حکومت متعصب افسران کے غیر آئینی ضابطہ اخلاق کا نوٹس لے،علامہ مقصودڈومکی کا صوبائی مشیرمذہبی امور سے مطالبہ

05 October 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندہ کے صوبائی مشیر برائے مذہبی امور عبدالقیوم سومرو سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت بعض اضلاع میں موجود متعصب افسران کے غیر آئینی ضابطہ اخلاق کا نوٹس لے،  عزاداری سیدالشہداء ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔عزاداری کے خلاف تعصب پر مبنی احکامات کو پھاڑ کر چوراہوں پر جلا دیں گے۔ ایس پی میر پور خاص کامتعصب رویہ قابل مذمت ہے۔ ماہ محرم کے دوران، سندہ سمیت ملک بھر میںسیکورٹی کے فول پروف انتظام کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ماہ محرم میں عزاداری سید الشہداء امام حسین ؑ ، میں رکاوٹوں اور بعض افسران کے متعصبانہ ضابطہ اخلاق کے خلاف جمعہ تیس ستمبر کو سندہ بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔ جبکہ بیس محرم سے سندہ میں (پیغام کربلا اور بیداری ملت مہم )کا آغاز کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree