وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے سیکرٹری جنرل علامہ امداد نسیمی کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے کمشنر حیدرآباد سید آصف حیدرشاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا نور حسن لغاری، عاصم مرزا ، زوار قادر بخش اور عابد علی اور دیگر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے کمشنرحیدرآباد سید آصف حیدرشاہ سے قدم گاہ مولاعلی ؑپر سیوریج کے گندے پانی کی عدم نکاسی ، سڑک کے تالاب بن جانے اور زائرین کو آمدو رفت میں درپیش مشکلات پر شدید احتجاج کیا، علامہ امداد نسیمی نے کہا کہ واسا حکام کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث حیدرآبادشہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی میں ڈوبی پڑی ہیں ، سرزمین سندھ کی مقدس ترین زیارت گاہ قدم گاہ مولا علی ؑجو کہ حیدرآباد کی پہچان سمجھی جاتی ہے،آج وہاں زائرین کی آمد و رفت ناممکن ہو تی چلی جارہی ہے، اعترا ف ک سڑکیں اور گلیاں بدبو دار پانی سے ابل رہی ہیں ، بارہا متعلقہ حکام سے رابطے کے باوجود اقدامات نہیں اٹھائے گئے، اس موقع پر کمشنرحیدرآباد سید آصف حیدرشاہ نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کو یقین دہانی کروائی کے چانچ روز میں موٹریں لگا کر سارا پانی کھینچ لیا جائے گا، جبکہ کے سڑک کی ازسر نو تعمیر کا آغاز بھی کردیا جائے گا، انہوں نے واسا حکام کو ہدایت جاری کی پانچ روز کے اندر اندر قدم گاہ مولاعلی ؑکے سامنے کھڑے سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں پانچ روز بعد میں وہاں کا دورہ کروں گا اور ننگے پاوں اس سڑک پر چلوں گا اگر میرے پاوں کیچڑلگی تو حکام کے لیئے بہتر نہیں ہوگا۔