت وتکریم کا تصور چودہ سوسال پہلے اسلام نے متعارف کروایا۔بطورخاتون سیدہ پاک بی بی فاطمہ زہراؑ کا کردار تما م امت مسلمہ کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی سید ہ زہرا نقوی نے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تحت لاہور میں یوم خواتین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جدیداور مہذب ممالک جس مثاوی حقوق کی بات کرتے ہیں خواتین کو عزت دینے اور ان کو ہراسا ں کرنے کے خلاف بات کرتے ہیں۔ اسلام نے عرب جیسے معاشرے میں جہاں بیٹیاں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھااس معاشرے کو خواتین کی عزت و وقار کا سبق پڑھایا۔خاتون جنت بی بی پاک زہرا? ایک ماں کے روپ میں ایک بیٹی کے روپ میں ایک بیوی کے روپ میں مثالی نمونہ ہیں۔ ہمارے لئے جناب سید ہ بی بی زہرا ? کی ذات اقدس نمونہ عمل ہیں۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان میں خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہی ہے۔ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کومعاشرے کا فعال رکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم نصف آباد ی کو نظر انداز کر کے ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔خود خواتین کو بھی تعلیمی اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھ کر حصہ لینا ہو گا تاکہ خاندان اور معاشرے میں فعال اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔