The Latest

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی جانب سے کہکشاں کالونی میں یونٹ تشکیل دیا گیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا تعارف پیش کیا نیز اغراض و مقاصد اور منشور سے بھی آگاہ کیا۔ جسکے بعد باہمی مشاورت سے محترمہ تنویر فاطمہ کو کہکشاں یونٹ ضلع فیصل آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے پراجیکٹ تعلیم بالغاں اُمّ ابیھا سکول و مدرسہ میں وفات جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کہ موقع پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیمی نقوی نے کہا بی بی ام البنین سلام الله علیھا کی سیرت و کردار کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کو حسنین شریفینؑ نے اپنی ماں پکارا ہےاور آپ کی آغوش میں حضرت عباس علمدارؑ جیسے شجاع و مطیعِ امامؑ نے تربیت پائ ہے۔اھل بیت علیھم السلام کے نزدیک آپ کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے ، آپؑ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین  کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کیا ،آپ نے جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا سلام الله علیھا اپنے بابا کی صرف بیٹی نہیں تھیں بلکہ کار رسالت کی انجام دہی میں ان کی ناصرہ و مدد گار تھیں ، اور اسی طرح جناب امیرالمومنین ع کے لیے فقط زوجہ نہیں تھیں بلکہ ان کے حقِ امامت و ولایت کو پہچانتے ہوئے ان کا دفاع کرنے والی اور معاون رہیں،بعد از مجلس محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ یونٹ ممبران کو حریم ولایت رسالہ پر مباحثے اور ہفتہ واردعا کی محافل منعقد کرنے کی تاکید کی۔

وحدت نیوز (ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے ضلع ٹنڈو الہ یار کے علاقے مٹھن شاہ پاڑو میںایم ڈبلیوایم شعبہکا  یونٹ قائم کیا ، اس تنظیمی نشست میں محترمہ سلمیٰ عبدالرزاق کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں پوری کابینہ کا چناو کیا گیااور حلف برداری ہوئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین ) مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کی معاون محترمہ ارم اور محترمہ غزالہ جعفری بھی موجود تھیں،جنہوں نے نو منتخب کابینہ کی مختلف تنظیمی امور میں راہنمائی کی۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے باری شاخ ضلع نصیرآباد بلوچستان میں تین متاثرہ مومنین کے جل کر تباہ ہوئے ہوئے گھروں کی تعمیر نوکا آغاز،تینوں متاثرہ مومنین کو 2، 2کمروں پر مشتمل گھر بناکردیئے جائیں گے،خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے وائس چیئرمین مسرت کاظمی اور ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی خصوصی توجہ اور کوششوں سے تینوں متاثرہ مکانوں کی تعمیر نو پر متاثرہ مومنین نے دلی مسرت اور شکریہ کا اظہار کیاہے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے سنگ بنیاد رکھ کر مکانوں کی تعمیر نو کے کام کا باقائدہ آغاز کردیا ہے۔

وحدت نیوز (ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں ضلعی کابینہ تشکیل  دی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کی معاون محترمہ ارم اور غزالہ جعفری بھی موجود تھیں۔ محترمہ سیدہ  سیمی نقوی نے امامبارگاہ مولا رضا ع ٹنڈوالہ یار میں خواتین کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہمیں سیرت و کرادر زینبیہ (س) پر چلتے ہوے امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی میں اپنے حصے کا کام انجام دینا ہے ، ایک باحیا ، متقی اور تعلیم یافتہ عورت ہی اس معاشرے کو خمینی بت شکن جیسا فرزند عطا کر سکتی ہے   انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی یہ تنظیمی سرگرمیاں خواتین کے اندر شعور و آگہی اور انھیں اپنے فرائض انجام دینے کی طرف راغب کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو رہی ہیں ۔بعد از خطاب محترمہ سیمی نقوی نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ امیر رضوی اور ان کی کابینہ سے حلف لیا اور سہ ماہی برنامہ دیا جس میں ہفتگی محافل دعا و مناجات،  خواتین کے لئے دروس کی نشست اور معصومین علیھم السلام کی ولادت و شہادت منانا شامل ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرا نقوی صاحبہ نے لاہور میں شریکة الحسین۴ سنڈے سکول کی پرنسپل محترمہ فرحانہ فصاحت کی جانب سے منعقد کی گئ نشست میں حسن ٹاؤن اور اتفاق ٹاؤن لاھور میں دو یونٹ قائم کیے۔ اس موقع پر محترمہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کا منشور بیان کیا اور کہا کہ فقہ جعفریہ کا متحد و منظم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہمیں شعبہ خواتین کے ذریعے کردار فاطمی و زینبی کو اس معاشرے میں اجاگر کرنا ہے ، کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کا بنیادی کردار ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان امام علی علیہ سلام کے فرمان ، ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار رہو پر عمل کرتے ہوے مظلومین پاکستان کی آواز بن گئ ہے۔ نشست کے آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل(شعبہ خواتین) محترمہ زہرا نقوی نے ناصرہ اظہر(اتفاق ٹاون) اور معزز فاطمہ (حسن ٹاون) سے بطور یونٹ سیکرٹری جنرل حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نےجامعہ خدیجة الکبریٰ لاہورمیں یوم شھداء کی تقریب سے خطاب کیا،اپنے خطاب میں انہوں  نے شھدائے ملت تشیع کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےکہاکہ  “ شھدا ہمارا افتخار ہیں ان کی عزت و تکریم کرنا اور ان کی یاد منانا ایک عظیم عبادت ہےہماری ناقص عقلیں اِن شہداۓ کرام کے اُس مقام و منزلت کو سمجھنے سے قاصر ہیں ، جو وہ خدا کے ہاں رکھتے ہیں۔ خداوند کریم اُن  ہستیوں کو ہی شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے جو اُسکے نزدیک معتبر و مقرب ہوں۔ شھداء اپنے حصے کا کام کر گئے اب ہمیں اپنا کام انجام دینا ہے ،زندہ قومیں اپنے شھداء کی یاد کیساتھ ان کے ہدف کو بھی زندہ رکھتی ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل لاہورمحترمہ لبنی زیدی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی سے لاھور میں ملاقات کی،اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی نے شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت کو سراہا اور انکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تنظیمی امور اور شعبہ جات کے حوالے سے ان کی رہنمائی بھی کی۔ علامہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ھم سب کو مل کر اللہ کی رضا کی خاطر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان راجا ناصر عباس جعفری کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے مشن اور ہدف میں صادق اور خالص ہیں۔

وحدت نیوز(کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل خواتین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ڈاکٹر عبیرہ بخاری سے تنظیمی حوالے سے ملاقات کی، ڈاکٹر عبیرہ بخاری کمالیہ تحصیل ھیڈ کوارٹر میں سرکاری ملازمت کر رہی ہیں، انھوں نے اپنے شعبے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی مکمل یقین دھانی کروائی کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ ورکنگ وومن کے پلیٹ فارم سے مومنین و مومنات کی خدمت کے لیے جب بھی ضرورت پڑی وہ اپنی خدمات پیش کریں گی، علاوہ ازیں ڈاکٹر عبیرہ بخاری نے تحصیل گوجرہ اور کمالیہ کے تمام پروفیشنلز کی تفاصیل حاصل کرنے کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے ۔

Page 78 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree