وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع عالمی استعمار کی راہ میں رکاوٹ اور امریکہ و اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف اعلان بیزاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اس آزادی قدس کی راہ کے شہید ہیں جس قدس کی آزادی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم اور بنیادی اصول ہے۔شہید قاسم سلیمانی اس شیطانی گروہ کو شکست دی جسے دنیا داعش کے نام سے جانتی ہے اور یہ شیطانی طاقت پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے۔ آج داعش کو پاکستان کی سرحد پر لاکر بسایا جا رہا رہے ۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔ چاہے وہ یمن کے مظلوم ہوں، عراق کے مظلوم ہوں یا کشمیر و فلسطین کے مظلومین۔ آج ڈیل آف دی سینچری کی طرز پر کشمیر کےساتھ ڈیل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مکتب تشیع کسی کو بھی مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔