جس نے بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنیکی بات کی اسے غدار تصور کیا جائے گا، علامہ مقصود ڈومکی

02 October 2022

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو راشن ٹینٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ہیں، صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کئے جانے والے راشن اور خیموں کی تعداد کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کریں تاکہ عوام کو معلومات مل سکیں، مچھر دانیاں اور ٹینٹ مستحق لوگوں تک نہیں پہنچے، راشن اور امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے ہونا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع شکار پور کے صدر اصغر علی سیٹھار اور تحصیل صدر مستنصر مہدی بھی ہمراہ تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی، جس نے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی اسے امت مسلمہ اور پاکستان کا غدار تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عزاداروں کے خلاف مقدمات غیر قانونی ہیں، آئی جی پنجاب کے غیر قانونی خط کو کورٹ میں چیلنج کریں گے، ملک بھر میں اہل تشیع مسلمانوں کے خلاف عبادت اور ذکر حسین علیہ السلام کو جرم قرار دے کر درج مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کے موقع پر شیعہ سنی مسلمان مل کر جشن آمد رسولؐ منائیں گے، اہل سنت ہمارے بھائی اور ہماری جان ہیں، اتحاد بین المسلمین قرآن کریم اور رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا حصہ ہے، عالمی استکباری قوتوں کی شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ اور انتشار کی ہر سازش کو ہم مل کر ناکام بنادیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree