وحدت نیوز(دولت پور) دولت پور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ پوری دنیا کے انسانوں کے لئے ظالم یزیدی قوتوں کے خلاف مظلوم حق پرست انسانوں کے جدو جہد کا مہینہ ہے۔امام حسین ؑ عالی مقام عالم انسانیت کے رہبر اور پیشوا ہیں۔اس لیے مذہب اور مسلک سے اوپر ہو کہ ساری دنیا کے انسان امام عالی مقام کے ساتھ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ۔سندہ دھرتی حسینیوں کی دھرتی ہے ،یہاں رہنے والے شیعہ ،سنی،ہندو،سکھ،کرسچن امام حسین ؑ اور کربلا کے شہیدوں کے ساتھ بے انتہا عقیدت کرتے ہیں۔گذشتہ سال جیکب آباد میںجلوس عزاء پر بم دھما کہ ہوا تو شہید عزاداروں میں شیعہ ،سنی اور ہندو بھی شامل تھے۔اس لئے عزاداری اور زکر حسین ؑ فرقہ واریت پھیلانے کا سبب قطئن نہیں ہے،پر افسوس کے ساتھ کہنا پرھتا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کچھ ضلعوں میں عزاداری کو بے و جہ تنگ کیا جا رہا ہے،خیر پور اور میر پور خاص ضلع کی انتطامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے۔عزاداری اور زکر حسینؑ عظیم عبادت ہے،یعنی انسانی حق شہری آزادی اور آئینی اور قانونی حق ہے اس لیے عزاداری کے خلاف کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو غیر اائینی سمجھتے ہیںاور اس کو رد کرتے ہیں۔
کوئٹہ میں کریانی روڈ پر گذشتہ دن فائرنگ کر کے 4شیعہ ہزارہ عورتوں کو شہید کیا گیا۔یہ ایک شرمناک عمل ہے۔اسلام اور بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں عورتوں پر گولیاں چلانا شرمناک عمل ہے۔ہم حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں فوجی آپریشن کیا جائے۔گذشتہ دن راولپنڈی اور کراچی میں پیش آنے والے واقیوں کی بھی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عزاداروں کے خلاف سازشیں اور دہشتگردی کو روکا جائے،اگر نہ روکا گیا تو محرم کو احتجاجی تحریک میں تبدیل کیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ 23اکتوبر سے دہشتگردی کے خلاف ساری سندہ میں احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے،احتجاجی تحریک کشمور سے کراچی تک جاری رہے گی،اس تحریک میں شہیدوں کے وارث ،زخمی اور دہشتگردی سے متاثر لوگ شریک ہوں گے۔آخر میں ہم سندہ کی بہادر عوام اور امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔
کوئٹہ میں نہتی شیعہ خواتین پر حملہ بزدل دھشت گردوں کا شرمناک عمل ہے، علامہ مقصودعلی ڈومکی