وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اور سیکورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا حکومت اور متعلقہ ادارے ہوش کے ناخن لیں دہشتگرد ایک دفعہ پھر سر اٹھا چکے ہیں، کھبی خودکش دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے زریعے عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچاتے ہیں تو کھبی مختلف بل کو پاس کرا کر امن و سلامتی کی فضاء کو پارہ پارہ کر دیتے ہیں۔ لہذا ایک طرف دہشتگردی کی لہر ہے اور دوسری جانب سیاسی و معاشی عدم استحکام، ان حالات میں ہمیں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان دشمن عناصر کو شکست دے سکیں۔