دھشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ، سانحہ جیکب آباد کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،ڈی جی رینجرزکی علامہ مقصودڈومکی کو یقین دہانی

03 November 2015

وحدت نیوز(جیکب آباد) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ جنرل بلال اکبر نے جیکب آباد پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء و چیئرمین شھداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی اور شہدائے شب عاشور جیکب آباد کی تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ جیکب آباد، شکارپور، شہداد کوٹ و دیگر اضلاع میں دھشت گردوں کے مراکز، ٹریننگ کیمپس اور سہولت کار موجود ہیں، جن کے خلاف پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بھرپور آپریشن کیا جائے۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر نے کہا کہ ہم دھشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور سانحہ جیکب آباد کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ درایں اثناء شہداء کے ورثاء کے درمیان چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت نے سانحہ جیکب آباد پر جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ نواز لیگ نے سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے بعد ورثاء سے تعزیت تک نہ کی۔ نواز لیگ دھشت گردوں سے اپنے راستے جدا کر کے مظلوموں کا ساتھ دے۔ پاک وطن کے بہادر عوام اور شہداء کے وارث 3 نومبر کو دہشتگردی کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے فرقہ وارانہ منافرت کو دفن کریں گے۔ سانحہ چھلگری و جیکب آباد میں شیعہ سنی مسلمان عزاداروں کی شھادت نے یہ بات ثابت کر دی کہ یہ دھرتی حسینیوں کی سر زمین ہے جہاں ظالم یزیدی اور تکفیری عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree