انصاف کے حصول کیلئے پانچ روز سے نمائش چورنگی پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں شب شہداءکا انعقاد

23 May 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی نمائش چورنگی پر پانچ روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملک بھر میں دہشت گردی سے شہید ہونے والے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شب شہدا ء منایا گیا شہریوں کی بری تعداد نے شرکت کی،شب شہداء پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی خصوصی شرکت،شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی  کا کہنا تھا حکمران سن لیں ہم نے گھروں کو خیر باد کہہ دیا ہے،ہم اپنے شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،اور احتجاج کا یہ دائرہ پوری دنیا تک پھیلا دینگے،لندن ،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،انہوں نے کہا ہم مظلوموں کی حمایت میں نکلے ہیں انشااللہ ظالم دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی تک ہم میداں میں حاضر رہیں گے ۔

علامہ باقر عباس زیدی  نے وزیر اعظم کے ڈیرہ اسماعیل خان دورہ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کو فراموش کرنے کے عمل کو بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری نسل کشی کو فراموش کرکے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اس کا خمیازہ ن لیگ آنے والے الیکشن میں بھگتے گی،سات دن سے ہمارے مکتب فکر کے لوگ انصاف کے لئے سڑکوں پر ہے لیکن ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گذشتہ سات دن سے بھوک ہڑتال پر ہے اور انکی کی صحت روز بہ روز بگڑ رہی ہے،کسی بھی نقصان کا ذمہ دار موجودہ بے حس حکمران ہونگے،ہم صبر کا دامن تھامے اپنے شہیدوں کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں ،احتجاج اور دھرنوں کی ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم پسپا ہونے گھروں سے نہیں نکلے،انشاللہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ان ظالموں کیخلاف میداں میں موجود رہیں گے،جن کے سبب ہزاروں پاکستانیوں کے ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں،ملک میں مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام ہوچکے ہیں،یہ قاتل اور درندے ہمارے ہی ریاستی اداروں کے پالے ہوئے ہیں جو آج محب وطن پاکستانیوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں،ہمارے حکمران اور اداروں کے غیر دانشمندانہ حکمت عملی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،انہوں نے کہاہم مزید اپنے پیاروں کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ملک بھر میں ایک مکمل منصوبہ بندی کیساتھ شروع کی ہے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree