شہید مولانا اشفاق حسینی ؒ کی دینی اور تبلیغی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ مقصودڈومکی

01 April 2017

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شکارپور کے زیر اہتمام چک سٹی میں شہید راہ حسینیت مبلغ اسلام مولانا شہید اشفاق حسین حسینی کی یاد میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کے  مہمان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی  ممتازعالم دین ، شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی اور اعزازی مہمان شہید کے بھائی مولانا سخاوت حسین تھے۔ کانفرنس میں ضلعی سیکریٹری جنرل برادر فدا عباس لاڑک اور اراکین ضلعی کابینہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ شہید مولانا اشفاق حسینی ؒ کی دینی اور تبلیغی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہیں تبلیغ دین تشیع کے جرم میں شہید کیا گیا۔ سانحہ پاراچنار ، ریاستی اداروں اور حکمرانوں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے، دھشت گردی کے خاتمے کے تمام تر دعوے عوام فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ دھشت گردوں کے سہولت کاروں سے دوستی کرکے دھشت گردی ختم کرنے کے دعوے حیرت انگیز ہیں،اس موقع پر تحصیل کابینہ لکھی غلام شاہ کے سیکریٹری جنرل برادر نور محمد مہر اور ان کی کابینہ سے ضلعی سیکریٹری جنرل برادر فدا عباس لاڑک نے عہدے کا حلف لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree