13 سالہ سعودی شہری عبداللہ الحویطی کو سزائے موت ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے،علامہ مقصودڈومکی

08 November 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ تعجب ہے جن کا نعرہ تھا "طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں" اور "ووٹ کو عزت دو" کے علمبردار الیکشن سے خائف ہو کر انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر اور پاکستان میں امریکی مداخلت کی تحقیقات ضروری ہے۔ پاکستانی قوم فقط ایک سائفر کی نہیں، بلکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں پچاس سالہ امریکی مداخلت کا احتساب چاہتی ہے۔ قوم چاہتی ہے کہ اب پاکستان کی قسمت کے فیصلے واشنگٹن اور امریکہ کی بجائے اسلام آباد میں ہوں۔ عوام امریکہ اور امریکی غلاموں سے مکمل طور پر بیزار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آزادی اظہار کو جرم قرار دے کر بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ آل سعود نے ایک طرف دین اسلام کی تعلیمات اور شعائر اللہ کا مذاق اڑایا اور دوسری طرف اپنے ہی عوام پر جبر ظلم و تشدد کا بدترین راج قائم کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 13 سالہ سعودی شہری عبداللہ الحویطی کو سزائے موت ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ حقوق انسانی کے عالمی ادارے سعودی عرب میں حقوق انسانی کی پامالیوں اور عوام پر جاری مظالم پر آواز بلند کریں۔ سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کے خلاف پھانسی اور قید و بند کی سزاؤں میں اضافہ تشویشناک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree