وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ الحمدللہ جاری وساری ہے ۔ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست ہوا کرے گی۔ آپ کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں گذشتہ ہفتے کا اسٹڈی سرکل پورے پاکستان میں ایک ہی دن 4 دسمبر بروز اتوار تمام صوبوں، اضلاع اور یونٹس میں منعقد ہوا ،اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو۔
اب اگلا اسٹڈ ی سرکل 18 دسمبر 2022ء بروز اتوار منعقد ہو گا۔تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیئے جائیں گے۔
ابھی تک جن صوبوں اور اضلاع میں اسٹڈی سرکلز ہو ئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
صوبہ سندھ :(کراچی ڈویژن، ضلع ملیر،جوگی موڑ یونٹ)
صوبہ پنجاب :(مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد،علی پور، اسلام آباد ، لاہورصوبائی آفس ،ضلع جھنگ،ضلع خوشاب )
جنوبی پنجاب :(ملتان ،علی پور)
صوبہ ریاست آزاد جموں کشمیر:(مظفر آباد)
صوبہ بلوچستان:(ضلع جھل مگسی )
صوبہ گلگت بلتستان :(صوبائی آفس اسکردو ،روندو ، شگر میں دو جگہوں پر ،کھرمنگ میں دو جگہوں پر ،نگر میں میں مقامات پر،گلگت صوبائی آفس )
صوبہ پختونخواہ:(پاراچنار،ہری پور)
خواتین ونگ کی جانب سے :(اسلام آباد علی پور یونٹ کے تحت جس میں ضلعی صدر محترمہ صدیقہ کائنات کی سرپرستی میں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا ۔گلگت سٹی میں صدر گلگت وومن ونگ محترمہ سلیمہ بی بی کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا ۔)