The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے کہا ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی امام خمینی ؒ کے فرمان پر جشن ولادت رسول اکرم ﷺ کے موقع پر ہفتہ وحدت منائیں گے اور کراچی کے مختلف اضلاع میں شرکائے جلوس میلادالنبی ﷺ کی تواضع کیلئے تیس سے زائد مقامات پر سبیلوں کو اہتمام کیا جائے گا ۔ر بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے  ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اوراس پر مسرت موقع پربرادران اہل سنت کیلئے  سبیلیں لگائیں گے اور دس سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔

وحدت نیوز ( سکردو) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر ناصر عباس شیرازی کی ماورائے قانون گرفتاری کے خلاف جوانان وحدت کیساتھ علمائے کرام اور تنظیمی رہنماؤں کی نشست ہوئی. اس موقع پر برادران سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری نے کہا کہ ملک عزیز کے لئے ہماری قربانیوں کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ ہمارے نڈر اور بے باک نوجوان قیادت کی آزادی کو سلب کرکے دن دیہاڑے اٹھایا گیا اور ریاست خاموش لاچارگی کی تصویر بنی ہوئی ہے. اس موقع پر صوبائی و ضلعی رہنماؤں شیخ علی محمد کریمی،برادرمیثم کاظم، مولانا فدا حسین عابدی و دیگر نے بھی گفتگو کی،قائد وحدت علامہ راجہ  ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر بروقت لبیک کہنے کیلئے جوانوں کی ذہن سازی اور ان کو آمادہ رکھنے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے آفس سکردو میں درجنوں جوانوں کے ساتھ نشست میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم وطن کی سربلندی کیلئے ہر صف اول میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے, لیکن ریاستی اداروں کو بھی اپنی پیشہ ورانہ امور کو درست سمت میں انجام دیتے ہوئے کرپٹ اور متعصب سیاسی لوگوں کی غلامی سے اجتناب کرنا ہوگا، پنجاب کے متعصب وزیر اعلیٰ جس کے تعلقات ہمیشہ سگے کالعدم دہشت گرد جماعتوں سے رہی کی شیعہ دشمنی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کو لگام دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے حکم پر ناصر شیرازی کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ ر بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے  ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اوراس پر مسرت موقع پربرادران اہل سنت کیلئے  سبیلیں لگائیں گے اور دس سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) نوجوانوں کے ذریعے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں۔سازش کے تحت نوجوانوں کو قتل و غارت کی سیاست میں دھکیلا گیا۔پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ سیاست دانوں نے نوجوانوں کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا،ایم ڈبلیو ایم نوجوانوں کی صلاحیتوں کا تعمیری کاموں میں استعمال کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل محمد کاظم نے شہید حسینی ہال ملیر جعفرطیار میں وحدت یوتھ کی جانب سے منعقدہ ’’نوجوان امید پاکستان ‘‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی ،فرحان رضوی ،سجاد چنگیزی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرمختار منگی،رضا رضوی،حامد حسین و دیگر موجود تھے۔

محمد کاظم نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 50فیصد سے زیادہ ہے۔نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد اور قوت ملکوں میں انقلاب برپا کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ پر عزم،بہادر اور جرات مند نوجوانوں کا قافلہ ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوانان ملت جعفریہ اپنے اورقوم کے حقوق کے لیے متحدہوجائیں،اور ظالم قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے زیر تعمیر سرد خانہ برائے میت کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ  لینے کیلئے دورہ کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما اور ٹرسٹ کے عہدیداران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، واضح رہے کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد چند ماہ قبل علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے دست مبارک سے رکھا تھا ،بن قاسم ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت اطراف کی آبادیوں میں اس پروجیکٹ کی انتہائی سخت ضرورت پائی جاتی تھی عوام کو اپنے پیاروں کی میتیں محفوظ رکھنے کیلئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) امیدوار پی پی 76 اورسیشن جج ذوالفقار ناصر کے فرزند مہر حسن ناصر نول کا خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ  شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کے زیرانتظام واڑہ سادات میں قائم الہادی اسپتال کا دورہ ، مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین، اس موقع پر مہر حسن ناصر نے اسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پرآشوب دور میں اس دور افتادہ علاقے میں انسانی خدمت کے بے مثال ادارے کا قیام ایم ڈبلیوایم کی انسان دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، الہادی اسپتال میں محدود وسائل میں اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی قابل فخر ہیں ، انہوں نے ادارے کی کامیابی کے لیئے دعا کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

وحدت نیوز(گلگت)  محب وطن شہریوں کو غیر قانونی طور پر غائب کردینا آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصرعباس شیرازی کو جبری اغوا کرکے پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔پنجاب حکومت خود کو اس خیانت کی سزا بھگتنے کو تیار رکھے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی کوآرڈینیٹر محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جبری طور پر محب وطن شہریوں کو اغوا کرکے عوام کو اداروں سے بدظن کرانا چاہتی ہے ۔نااہل وزیر اعظم کی جماعت ملک کو انتشار اور تفرقے کی طرف دھکیلنے کی سازش کررہی ہے ،مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت اس وقت قانون کے شکنجے سے خود کو چھڑانے کیلئے اپنے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھارہی ہے۔دس دن گزرنے کے باوجودناصر عباس شیرازی کے متعلق پنجاب حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے تکفیری گروہوں کے ساتھ مراسم ہیں اور ناصر عباس شیرازی نے انہی تکفیری گروہوں کے ساتھ ان کے مراسم پر سے پردہ اٹھانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے ۔رانا ثناء اللہ کو معلوم ہے کہ عدالت میں ان کے جرائم سے پردہ اٹھنے والا ہے اور انہوں نے ذاتی عناد اور دشمنی کی بنا پر ناصر شیرازی کو جبری طور پر اغوا کرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں غیر قانونی طور پر محب وطن شہریوں کی حراست انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایک عرصے سے زیرحراست افراد کے خانوادے حکمرانوں سے عدل و انصاف کی بھیک مانگ رہے جن کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اور اگر حکمران مظلوموں کی فریاد سننے سے بہرے ہوجائیں تو پھر عوام انہیں ٹھیک کرنے کا گر بھی جانتے ہیں۔پنجاب حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت صرف ایک دھکے کی دوری پر ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کراچی کی جانب سے تمام اسیرانِ ملت بلخصوص اسیرِ ملت و فخرِ ملتِ تشیع  پاکستان برادر ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی و گرفتاری سے جلد از جلد رہائی کے لئے دعائے توسل و مناجات کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ  زہرہ نقوی نے کراچی کے تمام اضلاع و یونٹس سے شرکت کرنے والی خواہرانِ وحدت کیساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اور خطاب کیا، خصوصیت کیساتھ  ملتِ تشیع کے جوانوں کی جبری اسیری و گرفتاری بلخصوص برادر ناصر شیرازی کے حوالے سے گفتگو کی اور خواہرانِ وحدت کو آنے والے دنوں میں تحریکِ آزادی برائے اسیرانِ ملت کے لئے ہر طرح سے تیار رہنےاور ہر طرح کی قربانی کےلئے خود کو آمادہ کرنے کی  درخواست کی۔اسکے علاوہ آئندہ آنے والے دنوں میں برادر ناصر شیرازی و دیگر تمام اسیرانِ ملت کی جبری گرفتاری کے حوالے سے خواہرانِ وحدت کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے گئےاور دیگر تنظیمی امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

آخر میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی  کہ جنھوں نے اسیرانِ ملت کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے خاص طور پہ خود اپنی گرفتاری پیش کی،مولانا آغا احمد اقبال نے اسیرِ ملت و فخر تشعیو پاکستان برادر ناصر شیرازی اور دیگرِ اسیران کی گرفتاری اور موجودہ حالات و واقعات کی روشنی میں  خطاب کیا اور اس تحریک اور اسکے نتائج کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خیبر پختون خوا نے جماعت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اغواء میں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی ایما پرصوبائی حکومت ملوث ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کو انارکی کی طرف نہ لے کے جائے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کی صوبائی سیکرٹری جنرل راضیہ جعفری ایڈوکیٹ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسز روبینہ واجد او ر ضلعی جنرل سیکرٹری تصور نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

 ان کا کہناتھا کہ سید ناصر شیرازی نے پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک کیس دائر کیا جس کی پاداش میں ناصر شیرازی کو بیوی بچوں کے ہمراہ سفر کے دوران وردی میں ملبوس افراد نے اغواء کیا جن کا اس کے بعد کوئی پتہ نہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک بات ہے پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں اتر آئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف نہ لے کرجائے بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر ناصر شیرازی کو رہا نہ کیاگیا تو مرکزی قیادت کی کال پر خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہوں گی ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ یہ حکمران فرعون،شداد اور دیگر ظالم حکمرانوں کا انجام بھول چکے ہیں، ہم ان ظالموں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ بغیر کسی جرم کے حراست میں لیے گئے ہمارے بھائی ناصر شیرازی کو اگر رہا نہ کیا گیا تو اس ملک کی خواتین سیرت زینبیہ ع پر عمل کرتے ہوئے اس تحریک میں بھرپور کردار ادا کریں گی اور اس ظالم حکومت کو اس کے انجام تک پہنچائیں گی۔

Page 92 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree