The Latest
وحدت نیوز (کراچی) صوبائی سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ صوبہ سندھ الفت عالم کربلائی نے مرکز کی مشاورت سے 11 جنوری 2019 سے 13 جنوری 2019 تک ایام خیرالعمل منانے کا اعلان کیاہے،اس سلسلے میں تما م اضلاع کو ھدایت کی جاتی ہے کہ وہ یونٹ سطح تک مندرجہ ذیل سرگرمیاں میں سے کوئی یا سب ان تین روز میں انجام دیں ۔
1۔ صفائی کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے محلے، مسجد، امام بارگاہ اسکول یا شہر میں صفائی کا اہتمام کریں آگاہی کے سلسلے نشروعشات یا وال چاکنگ بھی کر سکتے ہیں۔
2۔ مریضوں سے ہمدردی کے عنوان سے ہسپتالوں میں جا کر مریضوں کو فروٹ، دوا ، کھلونے بلڈ ڈونیش یا صرف ایک پھول دے کر عیادت کرسکتے ہیں اس سلسلے میں بھی کسی مرض سے بچنے کے لیے آگاہی کی نشروعشات بھی کی جاسکتی ہے۔
3۔ غربہ و مسکینوں کی مدد اس سلسلے میں غریبوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کرکے سردی کی مناسبت سے گرم اشیاء دے کر غریب طلبہ میں کتابیں یا ڈریس دے کر یا کچھ وقت غریبوں کے ساٹھ گزار کر بھی مدد کی جاسکتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ بھی کوئی عمل خیر کا انجام دے کر 11 جنوری سے 13 جنوری تک خیرالعمل ایام منایا جاسکتا ،امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں اپنی ذاتی طور پر کوششیں کریں گے اور ہر ضلع و یونٹ لیول تک ان ایام کو سرانجام دے کر اپنا و قوم فریضہ ادا کریں گے،شعبہ تنظیم سازی سندھ شعبہ سیاسیات صوبہ سندھ اور شعبہ نشرواشاعت صوبہ سندھ سے درخواست ہے کہ وہ ان ایام کو منانے میں ادارے کی مدد کریں، تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ مرکزی ایگزیکٹیو باڈی میں تہہ کیا گیا ہے کہ تمام پروگرام اضلاع اپنی مدد آپ کے تحت انجام دیں گے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے ایک توجہ دلاؤنوٹس میں کہاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 227کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین اور انتظامی امور و قرآن وسنت کے مطابق ہونا چاہئے، لہذٰا صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس ایوان کی رائے ہے کہ تمام ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے ایسے اشتہارات پرپابندی عائد کی جائے جو خواتین کی ہتک حرمت کا باعث ہوں اور فحاشی وعریانی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے محترمہ سیمی نقوی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے رابطہ جبکہ محترمہ شبانہ میرانی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے تحفظ عزاداری نامزد کردیا ہے، اس موقع پر محترمہ زہرانقوی نے امید ظاہر کی کہ دونوں خواہران پہلے سے زیادہ تنظیمی فعالیت انجام دیں گی اور سندھ بھرمیں مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گی۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد شعبہ خواتین کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام اراکین کابینہ اور ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب صاحبہ نے تنظیم کی اہمیت اور ضرورت پرگفتگو کی اور پھر قرآن سنٹر کا دورہ بھی کیا گیا،دوران اجلاس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین میں شامل ہونے والی نئی ممبران کا تعرف بھی کروایا گیا، اجلاس کا باقائدہ اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اورایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کی مرکزی کابینہ کی خواہران سے ملاقات،مجلسِ وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی نے مرکزی سیکریٹری برائے رابطہ محترمہ سیمی نقوی، مرکزی سیکریٹری برائے نشر و اشاعت محترمہ عظمیٰ تقوی اور انکی معاون محترمہ ارم اور شعبہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ ام البنین کیساتھ مختلف تنظیمی امور کے حوالے سے ایک تفصیلی ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے حوالے سے مختلف تنظیمی پروگرام زیرِ غور لائے گئے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے وفدسے مختلف کامیاب تحریکوں میں خواتین کا کردار کے عنوان سے خطاب کیا،انہوںنےکہاکہ ہماری خواتین کے لئے رول ماڈل کے بطور عام خواتین نہیں بلکہ اسوہ سیدہ ع اور کارِ زینبی ع ہے۔شھزادی فاطمۃ ع کہہ سکتی تھیں کہ یا علی ع میں گھر میں رہ کر امورِ خانہ داری اور بچے سنبھالتی ہوں آپ حق کے لیے آواز اٹھائیں مگر دنیا نے دیکھا امورِ خانہ داری کو کمال پر سرانجام دینے والی بیبی نے ایک لمحے کےلئے بھی گوارہ نہ کیا کہ علی ع تنہا میدان حق میں رہ جائیں،بلکہ شھزادہ ہر ہر قدم پر بھرپور ساتھ دیتی ہیں،کبھی حوصلہ بڑھاتی ہیں تو کبھی دربار میں بھی جاکر فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرماتی ہیں۔سیدہ س میدانِ عمل میں ثابت قدمی کیساتھ وقت کے امام کی بھرپور نصرت کرتی ہیں۔پھر اسی انداز میں تربیتِ ثانی زہرہ شھزادہ زینبِ کبرا س نظر آتی ہیں۔اتنی شھادتوں، مصیبتوں، آلام و مصائب، قید و بند کی سختیاں کھلتی ہوئی، یتمیم بچوں اور بے سہارا بیبیوں کا حوصلہ بڑھاتی سر برہنہ بے کجاوہ اونٹوں پر سوار، سفر طے کرکے مملکت ظالم شام میں تشریف لاتی ہیں اور بھرے دربار میں ظلم اور اسکے ظلم کو ہمیشہ کے لیے ذلیل و رسواء کر دیتی ہیں۔قیامت تک کے لیے بے نقاب کر دیتی ہیں اور قیامت تک آنے والی نسلوں کو پیغام دے جاتی ہیں۔کربلا آج بھی جاری و ساری ہے۔ہمیں آخری امام کے ظہور کے لیے تیزی سے امور سرانجام دینے ہیں، اس راہ کے ہر پتھر کو جو رکاوٹ ہے اسے خود ہٹانا ہے۔آخر میں دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی اور ملک وملت کے ترقی کی دعا کے پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین کراچی شعبہ خواتین کی جانب سے تربیتی و تنظیمی نشست کا اہتمام کیاگیا جس میںمرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے خطاب کیا،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے خواہر ناظمین نے کیا جسکے بعد محترمہ زہرہ نقوی نے انتہائی مفصل انداز میں ملکی سیاست میں خواتین کے کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی۔آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی باہمت اور بلند حوصلہ خواتین اس عظیم جدوجہد کا حصہ رہی ہیں۔اور قدم با قدم پر مشکل میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں۔ اور تاریخ پاکستان میں بےشمار ایسی بلند حوصلہ نامور خواتین کے نام سنہری حروف سے لکھے گئے۔یہ ترقی کا سفر آج بھی جاری ہے اور ملک و ملت کی ترقی میں نمایاں مقام پر ایسی ہی بے شمار خواتین موجود ہیں جو سیاست کے میدان میں بھی مصروف عمل ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی کی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی کے ساتھ ایک تنظیمی نشست ہوئی جسمیں مختلف تنظیمی امور زیرِ غور آئےاور مستقبل قریب کے حوالے سے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے۔توسیعی امور کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ابتدائی طور پہ کراچی میں توسیعی امور دیکھےگی۔اسکے علاؤہ شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے خانم زہرہ نقوی کو بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دعاؤں کیساتھ مبارکباد پیش کی گئی اور بلخصوص شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے خواہر زہرہ کو چادرکا تحفہ پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی خانم زھرا نقوی نے سال نو کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امام علی ع کا قول نقل کرتے ہوئے کہا
امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے .... تمہاری عمر کا جو حصہ گزرچکا وہ ختم ہوگیا جو آنے والا ہے وہ نا قابل یقین ہے، لہذا موجودہ وقت کو (عمل کے لیے) غنیمت جانو ۔۔!!
سیدہ زہرا نقوی نے کہاکہ سال 2018 کا سورج غروب ہوگیا اور اب نئے سال 2019 کی صبح طلوع ہو چکاہے ۔سال نو میں کامیابیاں سمیٹنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ سال گزشتہ میں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا احتساب کیا جاے اور اپنے کردار و رفتار کو پرکھا جائے ، اپنا محاسبہ کیا جائے کہ کب کہاں ہم نے غلطی کی, گزرے ہوے 365 دن پر غور و فکر کریں کہ کیسے گزارے اور کہاں گزارے تاکہ آنے والے 365 دنوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے ، اوراپنی گزشتہ کمی و کوتاہیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ سال نو ہمارے لیے نئ امیدیں ، نئے عزم و ارادے اور نئے جوش و ولولے لاتا ہے ، نیا سال ہمیں موقع دیتا ہے کہ وقت کو غنیمت سمجھو اور اس سے بھرپور استفادہ کرو ، وہ قومیں جو اپنے وقت کی قدر کرتی ہیں ہمیشہ سربلند رہتی ہیں اور کامیابیاں ان کے قدم چھوتی ہیں ، ایک منظم اور کامیاب و کامران قوم بننے کے لیے ہمیں اپنی ماضی کی تلخیوں کو شیرینی میں بدلنا ہوگا اور اس کے لیے وقت کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا یہ امکانات کی دنیا ہے ، یہاں کچھ ناممکن نہیں اگر ہم اپنے وقت اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، اپنے ارادے مظبوط اور نگاہ منزل مقصود پر مرکوز رکھیں تو کامیابی یقینی ہے ۔
انہوںنے مزید کہاکہ خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ سال نو ہمارے لیے کامیابی و مسرتوں کا سال ہو اور ہمارا ملک اس سال میں امن امان کا گہوارہ بنے اور خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن ہو ، ماضی کے تلخ واقعات کبھی نہ دوہراے جائیں، دہشتگرد اور کالعدم جماعتوں کا قلع قمع کیا جاے تاکہ یہ قوم سکھ کا سانس لے اور اپنے ملک کے استحکام ،امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور مثالی کام سرانجام دے کر ملک کا نام اونچا کریں۔ ۔۔ آمین
وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے ضلع ملیر کے دور افتادہ علاقے بگٹی گوٹھ بن قاسم کے 65 ضرورت مند گھرانوں میں سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کمبل اور بستر فراہم کیئے گئے،, اس موقع پر خیر العمل ویلفئیر کراچی کے سیکریٹری زین رضوی, امام جماعت مسجد وامام بارگاہ بگٹی گوٹھ مولانا انصاف علی حیدری, ایم ڈبلیوایم بگٹی گوٹھ یونٹ کے سیکریٹری جنرل محبت علی ودیگر بھی موجود تھے۔