وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گولان کو اسرائیل کا حصہ قراردینا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، ٹرمپ کا وجود عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکاہے،شام میں اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے،امریکہ جتنی چاہے اسرائیل کی پشت پناہی کرلے شکست اسرائیل کا مقدر اور فتح مقاومت اسلامی کا مقدر ہے، گولان ہائٹس شام کا حصہ ہے جس پر عالمی غاصب ریاست اسرائیل نے فلسطین کی طرح غیر قانونی قبضہ کیا ہواہے،گولان پر اسرائیلی قبضے اور اس مجرمانہ اقدام کی امریکی سرپرستی ناقابل برداشت ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اقوام عالم اس ظالمانہ اقدام کا فوری نوٹس لے۔