وحدت نیوز(کراچی) سنی اتحاد کونسل سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا فیصل عزیزی کی قیادت میں مولانا بلال شاہ کاظمی نے وحدت ہائوس کراچی کا دورہ کیا ، اس وفد نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امورسیاسیات سید علی حسین نقوی اور سیکریٹری روابط مولانا علی انور جعفری سے ملاقات کی، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے ، وقت کا تقاضہ ہے کہ محب وطن سنی شیعہ عوام مل کر انتہا پسندی کے خلاف صف آرا ہو جائیں ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر بھی غور کیا ، البتہ کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ، آئندہ جلد ہو نے والی ملاقات میں کوئی ٹھوس حکمت عملی وضح کر لی جائے گی ۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائو ں نے سنی اتحاد کو نسل کے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیااور ملاقاتوں کے جاری رہنے پر اتفاق کیا گیا۔