ہزارہ قوم کو اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کے جرم میں ہر دور کے یزیدیوں نے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا، علامہ مقصودڈومکی

02 October 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد)کابل کے مظلوم شیعہ ہزارہ شہداء کی یاد میں مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں تقریب شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہدائے کابل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان شیعیان علی علیہ السّلام کی مقتل گاہ بن چکا ہے۔ طالبان حکومت اھل تشیع کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ جس کے سبب لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ اس قتل عام کی تمام تر ذمہ داری طالبان پر عائد ہوتی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملہ کرنے والے علم اور انسانیت کے دشمن معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کرکے یزید اور شمر کے مظالم کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ حسین ابن علی علیہما السلام کے پیروکار آج بھی بے مثال قربانیاں دے کر حسینیت کی راہ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہزارہ قوم کو اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کے جرم میں ہر دور کے یزیدیوں نے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کابل کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے کابل افغانستان میں جاری شیعہ ہزارہ نسل کشی کا نوٹس لیں۔انہوں نے طالبان حکومت سے اس قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شہدائے کابل افغانستان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree