اِس سے زیادہ احسان فراموشی کیا ہوگی کہ اقوام عالم میں افغانستان کا مقدمہ لڑنے والے پاکستان پر افغانستان سے ہی حملے کیے جارہے ہیں،علامہ احمد اقبال رضوی

12 December 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سرحد پار افغانستان سے افغان بارڈر فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس سے زیادہ احسان فراموشی کیا ہوگی کہ اقوام عالم میں افغانستان کا مقدمہ لڑنے والے پاکستان پر افغانستان سے ہی حملے کیے جارہے ہیں۔ تیس سال سے لاکھوں افغانی پاکستانی وسائل پر بوجھ ہیں لیکن پھر بھی ہم نے اُف تک نہیں کی لہٰذا پاکستانی سکیورٹی فورسز کو آئندہ ایسی صورتحال میں منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا لہو قیمتی ہے، اگر کوئی احسان فراموشی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے تو اُس کو نیچے لانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت افغانستان سے حملوں کے اِس تسلسل کو روکنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرے گی اِس کے ساتھ ساتھ افغان حکام کی غیرسنجیدگی پر بھی اپنی سوچ اور حکمت عملی میں واضح تبدیلی لائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree