وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خطیب ولایت و امامت علامہ اعجاز حسین بھشتی نے قم حسینیہ بتلستانیہ میں جشن ولادت با سعادت امام محمد باقر علیہ السلام سے خطاب فرمایا جس میں کثیر تعداد میں طلاب کرام اور فضلاء نے شرکت کی۔
اس عظیم الشان جشن کے موقع پر حجت الاسلام و المسلمین شیخ اعجاز حسین بھشتی نے امام باقرعلیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ھوئے فرمایا کہ اس وقت طلاب کو بھی چاھیے کہ امام باقر علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ھو اور حوزہ علمیہ سے دینی علوم کو صحیح سے سیکھے اور پھر پاکستان کی سرزمین پر اھلبیت علیھم السلام کی دفاع کرے۔اگر شبہات کا جواب قم اور نجف کے حوزے سے نہ آیے تو عام عوام تو دور خواص بھی حیران و سرگردان ھو جاینگے لذا دینی علوم پر گرفت ضروری ھے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایک خاص پلاننگ کے تحت حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جاری ہے لیکن مکتب تشیع ملکی و عوام کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔