اکتالیس ممالک کے سعودی فوجی اتحاد کو اپنے ہتھیاروں کا رخ صیہونیوں کی جانب موڑ لینا چاہیئے، ایم ڈبلیو ایم کراچی

08 December 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منایا گیا، مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے ساتھ ساتھ جامع مسجد حسینی برف خانہ ملیر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہروں سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ نشان حیدر، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری، میثم عابدی، میر تقی ظفر، ثمر زیدی و دیگر نے خطاب کئے۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں، کارکنان اور نمازیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ علمائے کرام و رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی غاضب حکومت کا دارالحکومت بنانے کے اعلان نے امریکا اور اسرائیل کی کمزوری اور ناتوانی کو ظاہر کردیا ہے، انشاءاللہ عالم اسلام اس امریکی اسرائیلی سازش کا مقابلہ کرے گا اور اسرائیلی غاضب حکومت کو اس سازش سے ایک بڑی ضرب لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی اسرائیلی حکومت کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اعلان دراصل اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے اور اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور فلسطین بالآخر آزاد ہوکر رہے گا۔

علمائے کرام نے کہا کہ آج فلسطین کا مسئلہ، اسلامی امتوں کے سیاسی مسائل میں سرفہرست ہے اور سب کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین عوام کی آزادی اور نجات کے لئے کوشش اور جدوجہد کریں۔ علمائے کرام نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی حکومت پورے عالم اسلام اور تمام فلسطینی گروہوں کی دشمن ہے، قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک اس کے خلاف فلسطینی گروہوں اور اسلامی مقاومت کی جدوجہد جاری رہے گی، اکتالیس ممالک کے سعودی فوجی اتحاد کو اپنے ہتھیاروں کا رخ صیہونیوں کی جانب موڑ لینا چاہیئے، امریکی اعلان کے بارے میں صرف مذمتی بیان یا مظاہرے کرنا کافی نہیں ہیں، بلکہ اسلامی ممالک کے سربراہان کی یہ شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اسلحہ اٹھائیں، پیسہ خرچ کریں اور سیاسی طور پر بھی جو ممکن ہوسکے کریں۔

انہوں نے کہا کہا غاصب صہیونی حکومت نے ایک نئے اسرائیل کا نقشہ تیار کرلیا ہے جس میں شام، عراق، اردن سعودی عرب اور فلسطین کے کئی علاقے شامل ہیں، ضروری ہے کہ صہیونی حکومت کے تیار کردہ نئے نقشے کو مسلم امہ تک پہنچایا جائے تاکہ سب صہیونی غاصبوں کے ناپاک ارادوں سے آگاہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہے جس کی وجہ سے سالانہ بڑی تعداد میں لوگ مقبوضہ فلسطین چھوڑ کر اپنے ممالک منتقل ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صہیونی اسرائیل کی ایماء ہر امریکا نے عجلت میں بیت المقدس کو صہیونی غاضب حکومت کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کیا جو کہ امریکا و اسرائیل کی ناتوانی و بے بسی کا کھلا ثبوت ہے، انشاء اللہ عالم اسلام میں امریکی اسرائیلی پیداوار تکفیری دہشتگردوں کی نابودی کے بعد مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کا نیا دور شروع ہوجائے گا اور فلسطین قرآن پاک کے سائے تلے آزاد ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree