حسینیت کی چودہ سو سالہ تاریخ راہ خدا میں قربانیوں سے عبارت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

05 October 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد)شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی ساتویں برسی کے سلسلے میں وارثان شہداء کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل حق نے ہر دور میں دین خدا کی سربلندی کے لئے قربانیاں دیں۔ حسینیت کی چودہ سو سالہ تاریخ راہ خدا میں قربانیوں سے عبارت ہے۔ پنجاب میں ذاکر اہل بیت نوید عاشق حسین بی اے اور کابل میں شیعہ ہزارہ طلباء و طالبات کی شہادت راہ خدا اور راہ حسینیت میں ہے۔ انہیں عشق اہل بیت علیہم السلام کے جرم میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں۔

حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں دوبارہ منظم ہونے سے روکیں۔ کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی عزت وقار اور سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ نئے دہشتگرد ٹولے کے پیچھے کون سی ملک دشمن قوتیں ہیں اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو شہدائے جیکب آباد کی برسی کے موقع پر مقتل شہداء جیکب آباد پر عظیم الشان ریلی اور  عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ عظمت شہداء کانفرنس سے علماء کرام اور تنظیمی رہنما خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وارثان شہداء علمائے کرام اور اکابرین نے برسی شہداء کے سلسلے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree