خیر پور میں لبیک یا رسول اللہ ()کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر طالبان مخالف قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،علامہ مختار امامی

18 March 2014

وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ کڑورمظلوم عوام طالبان سے حکومتی  مذاکرات کے خلاف ہیں ،دہشتگردوں کو پاکستان سے نکال کر ہی دم لیں گے،شیعہ و سنی متحد ہیں افواج پاکستان طالبان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے ،اولیا ء کرام کی سندھ دھرتی پر لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی کامیابی تکفیری طاقتوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کراچی وحدت ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں علامہ علی انور ،علامہ حسن ہاشمی،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی،سلمان حسینی ،حیدر زیدی،احسن عباس رضوی،آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے تمام ڈسٹرکٹ زمہ داران نے شرکت کی ۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھاکہ خیرپور میں منعقد کی جانے والی لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس پاکستان بھر میں تکفیری طاقتوں کی بدترین شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں سمیت خیر پور کی عوام کو کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان بھر کے شیعہ و سنی اب اس وطن میں سیاسی یزیدوں، معاشی یزیدوں اور مذہبی یزیدوں کی تمام سازشوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں اور وطن دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ علامہ مختار امامی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی جرات و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ ہمیشہ آپ جیسے جریح اور بہادر رہنماوں کی سربراہی میں ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپ کی قیادت میں ہر قربانی پیش کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف لبیک یا رسول اللہ کے پرچموں کی توہین کرنے اور تھر میں قحط سالی کے خلاف فی الفور سو مو ٹو ایکشن لیں تاکہ ملک کو ناہل حکمرانوں سے نجات دے کر وطن کی عوام کو پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree