تحفظ مزارات اولیاءکانفرنس کےبروقت انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، گدی نشین سیدولی محمد شاہ

24 February 2017

وحدت نیوز (سہیون شریف) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع جامشورو کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں تحفظ مزارات  اولیاء اللہ کانفرنس سے خطاب میں گدی نشین درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سید ولی محمد شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں سکیورٹی کے نام پر بند کیے جانے والے مزارات کو زائرین کیلئے فورا کھولا جائے۔ دہشتگردی کرنے والے اسلام و ملک دشمن ہیں خون کے آخری قطرے تک ان ملک و اسلام دشمن طاقوں کے خلاف اعلان حق کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے پس پردہ قوتوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اوردرگاہ کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے سیکورٹی کے نام پر زائرین کی مشکلات میں اصافہ نہ کیا جائے،انہوں نے بروقت تحفظ مزارات اولیاءاللہ کانفرنس کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو خراج تحسین پیش کیااور شہدائے سانحہ سہیون شریف کے دکھ میں شریک ہونے اور تعزیت کیلئے خود تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا،کانفرنس سے علامہ مختار امامی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree