The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ اسلام آباد کی یوتھ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکریٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری اورڈپٹی سیکریٹری یوتھ برادر وفا عباس کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس حیدری کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 29 برسی کی مناسبت سےمہدی برحق کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے شیعہ سنی حضرات شرکت کریں گے۔ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ شہید کے افکار کو زندہ رکھنا ہمارا اہم فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کے قیام سے لے کر آج تک ہم نے شہید حسینی ؒ کی فکر کو دنیا بھر میں پہنچایا ہے اور پہنچاتے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریڑی یوتھ برادر وفا عباس نے کہا کہ اسلام آباد کے جوانوں کے لئے مرکزی اجتماع کی میزبانی باعث افتخار ہے۔ برادر وفا نے کہا کہ برسی کی تشہیری مہم اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے اور اس کو مزید ابھارنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوان عوامی رابطہ مہم شروع کرکے اس عظیم اجتماع میں عوام الناس کو دعوت دیں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پہ ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری یوتھ برادر علی رضا بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ 21 تا27 جولائی ملک بھر میں ہفتہ صفائی منائے گی جسکا مقصد عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرناہے۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے رضا کار ملک بھر میں21 تا27 جولائی ہفتہ صفائی کے دوران تمام اضلاع میں مساجد،پارکس،گلیوں کی صفائی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے ۔معاشرے کے ہر فرد کو خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی اس صفائی آگاہی مہم میں رضاکار کے طور پر شامل ہو کر اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہیے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتی کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے فاضلہ قم اور پرنسپل جامعہ بعثت چنیوٹ محترمہ معصومہ کو ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی نامزد کردیا گیا ہے ،جبکہ محترمہ معصومہ لاہورڈویژن کے امور میں بھی معاونت کریں گی، محترمہ زہرا نقوی نے محترمہ معصومہ کو مرکزی کابینہ میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کےتنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی اور ملک و ملت کے سر بلندی کیلئے بہترین سرمایہ ہونگی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زھراء نقوی کی سربراہی میں وفد نےمرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں نثار فیضی کنوینر مہدیؑ برحق کانفرنس سے ملاقات کی اس وفد میں راولپنڈی ،اٹک ، چکوال ،تلہ گنگ اور مری سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماوں نے شرکت کی ، اس موقعہ پرعلامہ اعجازبہشتی مرکزی سیکرٹری تربیت نے خواتین سے خطاب بھی کیا۔
اجلاس میں شہید قائد کی 29 ویں برسی میں خواتین کی بھرپور شرکت اور بہترین انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کی کارکنان اور عہدیداران مہدی ؑ برحق کانفرنس میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گی جبکہ ضلع اٹک ،جہلم ،چکوال ،مری کی خواتین کارکنان پنڈی ڈویژن کی معاونت کریں گی اس سال مرکزی اجتماع میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
وحدت نیوز(راولپنڈی)وحدت یوتھ راولپنڈی کی ڈسٹرک کونسل کا اجلاس مرکزی ڈپٹی سیکریٹری برادر وفا عباس اور سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی علامہ اکبر کاظمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے برادر وفا عباس کا کہنا تھا کہ آج نوجوان نسل کو سیرت محمد و آل محمد پر چلنا ہے۔ آج دشمن براہ راست امام زمانہ سے جنگ کا خواب دیکھ رہا ہے اور ایسے میں ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مہدی برحق کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے شیعہ سنی حضرات شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 29 برسی کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ برادر وفا کا کہنا تھا شہید کی برسی کے اس اجتماع کی تشہیری مہم میں جوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد میں جوان عوامی رابط مہم شروع کرکے اس عظیم اجتماع میں عوام الناس کو دعوت دیں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
وحدت نیوز(سکردو) نیشنل بینک آف پاکستان کے نمائندے اور منیجر خپلو برانچ حاجی محمدحسین نے خیر العمل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ حضرت عباسؑ ہسپتال سکردو کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل بینک کی جانب سے میڈیکل وارڈز کیلئے ضروری مشینری اور بیڈز فراہم کئے جن کو العباس ہسپتال کے متظمین شیخ احمد علی نوری، حاجی محمد علی، ایڈمن آفیسر ہسپتال سید مبشر رضوی و دیگر نے وصول کیا ۔ منیجر و نمائندہ نیشنل بینک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک سرکاری ہسپتالوں کو بھی وقتا فوقتا اشیائے ضرورت فراہم کرتی رہی ہے، اور العباس ہسپتال چونکہ علاقے کیلئے ایک بہتری خدمت گاہ اور علاقے کے عوام خصوصا کم آمدنی اور غرباء کیلئے انتہائی اہم ضرورت کا حامل ادارہ ہے، جس کی جتنی بھی ممکن معاونت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف ڈپارٹمنس کے دورے کئے ۔لیبر روم، لیبارٹری، فارمیسی، میڈیکل آفیسرز کے رومز اور دیگر شعبہ جات کی بہترین انتظامات کا جائزہ لیااور ہسپتال کے ڈاکٹرز، ڈسپنسر،لیب ٹیکنیشنز اور دیگر ملازمین سے گفتگو کی اور بہترین معیاری خدمات کی فراہمی پر حوصلہ افزائی کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد ) چیئرمین خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ آج پارا چنار لہو لہان ہے کربلائے پاراچنار میں ایک ہی صدا ہے کہ کوئی ہےجو ہمارے زخمیوں اور یتیموں کی مدد کرسکے ۔ اب تو لوگوں میں احساس محرومی اس حد تک بڑھ چکا کہ نامیدی میں بدلنے لگا ۔وہ اس لئے کہ غیروں نے تو زخم لگائے اپنوں نے بھی آنکھیں چرالیں ۔ اس ساری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ خیرالعمل ویلفٗیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان نے ہمت باندھ لی ہے کہ سب سے پہلے ان زخمیوں کی مالی مدد کی جائے اور انہیں بچایا جائے لہذا اس سلسلے میں خیرالعمل ویلفیئر ٹرسٹ کو آپ کے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ نو برس قبل جب پاراچنار پرطالبان کا پانچ سالہ محاصرہ تھا تب بھی فقط مجلس وحدت مسلمین ہی تھی جس نے پاراچنار کا پر خطر محاصرہ توڑ کر کروڑوں روپے پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ وہاں پہنچایا تھا جس کے باعث وہاں کے مومنین کے حوصلوں میں اضافہ ہوا تھا اور یہ واقعہ ملت شیع کی تاریخ کے روشن باب میں شامل ہو گیا۔
آئیں! اس کار خیر میں خود بھی شریک ہوں اور اپنے عزیز واقارب کو آگاہ کرکے اس میں شریک کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر ضرور دے گا ،مالی تعاون کے لیئے
Account Title.
Khair ul Amal Welfare and Development Trust
A/C # 5504005000614508
Bank Al Falah, Jinnah Avenue, Islamabad.
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے ماہ رمضان میں ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 3000 مستحق خاندانوں میںراشن پیکج تقسیم کیا گیا جس سے تقریبا 15000 افراد مستفید ہوئے اور یہ سلسلہ رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہا حسب سابق راشن پیکج میں آٹا،گھی،دالیں،کھجور،پتی،بیسن،چینی،چاول، ودیگر اشیاء خوردونوش شامل تھیں ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے کرا چی میں 1200خاندانوں، سندھ میں نوابشاہ،دادو،حیدرآباد، جامشور،مٹیاری ٹنڈوالہ یار میں 300خاندانوں, اوچ شریف علی پور میں100 خاندان،بھکر میں50 خاندانوں، اسلام آباد میں92 خاندانوں،پنڈی میں55 خاندانوں،اٹک میں215 خاندانوں،سرگودھا میں100خاندانوں،منڈی بہائوالدین میں75 خاندانوں، گوجرانوالہ میں200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ودیگر اضلاع میں بھی راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ثواب کا بہترین ذریعہ ہے مستحق اور ضرورت مندافراد کی مدد کر کے قلبی سکون و اطمینان ملتا ہے sافراد ہماری توجہ اور امداد کے منتظر ہیں ۔رمضان المبارک میں اللہ کی خوشنودی اور ضرورت مندوں کی محتاجی دور کرنے کے لیئے رفاعی کام بہتر عمل ہے ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی اولین ترجیح دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق ،نادار،افراد کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کر کے انکو احساس محرومی سے نکالنا ہے۔ سید باقر زیدی نے کہا کہ اللہ تعالی کو انسان کا سب سے محبوب پسندیدہ عمل جو اللہ کریم کے ہاں افضل ترین عبادت ہے شمار ہوتا ہے وہ اس کی مخلوق میں ضروریات زندگی سے محروم انسانوں کی مدد کرنا ہے ایسے نیک اعمال کی ادائیگی کرنے والے انسان کو اللہ تعالی کا قرب حاصل ہوتا ہے اور معاشرہ کا ہر فرد بھی اس شخص کو انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نےعالمی یوم القدس کے حوالے سے خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام خمینی قدس سرہ الشریف نے فرمایا قدس کا دن ایک عالمی دن ہے،ایسا دن نہیں جو صرف قدس سے مخصوص ہو، مستکبرین سے مستضعفین کے مقابلے کا دن ہے ایک ایسا دن ہے کہ جس دن مستضعفین کو مسلح ہونا چاہئے تاکہ استکبار کی ناک زمین پر رگڑ دیں۔ یوم القدس ایک ایسا دن ہے کہ جس دن مستضعف قوموں کی تقدیر کا فیصلہ ہو اور مستکبرین کے مقابلے میں مستضعف قومیں اپنے وجود کا اعلان کریں۔امام خمینی (رح) نے اسی ابتدا سے ہی اسلامی تشخص اور اسرائیل کے ساتھ جہاد کے اعتقادی پہلو کو، فلسطین کے مظلوم عوام کو آمادہ کرنے، اور پوری امت مسلمہ سے فلسطینوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سب سے زیادہ کارساز روش قرار دیا اور اس کے علاوہ نیشنلسٹ اور غیر اسلامی نظریات کو قدس کی آزادی کے لئے انحراف سے تعبیر کیا۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مسئلے پر حضرت امام خمینی (رح) کی تاکید عالم اسلام کے لئے اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر ہے۔صہیونیزم کی فکر، دین یہود کی تعلیمات سے جدا ایک فکر، اور اس آسمانی دین سے منحرف ایک فرقہ ہے۔ یہ فکر اور اس سے وجود میں آنے والا اسرائیل، مسلمانوں کی صفوں میں پھوٹ ڈالنے اور مشرق وسطی پر تسلط کے لئے،استعمار کا ساختہ پرداختہ ہے۔ حضرت امام خمینی (رح) فرماتے ہیں اسرائیل مغرب اور مشرق کی استعماری حکومتوں کی ہم آہنگی اور ہم فکری سے وجود میں آیا اور آج اسے تمام استعماری طاقتوں کی حمایت و پشپناہی حاصل ہے۔ برطانیہ اور امریکہ، اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں سے مسلح کرکے اور اسے فوجی اور سیاسی لحاظ سے مضبوط بنانے کے ذریعے مسلمانوں اور عربوں کے خلاف جارحانہ کاروائیاں انجام دینے پر اسے ورغلاتے رہتے ہیں۔ صہیونی حکومت مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کے ذریعے مشرق وسطی میں اپنی دائمی بقاءکے لئے ایک پرامن ٹھکانے کے درپے ہے۔ کیوں کہ اسرائیل نے اپنے وجود کے وقت سے ہی مشرق وسطی میں لڑاو حکومت کرو کی پالیسی اختیار رکھی ہے۔ اسی لئے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مشرق وسطی میں تکفیری گروہ کس طرح سے شام اورعراق میں اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا بدترین حالت میں قتل عام کررہے ہیں لیکن غاصب اور جارح اسرائیل کے خلاف کوئی موقف نہیں اپنا رہے ہیں۔ یہ کیا اندھیر ہے کہ جو اسلامی احکام پر عملدرآمد کے مدعی ہیں وہی اسلام کے سب سے واضح اصول یعنی مسلمانوں اور مستضعفوں کی حمایت کو ذرا بھی اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام چیزیں اس بات کی غماز ہیں کہ تکفیریوں کی جارحیت، عالمی استکبار اور صہیونی امنگوں سے ہم آہنگ ہے اور ان جارحانہ کاروائیوں کا براہ راست فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے جبکہ بعض رپورٹوں اور خبروں سے تکفیری گروہوں اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔ لیکن وہ چیز جو امت مسلمہ کے درمیان نا اتفاقی پیدا کرنے اور فلسطین پر قبضہ جاری رہنے کے لئے صہیونی حکومت کی سازشوں کو ملیا میٹ کردیتی ہے، مسلمانوں کا باہمی اتحاد ہے۔ لہذا یہ غاصب اور کھوکھلی حکومت اپنی طاقت کے مظاہرے کے لئے گاہے بگاہے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر بموں اورمیزائیلوں کی بوچھار کردیتی ہے۔ یہ نا اہل اور ناجائز حکومت، بچوں اور مظلوموں کا خون بہا کر یہ سمجھتی ہے کہ وہ اپنی ان وحشیانہ کاروائیوں سے مسلم قوموں اور مجاہدوں کے دلوں پر خوف و دہشت طاری کردے گی۔ لیکن جتنا زیادہ خون بہہ رہا ہے مزاحمتی حلقوں کے حوصلے اور بلند ہورہے ہیں اور مسلمانوں میں مزید اتحاد بڑھتا جارہا ہے۔ اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے اتحادی ذلت و رسوائی کا سامنا کریں گے اور شکست اور زلت انکا مقدر ہیں۔انشااللہ وہ ادن امت مسلمہ جلد دیکھے گی جب القدس آزاد ہوگا ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے مختلف علاقوں میں ماہ مبارک رمضان میں بیتی پروگرامز منعقد کیے گئے جس میں تربیتی نشست،شب دعا و مناجات ،مجالس اعمال شب قدر اورمختلف موضوعات پر درس شامل ہیں۔ یوم القدس کے حوالے سے منعقد کیے گئے سمینار میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ فرجانہ گلزیب کا کہنا تھا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا اور اس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔ اس دن دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کے ذریعے فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کیاجاتاہے۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ یوم القدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائیں اور یہ جان لیں کہ ان کا یہ اقدام، عالمی سطح پر غیر معمولی اثرات کا حامل ہو گا۔ اس لئے کہ عالمی یوم القدس فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ یکجہتی اورصیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی جارحیتوں کے خلاف تمام مسلم قوموں کے متحد ہونےکا دن ہے اور یہ سال ایک منفرد خصوصیت کا حامل ہے۔ اس لئے کہ داعش دہشت گرد گروہ اپنی دھشتگردانہ کارروائیوں کے سبب مسلمانوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کئے ہوئے ہے اور وہ غاصب اسرائیل کے جارحانہ اقدامات سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دراصل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے اپنی دور رس اور گہری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کےلئے یوم قدس کا اعلان فرمایا تھا۔امام خمینی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کے جمعہ الوداع کو عالمی یوم قدس قراردینے سے صیہونی حکومت اور اسکے حامیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں ملت فلسطین کی جدوجہد اور عالم اسلام کی پائداری کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔ جو چیز مسلم ہے وہ یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے اور بیت المقدس پر صیہونی حکومت کا قبضہ ہونے سے وہ مکمل فلسطین پر قابض ہوجائے گا۔ اسی وجہ سے مسلمانوں اور فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ بیت المقدس کی حمایت کو اولین ترجیح دیں۔ آج کے حالات میں عالمی یوم قدس سے ملت فلسطین اور مسلمانوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ قدس پر توجہ دے کر عملی طور سے قدس کو فراموش کرانےکی صیہونی سازشوں کو ناکام بنادیں۔