وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیرشعبہ امور سیاسیات کے تحت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیمیناربعنوان ملت تشیع کےسیاسی ارتقاءکاسفرحریم ولایت اسلامک انسٹیٹیوٹ جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں منعقد کیا گیا،جس میں تلاوت کا شرف قاری فدا علی نے حاصل کیا،ترانہ شہادت برادراحسن مہدی نے پیش کیا،سیمینارسےخصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کیا،جبکہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی بلدیاتی انتخابی پالیسی وضع کی،ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکی جانب سے مختلف یونین کونسلز سے نامزدامیدواروں کا تعرف کروایا،بعدازاں تمام معززمہمانان گرامی اور شرکاءکا آمد پر شکریہ ادا کیا،تقریب میں خواتین وحضرات کی بڑی تعدادسمیت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مبشرحسن،سیکریٹری مالیات میثم عابدی،مولانا محمدعلی راشدی،مولانا عیسیٰ علی،صدرجعفرطیارکوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی اعجاز زیدی،ایم ڈبلیوایم کے نامزد چیئرمین جعفرالحسن،وائس چیئرمین عارف رضا زیدی،جنرل کونسلرممتازمہدی، شہبازعلی،اسدعلی ،ذاکر حسین اور خاتون کونسلرنذہت زہرا،پیام ولایت فائونڈیشن(خصوصی تعاون) ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اورشیعہ علماءکونسل کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔