کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

14 December 2022

وحدت نیوز(کشمور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے گاؤں حاجی شاہ نواز خان ڈومکی اور گوٹھ سراج احمد ڈومکی میں غریب کسانوں میں کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہئے۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کو غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

سردی کے موسم میں گرم کپڑے اور کمبل ہر گھر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے۔ بدقسمتی سے مل مالکان کماد کی فصل سرکاری ریٹ پر خرید کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ بااثر اور بے رحم سرمایہ دار غریب کسان کی محنت کا حق ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ مل مالکان ایک مافیا کی طرح کسان کے حقوق غصب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان معاشرے کے مظلوم اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم مستضعفین محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree