The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کے زیر اہتمام اعمال نیمہ شعبان شالیمار ٹاؤن میں ادا کیے گئے ،‎ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے شالیمار ٹاون میں منعقدہ اعمال نیمہ شعبان میں شرکت کی،شالیمار ٹاون میں شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے نو یونٹ قائم کیے گئے تھے جن کی حلف برداری بھی کی گئ۔اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے خصوصی خطاب کیا جس میں انھوں نے عصر حاضر میں خواتین کی ذمہ داریاں اور امام زمانہ ع کے ظہور کے تقاضے کے عنوان سے گفتگو کی ،اعمال نیمہ شعبان کی انجام دہی کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی صحت و سلامتی، ملکی سالمیت اور ملت تشیع کے استحکام  اور امید مستضعفین جہاں امام مھدی ع کے ظہور کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ زینب کبریؑ اکیڈمی میں ولادت با سعادت امام زمانہ علیہ سلام کی مناسبت سے جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں اور خواتین سے خطاب کرتے ہوے عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان پر محترمہ ثوبیہ نے روشنی ڈالی ، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری یوتھ اور گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراھیم نے خصوصی خطاب کیا اور کہا امام زمانہ ع کی حکومت قائم کرنے کے لیے ہمیں ابھی سے میدان عمل میں اتر کر راہیں ہموار کرنی ہیں اور اس امر کے لیے بے شمار مسائل اور کٹھن و نا مساعد حالات و واقعات کا بھی ہمیں سامنا کرنا ہوگا ہمیں چاہئے کہ ہم خود کو بھی اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیں کہ سختی و مشکلات سے گھبرا کر اپنے عظیم ھدف سے پیچھے نہ ہٹیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے رشی بھون لاہور میں ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی زیر سرپرستی یونٹ قائم کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تعارف اور اس الہی تنظیم کے اھداف و مقاصد سے خواتین کو آگاہ کرتے ہوے کہا کہ معاشرے میں اجتماعی طور پر کام کرنے اور مکتب تشیع کا حقیقی عکس زمانے میں اجاگر کرنے کے لیے ایسی ٹیم اور جماعت کا حصہ بنیں جو معیاری ہو جو صرف باتوں اور جوشیلے خطاب تک محدود نہ ہو بلکہ عملی طور پر ہر میدان میں آپ کو نظر آے اور اس وقت ایم ڈبلیو ایم پاکستان ہر اس فرد کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جو خلوص نیت  اور مضبوط ارادے کیساتھ ملت کی خدمت انجام دینا چاہتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کے بی بی پاکدامن یونٹ کی جانب سے امام بارگاہ فاطمہ زھرا ع میں اعمال نیمہ شعبان ادا کیے گئے ، جس میں خواتین کی بھرپور شرکت رہی ، اس موقع پر محترمہ بشری شیرازی کی اقتداء میں نیمہ شعبان کے مخصوص اعمال انجام دیے گئے اور ظہور امام مھدی ع ، ملکی سالمیت و استحکام اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زھرا نقوی کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراھیم نے کوئٹہ ہزار گنجی میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر اظہار تشویش کرتے ہوے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے آخری انجام تک پہنچانا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ۔دہشت گردوں نے ہر مکتبہ فکر اور فرقے کو نشانہ بنایا ہے اہل تشیع اس میں سب زیادہ نشانہ بنے۔

انہوں نے کہا ان کاروائیوں کے زریعے ملت تشیع کو کمزور بنانے کی ناکام کوشش کی گئ ہے کہیں دہشت گردی کی کاروائ ہوتی ہے جس میں ہماری قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں اور کبھی ڈی آئ خان اور کراچی کے شہروں میں راہ چلتے ہوے شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے اور کہیں غیر قانونی اور جبری طور پر شیعہ جوانوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان وہ سر زمیں ہے جہاں  اہل تشیع سب سے ذیادہ ہیں یہاں ہمیں صدر پاکستان منتخب کرنے کا اختیار نہیں تو ہمیں قوانین پاکستان کے تحت پھانسی اور عمر قید کی سزا کیوں؟  گلگت میں اسیر رحمت علی کی شہادت بھی ریاستی دہشت گردی ہے ہم ہر خطے اور ہر جگہ ہونے والی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں وطن عزیز میں شیعان حیدر کرارؑ کے خلاف ہر لحاظ سے میدان تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  جب ملت پر مشکل وقت آ جائے تو مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی قیام کرنا ہے اور مظلومین کی آواز کو ایوانوں میں پہنچانا ہے۔ ہم بروز جمعہ قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل ہر ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے گڑھی شاہولاھور کا دورہ کیا اور وہاں یونٹ قائم کرنے کیساتھ ساتھ درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر مرکزی مسئول مدارس محترمہ بشری شیرازی بھی ان کیساتھ موجود تھیں۔ ‎محترمہ حنا تقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جب بھی شیعہ قوم ہر کوئ مشکل پڑی ہے چاہے وہ ھزار گنجی جیسے واقعات ہوں یا ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ ان مظلوموں کی آواز بن کر میدان میں اترتی ہے ۔

انھوں نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوے کہا کوئٹہ میں عرصہ دراز سے ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے اور حالیہ واقعے میں شھید ہونے والوں کے لواحقین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ہمیں ان مظلومین کیساتھ آواز اٹھانی ہے اور ان ماوں بہنوں کی فریادوں کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہر انقوی نے سانحہ مکران کوسٹل ہائی وے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ بلوچستان اورماڑہ کے مقام پر دہشتگردوں نے جس سفاکیت سے نہتے مسافروں کا قتل عام کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ریاست کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ان درندوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فوری بے رحمانہ آپریشن شروع کرے،رب کریم شہدا کی درجات بلند فرمائے آمین

وحدت نیوز(گلگت) ہمارے حکمرانوں کو دہشت گردنظر نہیں آرہے ہیں صرف دہشت گردی نظر آتی ہے۔اگر غلطی سے کہیں دہشت گرد پولیس کے ہاتھ لگ جائے تو تھانے سے ہی رہائی مل جاتی ہے اور اگرتھانے والوں سے ان بن ہوجائے تو پھر عدالتیں منہ چڑھاکر دہشت گردوں کو پاک صاف قرار دیکر باعزت بری کردیتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما ورکن گلگت بلتستان اسمبلی بی سلیمہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ہزاروں سپاہیوں کی لازوال قربانیوں کے باوجود دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہمارا ہدف نہیں یا پھر دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات درست نہیں وگرنہ کئی سالوں کی محنت اور قربانیوں کے باوجود مظلوم پاکستان اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور نہ ہوتے۔سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والا یہ دھماکہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل ہزارہ قبیلے پر سینکڑوں حملے کرکے خواتین،بچوں اور بزرگوں کو خون میں نہلادیا گیا اور اس قبیلے کے ہزاروں خاندان اندرون ملک وبیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔حکومت دہشت گردی کے ہرواقعے کے بعد ایک مذمتی بیان دیکر اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہوجاتی ہے اور دہشت گرد موقع پاکر دوسری وارادت کرجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تمام تر وسائل موجود ہیں اور مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے امریکہ،اسرائیل،سعودی عرب اور انڈیا سے ملتے ہیں جبکہ سہولت کار ی کیلئے پاکستان میں ایک خاص مکتبہ فکر کے افراد استعمال ہوتے ہیں اور یہ سہولت کار نامعلوم نہیں بلکہ ان میں سے کچھ تو حکومت کی بغلوں میں بیٹھے ہیں ۔ہزارہ قبیلے کیساتھ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔سانحہ ہزار گنجی میں شہید ہونے والوں کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عنایت کرے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاکہ کوئٹہ ہزار گنجی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،کوئٹہ عوام کے لئے نوگوایریا اور دہشت گردوں کے لئے فری زون بن گیا ہے،سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی رٹ قائم ہے،دہشت گردوں کی آزادانہ کاروائیوں میں تیزی تشویش ناک ہے،ملک دشمن دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں،شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر کے خلاف فوج آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے ۔

وحدت نیوز(گلگت) زینبؑ کبری اکیڈمی میں جشن ولادت باسعادت ابالفضل عباسؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی خواتین اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراھیم نے خواتین سے خطاب میں کہا کہ اولاد کی بہترین تربیت و پرورش کے لیے ماؤں کا باشعور اور زمانے کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی تربیت کے اسلوب سیکھنا ضروری ہے۔

 انھوں نے علاقے کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ روز جمعہ کی درسی نشست میں لازما شرکت کریں تاکہ “جدید دور کے تقاضے اور ماں” کے عنوان سے جاری پروگرام سے مستفید ہو سکیں ان کا کہنا تھا بچیوں کے لیے جو احکام و اخلاق اور عصر حاضر کی ذمہ داریوں کے عنوان سے سنڈے کلاسز کا جو سلسلہ شروع ہے اسے پورے گلگت میں پھیلایاجائے،پروگرام کے آخر میں دعائے عرفہ بطور ھدیہ بچیوں میں تقسیم کی گئیں۔

Page 74 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree