وحدت نیوز(اسلام آباد)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ایم ڈبلیوایم نے افواہوں کو مسترد کردیا۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق بعض نجی ٹی وی چینلز پر غلط خبریں نشر کی جارہی ہیں کہ ایم ڈبلیوایم کے تحفظات دور کردئیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی اعلی قیادت یا وزیر اعلی پنجاب اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تاحال کوئی رابطہ نہیں ہواہے۔
ایم ڈبلیوایم نے واضح کردیا کہ وزیر اعلی کے رویئے کی تبدیلی اور تحفظات کی دوری کے بغیر زہرا نقوی پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گی۔
مرکزی ترجمان نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم اب بھی بیرونی مداخلت کی ذریعے وطن عزیز میں رجیم چینج آپریشن کو قابل مذمت اقدام قرار دیتی ہے۔
پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت نے ملت جعفریہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔
پنجاب حکومت ملت جعفریہ کو مختلف دینی اداروں میں مساوی نمائندگی دینے اور دیگر مسائل کو حل کرےگی تو ہی اعتماد کا ووٹ پرویز الہی کو کاسٹ کیا جائے گا۔